حالیہ سیلاب کے پیش نظر20 لاکھ نوجوانوں کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی تربیت دی جائے گی، رانا مشہود
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ سیلاب کے تناظر میں آئندہ تین سال میں 20 لاکھ نوجوانوں کو ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کی تربیت دی جائے گی۔
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کی سالانہ رپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام انگیجمنٹ امپلائمنٹ، انوائرنمنٹ اور ایجوکیشن کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اسکالرشپس اور اپنے آئیڈیاز پیش کرنے کےلیے پلیٹ فارم مہیا کر رہے ہیں، نوجوانوں کے لیے نیشنل انوویشن ایوارڈز کا آغاز کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی بڑاچیلنج ہے، نوجوانوں میں آگاہی پیداکرنے کے لے یونیورسٹیوں میں گرین یوتھ کلب قائم کیے گئے ہیں۔
رانا مشہود نے کہا کہ مختلف شعبوں میں معاونت کے لیے رضاکار فورس تشکیل دی گئی ہے، پہلے دو لاکھ نوجوانوں کو ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کی تربیت دینے کا منصوبہ تھا تاہم اب اس میں اضافہ کر دیاگیا ہے اور آئندہ تین سال میں 20 لاکھ نوجوانوں کو ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کی تربیت دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں نوجوان رضا کار قدرتی آفت کی صورت میں مدد کے لیے سب سے آگے ہوتے ہیں، ہم نے فنی تعلیم پر بھرپور توجہ مرکوز کر رکھی ہے، مہمان نوازی، صحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں نوجوانوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے لیے ایک جدید سافٹ ویئر تیار کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل یوتھ ہب قائم کیاگیا ہے جہاں 6 لاکھ نوجوانوں نے اپنی رجسٹریشن کرائی ہے، ملکی اور بین الاقوامی 3 ہزار سے زائد کمپنیوں نے بھی اس پر رجسٹریشن کرائی ہے جس میں تمام وفاقی اور صوبائی سرکاری اداروں سمیت نجی ادارے شامل ہیں۔
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کہا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب پر ان اداروں میں ملازمتوں کے مواقع سمیت نوجوانوں کی دلچسپی کی دیگر معلومات موجود ہیں، تمام صوبے اور بیرون ملک پاکستانی سفارت خانے ہمارے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں جس کا مقصد نوجوانوں کو ملک اور بیرون ملک مواقع تک رسائی فراہم کرنا ہے اور اس وقت ڈیجیٹل یوتھ ہب میں ایک لاکھ ملازمتوں کے مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس میں مصنوعی ذہانت، بلاک چین سمیت دیگر ٹیکنالوجی کے بارے میں مواقع بھی موجود ہیں، نوجوانوں کو تعلیم، کھیل سمیت دیگر شعبوں میں بلاتفریق اور بغیر سفارش میر ٹ پر مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
رانا مشہود نے کہا کہ ملک کی پہلی نیشنل یوتھ اینڈ ایڈولسن پالیسی کے لیے دو لاکھ سے زائد نوجوانوں سے رائے لی گئی ہے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت دن رات کا م کر رہی ہے، اس سے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ ا
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 5 کروڑ سے زائد نوجوان ای اسپورٹس سے وابستہ ہیں، ملک کی پہلی ای اسپورٹس فیڈریشن کی تشکیل اور گیم ڈیولپمنٹ سینٹر بنا رہے ہیں۔
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ٹیلنٹ ہنٹ اسپورٹس میں 23 گیمز شامل ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑی آگے آئیں اور ملک میں اسپورٹس اکیڈمیاں اور اسپورٹس ٹیکنالوجی کی لیبز قائم کررہے ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان وزیراعظم یوتھ پروگرام کے لاکھ نوجوانوں کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی تربیت دی انہوں نے کہا کہ رانا مشہود کے لیے
پڑھیں:
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔
فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔
دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔
اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :