عطاء اللہ تارڑ کی وفاقی وزیر جنید انوار کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
ٹوبہ ٹیک سنگھ: وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی والدہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
عطاء اللہ تارڑ نے جنید انوار چوہدری اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں کی جدائی ایسا خلا ہے جو کبھی پُر نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ماں کی محبت اور شفقت زندگی کی وہ عظیم نعمت ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔
عطاء اللہ تارڑ نے غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ برابر کا دکھ محسوس کرنے کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے، آمین۔”
نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات سمیت علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امید ہے اب دہشت گرد کارروائیاں نہیں ہوں گی، عطا تارڑ
فائل فوٹووفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ امید ہے اب دہشت گرد کارروائیاں نہیں ہوں گی، جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے فریق کے خلاف سزا کا تعین کیا جائے گا۔
اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ قطر اور ترکیے کی مدد سے دوبارہ مذاکرات شروع ہوئے، دوست ممالک پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو یہ بات ماننا پڑی کہ دہشتگرد کارروائیاں بند ہوں گی، جنگ بندی میں افغان طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں بھی شامل ہیں۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ افغان طالبان کو یقینی بنانا ہوگا کہ انکی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کو اب نیا فورم میسر ہوگا جہاں ہم دہشت گردی کے ثبوت پیش کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاک افغان سرحدیں کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔