اسلام آباد:

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ سیلاب کے تناظر میں آئندہ تین سال میں    20 لاکھ نوجوانوں کو ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کی تربیت دی جائے گی۔

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے  وزیراعظم یوتھ پروگرام کی سالانہ رپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام  انگیجمنٹ امپلائمنٹ، انوائرنمنٹ اور ایجوکیشن کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اسکالرشپس اور اپنے آئیڈیاز پیش کرنے کےلیے پلیٹ فارم مہیا کر رہے ہیں، نوجوانوں کے لیے نیشنل انوویشن ایوارڈز کا آغاز کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی بڑاچیلنج ہے، نوجوانوں میں آگاہی پیداکرنے کے لے یونیورسٹیوں میں گرین یوتھ کلب قائم کیے گئے ہیں۔

رانا مشہود نے کہا کہ مختلف شعبوں میں معاونت کے لیے رضاکار فورس تشکیل دی گئی ہے، پہلے دو لاکھ نوجوانوں کو ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کی تربیت دینے کا منصوبہ تھا تاہم اب اس میں اضافہ کر دیاگیا ہے اور آئندہ تین سال میں 20 لاکھ نوجوانوں کو ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کی تربیت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں نوجوان رضا کار قدرتی آفت کی صورت میں مدد کے لیے سب سے آگے ہوتے ہیں، ہم نے فنی تعلیم پر بھرپور توجہ مرکوز کر رکھی ہے، مہمان نوازی، صحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں  میں نوجوانوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے لیے ایک جدید سافٹ ویئر تیار کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل یوتھ ہب قائم کیاگیا ہے جہاں 6 لاکھ نوجوانوں نے اپنی رجسٹریشن کرائی ہے، ملکی اور بین الاقوامی 3 ہزار سے زائد کمپنیوں نے بھی اس پر رجسٹریشن کرائی ہے جس میں  تمام  وفاقی اور صوبائی سرکاری اداروں سمیت نجی ادارے شامل ہیں۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کہا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب پر ان اداروں میں ملازمتوں کے مواقع سمیت نوجوانوں کی دلچسپی کی دیگر معلومات موجود ہیں، تمام صوبے اور بیرون ملک  پاکستانی سفارت خانے ہمارے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں جس کا مقصد  نوجوانوں کو ملک اور بیرون ملک مواقع تک رسائی فراہم کرنا ہے اور اس وقت ڈیجیٹل یوتھ ہب میں ایک لاکھ ملازمتوں کے مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس میں مصنوعی ذہانت، بلاک چین سمیت دیگر ٹیکنالوجی کے بارے میں مواقع بھی موجود ہیں، نوجوانوں کو تعلیم، کھیل سمیت دیگر شعبوں میں بلاتفریق اور بغیر سفارش میر ٹ پر مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

 رانا مشہود نے کہا کہ ملک کی پہلی نیشنل یوتھ اینڈ ایڈولسن پالیسی کے لیے دو لاکھ سے زائد  نوجوانوں سے رائے لی گئی ہے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت دن رات کا  م کر رہی ہے، اس سے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔  ا

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 5 کروڑ سے زائد نوجوان ای اسپورٹس سے وابستہ ہیں، ملک کی پہلی ای اسپورٹس فیڈریشن   کی تشکیل اور گیم ڈیولپمنٹ سینٹر بنا رہے ہیں۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ٹیلنٹ ہنٹ اسپورٹس میں 23 گیمز شامل ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑی آگے آئیں اور ملک میں اسپورٹس اکیڈمیاں اور اسپورٹس ٹیکنالوجی کی لیبز قائم کررہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وزیراعظم یوتھ پروگرام کے لاکھ نوجوانوں کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی تربیت دی انہوں نے کہا کہ رانا مشہود کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم 59 لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر ایف بی آر کی پذیرائی

وزیراعظم شہباز شریف نے 59 لاکھ ریکارڈ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کی پذیرائی کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ 9 لاکھ نئے ٹیکس فائلرز کا ٹیکس نیٹ میں آنا عوام کا حکومتکی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے والوں میں نمایاں اضافہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں سال 2025ء کےلیے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے والوں میں17 اعشاریہ 6 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کے فضل و کرم سے ٹیکس نظام کی اصلاحات سے مثبت نتائج وصول ہو رہے ہیں، ایف بی آر میں میرٹ کی بالادستی کو اولین ترجیح دی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایف بی آر میں پرفارمنس کلچر متعارف کرایا گیا ہے، ٹیکس گوشواروں کو آسان اور سہل بنایا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بندرگاہوں پر خود کار کلیئرنس کے نظام سے کرپشن کے خاتمے اور پرفارمنس کی بہتری کو یقینی بنایا گیا۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پوائنٹ آف سیل کی تعداد میں اضافے سے سیلز ٹیکس کی چوری کو روکا گیا، ٹیکس آمدن میں 9 ارب کا اضافہ حکومت کی ایف بی آر اصلاحات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے نظام کی مزید اصلاحات کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر
  • لاہورمیں الیکٹرک ٹرام منصوبہ مؤخر، فنڈز سیلاب متاثرین کو منتقل
  • 2025 میں ریکارڈ 59 لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع ،وزیراعظم کی ایف بی آر حکام کی ستائش
  • وزیراعظم 59 لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر ایف بی آر کی پذیرائی
  • سیلاب سے متاثرہ 1 لاکھ 89 ہزار افراد کے بینک اکاؤنٹس کھل چکے ہیں: عرفان علی کاٹھیا
  • ٹیوٹا کے فائر الارم اور فائر پروٹیکشن ٹیکنیشنز کے بیرون ملک تربیتی پروگرام کا آغاز
  • سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6 ارب 39 کروڑ تقسیم، امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں، انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی: مریم نواز
  • لاکھوں نوجوانوں کو اے آئی کی مفت تربیت کیلئے سعودیہ بھجوائیں گے: وزیراعظم
  • سیلاب بحالی پروگرام: 6 ارب روپے سے زاید تقسیم کردیے، مریم اورنگزیب
  • طلبہ کو اے آئی کی تربیت کیلیے سعودیہ بھجوائیں گے‘ وزیراعظم,سیلز ٹیکس فراڈ کرنیوالوں کی شناخت کیلیے تحقیقات کی ہدایت