بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کا دن،پارٹی رہنماوں کو اجازت نہ ملی
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کا دن،پارٹی رہنماوں کو اجازت نہ ملی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں آج پارٹی رہنماوں کی ملاقات کا دن تھا تاہم تحریکِ انصاف کے رہنماوں کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔اس موقع پر وزیرِ خوراک کے پی ظاہر شاہ، ملک عدیل، نغمہ خالد، اعجاز احمد اڈیالہ بانی پی ٹی آئی سے ملے بغیر جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جدوجہد جلد رنگ لائے گی، بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی ٹرپل سنچری ہونے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ ظلم و بربریت سے مسائل حل نہیں ہوں گے، علی امین گنڈاپور نے جرگہ سسٹم متعارف کروایا، ہر ضلع میں جرگے قائم کیے، خیبر پختونخوا میں کسی کو زبردستی علاقہ بدر نہیں کیا جا رہا۔وزیرِ خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ نے یہ بھی کہا کہ مسائل کا حل جرگے اور بات چیت سے نکالا جائے گا، آپریشنز سے متعلق کے پی میں بھرپور سیاسی موقف اختیار کیا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربلوچستان میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 4دہشت گرد ہلاک بلوچستان میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 4دہشت گرد ہلاک الیکشن کمیشن کا روزانہ کی بنیاد پر کوآرڈی نیشن اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ، حکمنامہ جاری عدالت نے نیب، ایف آئی اے اور پولیس سے عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان طے، اقتصادی جائزے کے بعد نئی قسط ملنے کا امکان ڈھاکا یونیورسٹی میں طلبا یونین الیکشن کے نتائج پر سعد رفیق کا بیان سامنے آگیا برطانیہ کی معاونت سے پاکستان میں انسداد منشیات کیلئے جدید ڈیجیٹل کیس مینجمنٹ سسٹم کا آغازCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی سے
پڑھیں:
سابق رہنماؤں کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں و دیگر سے رابطوں کا فیصلہ
پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو پارٹی کے سابق رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے، رابطہ کاری مشن میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان و دیگر رہنما شامل ہیں۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ میں فواد چوہدری اور عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان ہے، پی ٹی آئی کی سابق قیادت ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی کوشش کرے گی، پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق رہنماؤں کی شاہ محمود قریشی سے معاملات کو حل اور درست کرنے کیلئے کردار ادا کرنے پر گفتگو ہوئی، سابق رہنماؤں نے اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی، ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔