پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی؛ 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز


کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس ایک ہزار 4 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 50 ہزار 975 پر بند ہوا تھا جب کہ آج کے کاروبار میں یہ انڈیکس مزید 728 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 51 ہزار 703 کی سطح پر جا پہنچا۔ اسی دوران ایک موقع پر انڈیکس میں 1261 پوائنٹس کی غیر معمولی تیزی بھی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 52 ہزار 237 کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔

مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے دوران ایک ارب 8 کروڑ شیئرز کے سودے 44 ارب 42 کروڑ روپے میں طے پائے تھے۔ اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 54 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد اس کی مجموعی مالیت بڑھ کر 17 ہزار 855 ارب روپے تک پہنچ گئی تھی۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں حالیہ تیزی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاس ہے، جب کہ رواں ہفتے یہ دوسرا دن ہے کہ انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک ریاض سمیت 10 ملزمان کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ملک ریاض سمیت 10 ملزمان کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و.

.. سی ڈی اے کا “ملٹی گارڈنز” ہاؤسنگ اسکیم کے خلاف بڑا اقدام، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر بیجنگ پریڈ میں چینی صدر، پیوٹن اور شہباز شریف ایک ساتھ، بھارت کو دعوت نہ ملی سی ڈی اے نے سی بی آر ہاؤسنگ اسکیم کا ری وائیزڈ لے آؤٹ پلان منسوخ کر دیا،دستاویز سب نیوز پر کالا باغ ڈیم کی تعمیر پی ٹی آئی کی پالیسی نہیں، علی امین کا ذاتی بیان ہے، سلمان اکرم راجا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پہنچ گیا سب نیوز

پڑھیں:

ٹی 20 کے بعد جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے گرین شرٹس کے حوصلے بلند

جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں فتح نے گرین شرٹس کے حوصلے بلند کر دیئے۔بابراعظم نے فارم کی جھلک دکھا کر بیٹنگ لائن کے حوالے سے بڑی تشویش کم کر دی۔سینیئر بیٹر بابراعظم کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے ایک اچھی اننگز کے انتظار میں تھا، دبائو تو ہر چیز میں ہوتا مگر اس سے نمٹتے کیسے ہیں یہ سب سے اہم ہے، فہیم اشرف کہتے ہیں کہ میں ہمیشہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق خود کو ڈھالنے کے لیے تیار رہتا ہوں۔جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ کھیل کے تقاضوں کے مطابق خود کو ڈھالنا ہی کامیابی کی کنجی ہے، ہمارے سامنے اگلے 20، 25 دنوں میں 14، 15 میچز ہیں اور سب کے لیے ہر میچ کھیلنا آسان نہیں ہوگا۔بابراعظم کا کہنا تھا میری خواہش ہے کہ شائقین جس طرح مجھے سپورٹ کرتے ہیں، اسی طرح ہر پاکستانی کھلاڑی کی بھی حوصلہ افزائی کریں۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ میں سیاسی پناہ کے خواہشمندوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
  • اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی واپسی، انڈیکس 700 پوائنٹس گر گیا
  • پاکستان بحری شعبے میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے، احسن اقبال
  • ملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح 6.24فیصد تک پہنچ گئی، متعدد اشیا مہنگی ہو گئیں
  • ٹی 20 کے بعد جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے گرین شرٹس کے حوصلے بلند
  • ہفتے بھر مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں نئی جان، انڈیکس میں 2,000 پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
  • سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
  • سندھ سے ایک ہزار ہندو یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ پہنچ گئے 
  • پاکستان اور کینیڈا کا ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش میں تعاون بڑھانے پر غور