ڈکی بھائی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) ضلعی کچہری لاہور نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست پر سماعت کی۔ تفتیشی افسر شعیب ریاض نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سے موبائل فون، لیپ ٹاپ، ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے لنکس اور کرنسی برآمد کر لی گئی ہے لیکن مزید برآمدگی متوقع ہے، اس لیے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد تفتیشی افسر کی استدعا مسترد کر دی اور ڈکی بھائی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
واضح رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ وہ اپنی ویڈیوز میں جوا کھیلنے والی ایپس پروموٹ کرتے رہے جس سے متعدد افراد مالی نقصان کا شکار ہوئے۔ پولیس نے ان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈکی بھائی
پڑھیں:
ڈکی بھائی جوا ایپ کیس میں اہم پیشرفت
لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس فاروق حیدر آج ڈکی بھائی کی ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کریں گے۔
سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کے پروموشن کے مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار کو بیرون ملک جاتے ہوئے این سی سی آئی اے نے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا، این سی سی آئی اے نے کبھی نوٹس بھجوا کر طلب نہیں کیا۔
درخواست میں یہ بھی بتایا گیا کہ درخواست گزار جسمانی ریمانڈ پر دس روز تک این سی سی آئی اے کی تحویل میں رہے۔