سعودی عرب میں 95ویں قومی دن پر 23 ستمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب 23 ستمبر کو اپنا 95واں قومی دن بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گا۔

اس موقع پر مملکت بھر میں شہریوں اور غیر ملکی باشندوں کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ دن 1932 میں بانیِ مملکت شاہ عبدالعزیز کے اُس تاریخی فرمان کی یاد دلاتا ہے جس کے تحت نجد اور حجاز کو متحد کرکے سعودی عرب کے نام سے ایک ریاست قائم کی گئی تھی۔

پہلی بار 1965 میں فرمانروا شاہ فیصل کے دور میں قومی دن منایا گیا تھا اور 2005 میں شاہ عبداللہ کے شاہی فرمان کے بعد اسے مستقل سرکاری تعطیل کا درجہ دیا گیا۔

اس سال قومی دن کو "ہمارا فخر ہماری فطرت میں ہے" کا نام دیا گیا ہے جو سعودی عوام کی ثقافتی روایات اور قدرتی ورثے کو اجاگر کرتا ہے۔

جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (GEA) کے مطابق یہ تھیم سعودیوں کی مہمان نوازی، جرات، وقار، سخاوت اور بلند حوصلے جیسے اوصاف کو نمایاں کرتا ہے۔

یومِ قومی کے موقع پر ملک بھر میں آتشبازی، ڈرون شوز، سعودی ہاکس کے فضائی مظاہرے، ثقافتی پروگرام، روایتی رقص اور نمائشیں منعقد کی جائیں گی۔

ریاض، جدہ اور دمام سمیت بڑے شہروں میں خصوصی تقریبات ہوں گی جبکہ اہم عمارتوں کو سبز رنگ کی روشنیوں سے روشن کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ہر سال سعودی عوام اور غیر ملکی باشندے سبز پرچم لہراتے اور قومی رنگوں میں ملبوس ہو کر اس دن کو عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کا اعلان تعطیل کا

پڑھیں:

دوران آپریشن نرس کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والا ڈاکٹر دوبارہ جاب کیلئے اہل قرار

لندن: برطانیہ کی میڈیکل ٹریبیونل سروس نے پاکستانی نژاد کنسلٹنٹ اینستھیٹسٹ ڈاکٹر سہیل انجم کو دوبارہ کام کرنے کا اہل قرار دیتے ہوئے ان پر عائد پابندی ختم کر دی۔

برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق ڈاکٹر سہیل انجم پر الزام تھا کہ انہوں نے 2023 میں ٹیمسائیڈ ہسپتال میں ایک مریض کو بے ہوش کرنے کے بعد آپریشن تھیٹر چھوڑ کر نرس کے ساتھ جنسی عمل کیا۔

اس دوران ایک اور نرس کو مریض کی نگرانی کی ذمہ داری دے دی گئی تھی۔ واقعے کے بعد فروری 2024 میں انہیں نوکری سے فارغ کر دیا گیا تھا۔

میڈیکل ٹریبیونل میں ڈاکٹر سہیل انجم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی سنگین غلطی تھی اور وہ اس پر شرمندہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دوبارہ ایسی حرکت نہیں کریں گے اور برطانیہ میں اپنے کیریئر کو از سرِ نو شروع کرنا چاہتے ہیں۔

ٹریبونل کی چیئرپرسن ربیکا ملر نے فیصلے میں کہا کہ اگرچہ ڈاکٹر نے اپنے مفادات کو مریض اور ساتھی عملے پر ترجیح دی، تاہم اب دوبارہ اس طرح کی غلطی کا امکان کم ہے۔ ٹریبونل نے انہیں کام کی اجازت دے دی لیکن ان کی رجسٹریشن پر وارننگ دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔


 

متعلقہ مضامین

  • دوران آپریشن نرس کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والا ڈاکٹر دوبارہ جاب کیلئے اہل قرار
  • وزیراعظم شہبازشریف آج سہ ملکی دورے پر روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم شہبازشریف کے سہ ملکی دورے کا آغاز، پہلے مرحلے میں سعودی عرب روانہ
  • سعودی عرب کا لکسمبرگ کے ریاستِ فلسطین تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم
  • 200 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان
  • سعودی عرب: ٹرانسپورٹ کے حوالے سے نئے ضوابط کا اعلان
  • سعودی ولیعہد سے علی لاریجانی کی ملاقات
  • علی امین گنڈاپور کی وزارت اعلیٰ سے چھٹی؟ اسٹیبلشمنٹ کو منانے کی کوشش، ’وی ٹاک‘ میں اہم انکشافات
  •   سعودی عرب : فلو ویکسین کے لیے آن لائن بکنگ کا اعلان
  • شہباز شریف 17 ستمبر سے سہ ملکی دورہ کریں گے