نان بائی ایسوسی ایشن کا اگلے ہفتے روٹی کے نرخ بڑھانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
ملک بھر میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث نان بائی ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ہفتے تک روٹی کی قیمت میں اضافہ کر دیا جائے گا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق مہنگائی کی موجودہ لہر اور آٹے کی بڑھتی قیمتوں نے سرکاری نرخوں پر روٹی فروخت کرنا ناممکن بنا دیا ہے۔
اس وقت سادہ روٹی کی سرکاری قیمت 14 روپے اور نان کی قیمت 25 روپے مقرر ہے، لیکن مارکیٹ میں آٹے کی قیمتیں کچھ اور ہی کہانی سنا رہی ہیں۔
آٹے اور گندم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
ملک کے مختلف شہروں میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ حالیہ بارشیں، سیلاب اور پنجاب سے دیگر صوبوں کو گندم کی ترسیل پر لگائی گئی پابندی بتائی جا رہی ہے۔
کراچی میں 100 کلو گرام گندم کی بوری کی قیمت 7200 روپے سے بڑھ کر 9300 روپے ہو چکی ہے، جبکہ 50 کلو آٹے کا تھیلا 5000 روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔
پشاور میں 100 کلو گرام گندم کی بوری 9800 روپے اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 2500 روپے سے زیادہ میں فروخت ہو رہا ہے۔
کوئٹہ میں گندم کی بوری 9600 روپے اور 20 کلو آٹا 2130 روپے تک پہنچ گیا ۔
اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جہاں گندم کی فی من قیمت 3500 سے 3700 روپے تک ہو گئی ہے، اور 15 کلو آٹے کا تھیلا 150 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔
فائن میدہ بھی مہنگا، بیکری مصنوعات پر اثر
فائن میدہ کی قیمت میں اضافے کے باعث ڈبل روٹی اور دیگر بیکری اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر گندم اور آٹے کی رسد اور قیمتوں کا معاملہ قابو میں نہ آیا تو مزید قیمتیں بڑھانا ناگزیر ہو جائے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں ایسوسی ایشن کی قیمت گندم کی ا ٹے کی
پڑھیں:
چینی عوام کی پہنچ سے دور، مختلف شہروں میں قیمت 220 روپے کلو تک پہنچ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور بعض علاقوں میں فی کلو قیمت 220 روپے تک جا پہنچی ہے، جس نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے، جب کہ کراچی اور حیدرآباد میں 5 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد ملک بھر میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 220 روپے ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی، کراچی اور سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچ چکی ہے، جبکہ حیدرآباد میں قیمت 190 سے بڑھ کر 195 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ تاہم مجموعی طور پر ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں معمولی 12 پیسے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد اوسط قیمت 188 روپے 69 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی کی اوسط قیمت 188 روپے 81 پیسے تھی، جبکہ ایک سال قبل یہی قیمت 132 روپے 47 پیسے فی کلو تھی۔ دوسری جانب مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ جاری ہے، جہاں فی کلو چینی 200 سے 220 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے۔