Daily Mumtaz:
2025-09-17@23:55:11 GMT

دریائے چناب کا ریلا جھنگ میں داخل، 180 دیہات زیر آب

اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT

دریائے چناب کا ریلا جھنگ میں داخل، 180 دیہات زیر آب

جھنگ (ویب ڈیسک)دریائے چناب کا سیلابی ریلا سیالکوٹ، وزیرآباد اور چنیوٹ میں تباہی مچانے کے بعد جھنگ میں داخل ہوگیا، جہاں 180 دیہات ڈوب گئے۔

متاثرہ علاقوں میں خواتین اور بچے کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔ متاثرین کے مطابق کھانے پینے کے لیے کچھ دستیاب نہیں اور اب تک کوئی امداد نہیں پہنچی۔

سیلاب سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ اور رابطہ سڑکیں پانی میں بہہ گئیں۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں نے کشتیوں کے ذریعے پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

ملتان میں بھی صورت حال سنگین ہوگئی، تحصیل شجاع آباد کی فصلوں میں پانی داخل ہونے سے 140 دیہات متاثر ہوئے ہیں۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

دریائے راوی میں مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل

علی رامے:پنجاب میں دریائے راوی کے مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 8 ہزار کیوسک، شاہدرہ کے مقام پر 10 ہزار کیوسک، جبکہ بلوکی کے مقام پر 29 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 23 ہزار کیوسک رہا۔

محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ تمام مقامات پر پانی کی صورتحال قابو میں ہے اور فی الحال کسی مقام پر سیلاب کا خطرہ موجود نہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

متعلقہ مضامین

  • پانچ دریاؤں کی سرزمین ’’پنج آب‘‘ پانی کی نظر
  • پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو نارمل ہو رہا ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے
  • دریائے سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں، بند ٹوٹ گئے، دیہات زیرِ آب
  • دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی
  • سکھر بیراج کا سیلابی ریلا، فصلیں تباہ، بستیاں بری طرح متاثر
  • گڈو بیراج پر پانی کے بہاؤ میں کمی، سکھر بیراج پر دباؤ برقرار، کچے سے نقل مکانی جاری
  • دریائے راوی میں مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل
  • بھارت نے ستلج میں پھر پانی چھوٹدیا ، سندھ ، پنجاب کے متعدد دیہات بدستور زیرآب : علی پور سے 11نعشیں برآمد
  • سیلابی ریلا سندھ کی گیس فیلڈ میں داخل، کئی کنویں تباہ کردیے
  • پنجاب کا بڑا حصہ ڈوب گیا، سندھ کے بیراجوں پر پانی کا دباؤ، کچے کے متعدد دیہات زیر آب