Express News:
2025-11-03@06:39:52 GMT

آئی فون 17 کب ریلیز ہوگا، ایپل نے تاریخ کا اعلان کردیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT

ایپل نے آئی فون 17 کے ریلیز ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل نے باضابطہ طور پر 9 ستمبر 2025 کو اپنے ایپل پارک ہیڈ کوارٹر، کیلیفورنیا میں اپنے اگلے بڑے ایونٹ کا اعلان کردیا ہے، جہاں کمپنی آئی فون 17 سیریز، ایپل کی نئی اسمارٹ گھڑیاں اور ممکنہ طور پر دیگر آلات کو متعارف کرائے گی۔

آئی فون 17 سیریز کو متوقع طور پر 9 ستمبر 2025 کو ایک خصوصی ایونٹ کے دوران متعارف کرایا جائے گا تاہم پری آرڈر اس ایونٹ کے تین دن بعد یعنی 12 ستمبر سے شروع ہونے کی توقع ہے اور عالمی سطح پر فروخت 19 ستمبر سے شروع ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل میڈیا پر گردش کرتی رپورٹس  کے مطابق آئی فون 17 پرو میکس اپنے ماضی کے ایڈیشنز کے مقابلے زیادہ طاقتور بیٹری کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔ آئی فون 17 پرو میکس بالآخر وہ پہلا آئی فون ہوگا جس میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی۔

لہٰذا اگر آپ "آئی فون 17 ریلیز" سے مراد مارکیٹ میں دستیابی یا خریدنے کی تاریخ لیتے ہیں تو وہ 19 ستمبر 2025 کے قریب متوقع ہے جبکہ ایپل نے صرف ریلیز ایونٹ کی تاریخ کا باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آئی فون 17 ا ئی فون ئی فون 17 ایپل نے

پڑھیں:

وزیراعظم آزاد کشمیر کا اعلان اسلام آباد سے نہیں، کشمیر سے ہوگا، بلاول

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان اسلام آباد سے نہیں بلکہ کشمیر سے ہی کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے کشمیر کے عوام کی آواز رہی ہے اور عالمی سطح پر بھی کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کرتی آئی ہے،  بطور وزیرِ خارجہ انہوں نے کشمیری عوام کا مؤقف بین الاقوامی فورمز پر بھرپور انداز میں پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور کشمیر کی تاریخ گہرے تعلق کی عکاس ہے، آزاد کشمیر میں پارٹی کی جیت کو راتوں رات شکست میں تبدیل کیا گیا جس کے نتیجے میں سیاسی خلا پیدا ہوا۔ ان کے مطابق اس غیرسیاسی سوچ نے خطے میں جمہوری عمل کو نقصان پہنچایا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم تین نسلوں سے کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو کشمیری عوام کی حقیقی نمائندہ کہلا سکتی ہے، بانی پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں سب کا کردار قوم کے سامنے ہے، کشمیر کے عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں انہیں مایوس نہیں کروں گا، آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت بننے کے بعد اس کی ذمہ داری میری ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہے اور اب یہ وقت ان کے لیے ایک امتحان ہے جس میں پارٹی اپنی سیاسی بصیرت اور عوامی اعتماد سے سرخرو ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد خطے میں نئی سیاسی صف بندیاں تیز ہو گئی ہیں۔

وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کابینہ ممبران کے محکموں کا اعلان کردیا
  • پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہونے کو تیار
  • پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا اعلان اسلام آباد سے نہیں، کشمیر سے ہوگا، بلاول
  • ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • نئے وزیراعظم کا اعلان کشمیر سے ہوگا؛ بلاول بھٹو
  • ’’اسٹرینجر تھنگزکےآخری سیزن کا سنسنی خیز ٹریلر جاری،ریلیز کی تاریخوں کا اعلان
  • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا کی 13 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا
  • زوبین گارگ کی اہلیہ نے شوہر کے ہاتھ سے لکھا ہوا آخری خط شیئر کردیا