وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے نے پاکستان اور چین کے تعلقات کو نئی اور بے مثال بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔

دوسری پاک چین بزنس ٹو بزنس (B2B) انویسٹمنٹ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت سی پیک 2.

0 کی ترقی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں: چینی وزیرِ خارجہ کا دورہ پاکستان کیوں اہم ہے؟

انہوں نے وضاحت کی کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا محور بی ٹو بی شراکت داری، صنعتی ترقی، علاقائی روابط میں اضافہ اور قراقرم ہائی وے (KKH) کی توسیع اور جدید کاری ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ آئی ٹی اور معدنیات کے شعبوں میں مواقع کو اجاگر کرنا اس دورے کا اہم حصہ رہا، جبکہ مصنوعی ذہانت پر مبنی ترقی کے شعبے میں تعاون پر بھی زور دیا گیا۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف چین کے صدر شی جن پنگ کے لیے گہرا احترام رکھتے ہیں اور انہیں اپنا رول ماڈل تصور کرتے ہیں۔ دورہ چین کے دوران چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں نہایت خوشگوار اور پرخلوص رہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ چین کے ثمرات آنے لگے، صوبے میں متعدد پراجیکٹس کے ایم او یوز پر دستخط

انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھا ہے کہ پاک چین ہر موسم کی سٹریٹجک پارٹنر شپ چٹان کی طرح مضبوط ہے اور عوامی سطح پر یہ تعلق واقعی تحریک کا باعث ہے۔ سی پیک 2.0 کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چینی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو پاکستان کی ثقافت، آئی ٹی شعبے اور سیاحتی امکانات کو اجاگر کرنے کی دعوت دی گئی ہے، جبکہ پاکستان کا نوجوانوں پر مشتمل ایک وفد جلد چین کا دورہ کرے گا تاکہ نئی نسل کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاک چین دوستی ہماری ثقافت میں رچی بسی ہے اور یہ رشتہ ہمارے عوام کے لیے حقیقی فخر کی بات ہے۔ دونوں ممالک کی تجارت تیزی سے فروغ پا رہی ہے، پاکستانی صنعت کار چینی منڈی تک رسائی چاہتے ہیں اور چینی کاروباری ادارے پاکستان میں مواقع تلاش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: دورہ چین کے ثمرات بچانے کی حکمت عملی

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی منڈیاں ایک دوسرے کے لیے کھلی ہیں اور چینی صنعتیں پاکستان میں کارخانے قائم کر کے اسے برآمدات کے مرکز کے طور پر استعمال کر سکتی ہیں۔ مشترکہ منصوبے، سرمایہ کاری اور بی ٹو بی روابط کے ذریعے پاک چین تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

دورہ چین عطا اللہ تارڑ وزیراعظم محمد شہباز شریف وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: دورہ چین عطا اللہ تارڑ وزیراعظم محمد شہباز شریف وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ شہباز شریف نے کہا کہ دورہ چین پاک چین چین کے

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری