Express News:
2025-11-04@05:22:10 GMT

نائیجیریا میں کشتی حادثہ، 60 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا

اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT

ابوجا: نائیجیریا کی شمالی ریاست نائیجر میں ایک خوفناک کشتی حادثے میں کم از کم 60 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے۔ حکام کے مطابق کشتی میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یہ کشتی تُنگان سُولے سے دوگّا کے لیے روانہ ہوئی تھی کہ راستے میں دریا کے اندر ایک درخت کے تنے سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے کئی مسافروں کو زندہ بچا لیا ہے جبکہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ نائیجیریا میں مون سون کے موسم میں کشتی کے حادثات عام ہیں۔ ان حادثات کی بڑی وجوہات میں کشتیوں پر ضرورت سے زیادہ بوجھ ڈالنا، کشتیوں کی خستہ حالی اور لائف جیکٹس کی کمی شامل ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھارت : مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7افراد ہلاک‘ درجنوں زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی بھارت میں ہفتے کے روز مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ افسوسناک واقعہ آندھرا پردیش کی سری کاکولم ضلع میں واقع سوامی وینکٹیسوارا مندر میں پیش آیا، جہاں سیکڑوں عقیدت مند مذہبی تہوار میں شرکت کے لیے جمع تھے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں لوگ مندر کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، جس سے بھگدڑ مچ گئی۔ مقامی حکام کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ انتظامیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

 

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں خطرناک ٹریفک حادثہ‘ درجنوں مسافر ہلاک
  • بھارتی ریاست تلنگانہ میں المناک بس حادثہ، 20 افراد ہلاک
  • لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق
  • یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
  • امریکی صدر کے حکم پر کیریبین میں منشیات بردار کشتی پر حملہ، 3 افراد ہلاک
  • میکسیکو ، شاپنگ اسٹور میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک، بچے بھی شامل
  • لاہور: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
  • کیریبین میں مبینہ منشیات سے بھری کشتی پر امریکا کا حملہ، 3 افراد ہلاک
  • کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں طوفان ملیسا سے ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی
  • بھارت : مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7افراد ہلاک‘ درجنوں زخمی