Express News:
2025-09-19@04:51:54 GMT

سہ فریقی سیریز کے لیے قومی کھلاڑیوں کا فوٹو شوٹ

اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT

دبئی میں سہ فریقی سیریز کے لیے قومی کھلاڑیوں کا فوٹو شوٹ ہوا۔

قومی کھلاڑیوں فوٹو شوٹ کے لیے ایک ساتھ مدعو کیا گیا تھا۔ کھلاڑیوں نے مختلف پوز بناکر ان لمحات کو یادگار بنایا۔

تمام کھلاڑیوں نے مسکراتے ہوئے اپنی تصاویر بنوائیں۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث گلاسز لگا کر سب کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

Game faces on ????????????

Pakistan team headshots before the tri-series in Sharjah ????#BackTheBoysInGreen pic.

twitter.com/j6CdXJ37HF

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 28, 2025

سہ فریقی سیریز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ  جمعہ کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔ دوسرا میچ ہفتے کو یواے ای سے ہوگا۔

سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم نے سات روز تک دبئی میں پریکٹس کی ہے۔ سہ فریقی سیریز کے بعد 9 ستمبر سے ایشیاکپ کھیلاجائے گا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

ایشیا کپ میں ڈیڈ لاک برقرار، پی سی بی نے کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم جانے سے روک دیا، محسن نقوی جلد پریس کانفرنس کریں گے

ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچ کھیلنے کے مسئلے پر قائم ڈیڈ لاک برقرار ہے، اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ہونے والے میچ میں ٹیم کو شرکت سے روک دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیم کو ہوٹل سے اسٹیڈیم جانے سے روک دیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کو اپنے کمروں میں رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

اس حوالے سے پی سی بی میں اعلیٰ سطح کی مشاورت جاری ہے، جس میں چیئرمین محسن نقوی، سلمان نصیر اور دیگر اہم عہدیداران شامل ہیں۔

آج دبئی اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے یو اے ای کے خلاف میچ شروع ہونا تھا، مگر پی سی بی کو اب تک انڈین ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کرنے کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کوئی حتمی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر آئی سی سی کی جانب سے ریفری کی تبدیلی کی تصدیق نہ ہوئی تو پاکستان کی ٹیم اسٹیڈیم روانہ نہیں ہوگی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پی سی بی کے دیگر حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور صرف آئی سی سی کی جانب سے ریفری تبدیلی کی تصدیق پر ہی ٹیم کو میچ کے لیے بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ اتوار کو پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے موقع پر اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان سلمان آغا کو بتایا تھا کہ ٹاس کے وقت شیک ہینڈ نہیں کیا جائے گا۔ اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان میڈیا منیجر کو بھی ہدایت دی تھی کہ اس واقعے کو ریکارڈ نہ کیا جائے۔

میچ کے بعد پاکستانی میڈیا منیجر نوید اکرم چیمہ نے ایشیا کپ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے تحفظات کا اظہار کیا، جس پر اینڈریو رسل نے کہا کہ انہیں بھارتی بورڈ کی ہدایات موصول ہوئی ہیں، اور ان کا کہنا تھا کہ یہ بھارتی حکومت کی ہدایات ہیں۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف رویے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل نہ کیا گیا تو وہ ایشیا کپ کے باقی میچز میں حصہ نہیں لے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی سی سی ایشیا کپ پاکستان کرکٹ ٹیم پی سی بی ڈیڈلاک برقرار وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف اپنی ہوم سیریز سے بھی اینڈی پائی کرافٹ کو نکالنے کا مطالبہ،آئی سی سی کو خط
  • حیدرآباد: چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ریحانہ بھٹی کا ریٹائرڈ ہونے والی مصباح راحین وطالبات کے ساتھ گروپ فوٹو
  • ایشیا کپ میں ڈیڈ لاک برقرار، پی سی بی نے کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم جانے سے روک دیا، محسن نقوی جلد پریس کانفرنس کریں گے
  • پاک بھارت ٹاکرے میں میچ ریفری کا تنازع، قومی ٹیم نے دبئی میں شیڈول پریس کانفرنس ملتوی کر دی
  • پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، پراعتماد بلے بازی جاری
  • ایشیا کپ تنازع: دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی
  • کیا بھارت آپریشن سندور جیت گیا تھا؟ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑیوں پر برس پڑے
  • اداکارہ کا طلاق کے بعد فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
  • ایشیا کپ میں ہاتھ نہ ملانے کا تنازعہ، اس حوالے سے کرکٹ قوانین کیا ہیں؟
  • پاکستان کا اپنی ہوم سیریز سے بھی اینڈی پائی کرافٹ کو نکالنے کا مطالبہ