تعلیمی اداروں میں شجر کاری میں حصہ لینے پر طلبا کیلئے خصوصی نمبرز مختص کئے جائیں ، چیئرمین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے جمعرات کے روز میکو گارڈن کے افتتاح کے موقع پر بیکن ہاوس کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں رکن قومی اسمبلی زہرہ فاطمہ، بیکن ہاوس سکول سسٹم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناصر قصوری اور علی قصوری سمیت سی ڈی اے کے ڈی جی انوائرمنٹ سمیت سنئیر افسران، اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ میکو گارڈن کے افتتاح کے موقع پر اسلام آباد میں شجرکاری کو فروغ دینے کے حوالے سے سی ڈی اے اور بیکن ہاوس ایجوکیشن سسٹم کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے تحت میکو گارڈن اور شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔

تقریب کا آغاز چیئرمین سی ڈی اے اور بیکن ہاس ایجوکیشن سسٹم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے میکو گارڈن، ایف نائن پارک، میں پودے لگا کر کیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ بیکن ہاوس کے تعاون سے یہ ماحول دوست اقدام وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے عین مطابق ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے شہریوں اور طلبا سے ماحول دوست درخت اور انکی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں تمام تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات اگر جاری شجرکاری مہم میں حصہ لیں تو ہم اسلام آباد کو مزید سرسبز و شاداب اور خوبصورت شہر بناسکتے ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو چاہیے کہ وہ شجرکاری کو تعلیمی سرگرمی کا حصہ بنائیں اور شجر کاری میں حصہ لینے پر طلبا کیلئے خصوصی نمبرز مختص کئے جائے تاکہ انکی حوصلہ افزائی ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ “ایک شجر ایک بیٹی” مہم کا مقصد نہ صرف درخت لگانا ہے بلکہ بیٹیوں کو باعزت طریقے سے اس مہم کی قیادت کرنے کا موقع دینا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ نجی شعبے، سول سوسائٹی اور کارپوریٹ سیکٹر بھی سی ڈی اے کے ساتھ ملکر دارالحکومت کو سرسبز و شاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کے افسران اور شجر کاری مہم میں حصہ لینے والے شرکا GIS لوکیشن کے ذریعے درختوں کے مقامات اور انکی دیکھ بھال کو یقینی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا یہ تقریب سی ڈی اے اور بیکن ہاس کے درمیان باہمی تعاون اور مشترکہ مقصد کی عکاس ہے جسکا مقصد اسلام آباد کو زیادہ سے زیادہ سرسبز و شاداب اور خوبصورت شہر بنانا ہے۔تقریب میں رکن قومی اسمبلی زہرہ فاطمہ نے وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق “ایک شجر ایک بیٹی” مہم کی اہمیت اور مقصد کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ “ایک شجر ایک بیٹی” مہم حقیقت میں عورت کا معاشرے میں باعزت مقام کے ساتھ انکے ماحول کو بہتر بنانے کے کردار کو واضح کرتی ہے۔اس موقع پر “ایک شجر ایک بیٹی” مہم پر بھرپور عملدرآمد کیلئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔ رکن قومی اسمبلی زہرہ فاطمہ نے کہا کہ “ایک شجر ایک بیٹی” مہم میں تمام پاکستانیوں سمیت سفارتکاروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ درخت کاٹنے پر مکمل پابندی اور بغیر اجازت درخت کاٹنے کے حوالے سے قانون سازی پر تیزی سے کام جاری ہے اور اس سلسلہ میں عوام میں آگاہی پھیلانے اور درختوں کے تحفظ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ بیکن ہاس سکول سسٹم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناصر قصوری نے چیئرمین سی ڈی اے کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں گرین ایریاز کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے یہ اقدام انتہائی اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیکن ہاس نے سی ڈی اے کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت رواں برس پانچ ہزار درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور ماحول دوست شجرکاری کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔تقریب کے اختتام پر بیکن ہاس کی جانب سے مہمانان کو تحائف پیش کئے گئے اور ایک “پلانٹیشن پلیج وال” پر دستخط کئے گئے جس کے ذریعے تقریب کے شرکا نے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور انکی حفاظت کرنے کا عہد کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراقوام متحدہ کا پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس اقوام متحدہ کا پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس پیوٹن سے ملاقات کے بعد کم جانگ کی کرسی کی صفائی، ڈی این اے کے ثبوت مٹا دیے گئے، ویڈیو وائرل آئی ایم ایف نے پاکستان کے پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم میں 9خامیوں کی نشاندہی کر دی ججز نے وہ کردار ادا نہیں کیا جو انہیں کرنا چاہئے تھا،جو تباہی ہمارے ہاتھوں ہوئی ہمیں تسلیم کرنا چاہئے، جسٹس اطہرمن اللہ اسلام آباد ہائیکورٹ، مختلف سیکٹرز میں پلاٹس کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا سی ڈی اے کا آرڈر معطل، نوٹس جاری جناح ہاؤس حملہ کیس: علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کی بھی ضمانت منظور TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے نے ایک شجر ایک بیٹی انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں حصہ لینے میکو گارڈن سی ڈی اے کے اسلام آباد بیکن ہاوس بیکن ہاس شجر کاری سسٹم کے

پڑھیں:

قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت