ملک ریاض سمیت 10 ملزمان کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز

نیب کورٹ کراچی میں ساڑھے 17 ہزار ایکڑ زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملک ریاض سمیت 10 ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے درخواست دائر کردی۔

کراچی کی نیب کورٹ میں ساڑھے 17 ہزار ایکڑ زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس کی سماعت کے دوران عدالت نے ملک ریاض، زین ملک، علی ریاض سمیت 10 ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی ہدایت کردی۔

عدالت نے کہا کہ مفرور ملزموں کیخلاف زیر دفعہ 87 اور 88 کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ستار اعوان نے ملزموں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے درخواست دائر کردی۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے میں نامزد تمام ملزموں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے نیب کی درخواست پر ملزموں کو نوٹس جاری کردیئے، ملک ریاض سمیت 10 مفرور ملزموں کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے 7 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ قائم علی شاہ سمیت 4 ملزموں نے ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے، ملزموں پر سپرہائی وے کے قریب 17 ہزار ایکڑ زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔ مزید تفصیلات بیجنگ سے شاہد افراز خان کی رپورٹ میں چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و.

.. سی ڈی اے کا “ملٹی گارڈنز” ہاؤسنگ اسکیم کے خلاف بڑا اقدام، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر بیجنگ پریڈ میں چینی صدر، پیوٹن اور شہباز شریف ایک ساتھ، بھارت کو دعوت نہ ملی سی ڈی اے نے سی بی آر ہاؤسنگ اسکیم کا ری وائیزڈ لے آؤٹ پلان منسوخ کر دیا،دستاویز سب نیوز پر کالا باغ ڈیم کی تعمیر پی ٹی آئی کی پالیسی نہیں، علی امین کا ذاتی بیان ہے، سلمان اکرم راجا پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں کیخلاف احتجاج کا کیس؛ ملزمان کیخلاف اشتہاری کی کارروائی شروع TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ملک ریاض سمیت 10 کی کارروائی عدالت نے سب نیوز

پڑھیں:

شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزمان گرفتار، پولیس دلہا کی گاڑی کو بھی بند کردیا

کراچی کے ضلع وسطی کی حدود میں قائم تھانے شاہراہ نور جہاں پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرکے دلہا سمیت تین گاڑیاں قبضے میں لے لی، فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں بارات میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان  کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گاڑی قبضہ میں لے لی۔

پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے شاہراہ نورجہاں روڈ بلاک ٹی میں بارات میں شریک افراد کی ہوائی فائرنگ سے قاسم نامی شخص ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او شاہراہِ نور جہاں کی سربراہی میں پولیس کی نفری وقوعہ پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ تقریب میں شریک چند افراد بارات کے دوران ہوائی فائرنگ کر رہے تھے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بارات کا تعاقب کیا اور تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جن کی شناخت عاقب خلیل، مزمل اور رازی منڈ کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کیے جبکہ بارات میں استعمال ہونے والی تین گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے بروقت کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں ہوائی فائرنگ جیسے خطرناک عمل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • جعلی اکاونٹس کیس،عدالتی حکم پر جج احتساب عدالت نے نیب دائرہ اختیار پر فیصلہ نہ سنانے کی وجوہات پر مبنی رپورٹ جمع کروادی
  • 26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
  • انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
  • انسداد دہشت گردی عدالت سے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری
  • عدالتی حکم کی خلاف ورزی، مسلسل غیر حاضری پر علیمہ خان کے ساتویں بار وارنٹ جاری
  • عدالتی حکم پر مسلسل غیر حاضری، علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ جاری
  • کراچی: بارودی مواد کے مقدمے کے ملزمان کی رہائی کا حکم
  • شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزمان گرفتار، پولیس دلہا کی گاڑی کو بھی بند کردیا
  • لاہور پولیس نے اسنوکر کلب پر کارروائی، ایم پی اے کے بیٹے سمیت کئی ملزمان گرفتار
  • لاہور: رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے افسران کے جسمانی ریمانڈ کا حکمنامہ جاری