ایپل کا بڑا ایونٹ 9 ستمبر کو، آئی فون 17 سیریز متعارف کرائی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
کیلیفورنیا (ٹیک ڈیسک) ایپل نے اپنے اگلے بڑے ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے جو 9 ستمبر 2025 کو کمپنی کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوگا۔ تقریب میں آئی فون 17 سیریز کے ساتھ ایپل واچز، ایئر پاڈز پرو اور دیگر ڈیوائسز پیش کیے جائیں گے۔
ایپل کے مطابق ایونٹ امریکی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا اور براہِ راست ایپل کی ویب سائٹ اور یوٹیوب پر نشر کیا جائے گا۔
پی سی میگ کی رپورٹ کے مطابق آئی فون 17 سیریز میں چار ماڈلز شامل ہوں گے:
آئی فون 17
آئی فون 17 ایئر (اب تک کا سب سے سلم اور ہلکا ماڈل)
آئی فون 17 پرو
آئی فون 17 پرو میکس (پہلی بار 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ)
پرو ماڈلز میں نیا کیمرہ سسٹم، A19 پرو چپ، جدید ڈسپلے اور بہتر بیٹری کارکردگی شامل ہونے کی توقع ہے۔
رپورٹس کے مطابق:
پری آرڈرز 12 ستمبر 2025 سے شروع ہوں گے
فروخت 19 ستمبر کے قریب متوقع ہے
تمام ماڈلز iOS 26 پر چلیں گے
ایونٹ میں ایپل واچ سیریز 11، ایپل واچ الٹرا 3 اور ایئر پاڈز پرو 3 بھی متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔ ایئر پاڈز پرو 3 میں دل کی دھڑکن ٹریکنگ جیسی نئی خصوصیات شامل ہوں گی۔
ٹیک ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپل ایونٹ میں ایپل ٹی وی اور ہوم پاڈ کے نئے ماڈلز پر بھی روشنی ڈال سکتا ہے۔
Post Views: 3.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: آئی فون 17 کے مطابق
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔