ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
کراچی (بزنس ڈیسک) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد نیا بھاؤ 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے مقرر ہوا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 10 ہزار 871 روپے پر پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں اضافہ ہوا، جہاں 9 ڈالر بڑھنے سے فی اونس قیمت 3 ہزار 399 ڈالرز ہوگئی۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سونے کی
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔