عراقی ایئرفورس کے کمانڈر کی ایئر چیف مارشل سے ملاقات، مشترکہ مشقیں اور تربیتی اقدامات پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
عراقی ایئرفورس کے کمانڈر کی ایئر چیف مارشل سے ملاقات، مشترکہ مشقیں اور تربیتی اقدامات پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق عراقی ایئر فورس کے کمانڈر جنرل غالب محمد رادی کی ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد آمد ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے عراقی ایئر فورس کے کمانڈر جنرل غالب محمد رادی نے ملاقات کی، ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔
پاکستان اورعراق کے درمیان تعاون کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا، باہمی تربیت، استعدادکار اور ایوی ایشن صنعت میں ترقی پر زور دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایئرچیف نے پاک عراق تاریخی و دیرینہ تعلقات کو اجاگر کیا، ایئرچیف نے عراقی فضائیہ کی تربیت میں بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں فضائیہ کے سربراہان نے مشترکہ مشقیں اور تربیتی اقدامات پر اتفاق کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور یو اے ای کا منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق پاکستان اور یو اے ای کا منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر صدارت اجلاس ،اسلام آباد شہر میں کیش لیس اکانومی کے فروغ کیلئے اقدامات کا جائزہ سپریم کورٹ 26ویں ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے جلد مقرر کرے، بیرسٹر گوہر کا مطالبہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا پاک سیکریٹریٹ میں نئی تعمیر شدہ پارکنگ ایریا کا دورہ اسرائیلی جارحیت کو فوری روکا جائے، امت مسلمہ کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، وزیراعظم کی امیر قطر سے ملاقات میں گفتگو سی ڈی اے انتظامیہ ملازمین کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی کرنے میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، چوہدری محمد یسینCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عراقی ایئر کے کمانڈر پر اتفاق کے مطابق
پڑھیں:
حریت کنوینر غلام محمد صفی سے امن کے سفیر محمد طاہر تبسم کی ملاقات
انہوں نے کہا کہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے اور بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے حریت قیادت کا کردار تاریخی نوعیت کا ہے اور آج مسئلہ کشمیر ایک بار پھر مرکز نگاہ بن گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایمبیسڈر آف پیس کے بانی صدر محمد طاہر تبسم نے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ انسانی، سیاسی اور سفارتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ذرائٰع کے مطابق محمد طاہر تبسم نے اس موقع پر کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز کو قومی اور بین الاقوامی فورموں پر موثر طور پر اجاگر کر رہی ہے اور ایک مضبوط سفارتی بیانیہ بنا رہی ہے، جس کا سہرا غلام محمد صفی اور پوری حریت قیادت کے سر ہے جو مشکل ترین حالات میں بھی اپنی جدوجہد آزادی کو اصولی بنیادوں پر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے اور بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے حریت قیادت کا کردار تاریخی نوعیت کا ہے اور آج مسئلہ کشمیر ایک بار پھر مرکز نگاہ بن گیا ہے۔ طاہر تبسم نے کہا کہ حق خودارادیت کشمیری عوام کا ناقابلِ تنسیخ حق ہے اور جب تک یہ حق انہیں نہیں دیا جاتا، تحریک آزادی کشمیر کو ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے عالمی برادری کو اپنا فعال اور غیر جانبدار کردار ادا کرنا ہو گا، تاکہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اور استحکام قائم ہو سکے۔
حریت کنونیر غلام محمد صفی نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو منظم اور توانا بنانے کے لئے ہمیں متحد ہو کر ہر محاذ پر یکسوئی کے ساتھ کام کرنا ہو گا۔ طاہر تبسم نے اس موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ پرویز احمد کے صاحبزادے کی المناک وفات پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ ملاقات میں سینئر حریت رہنما الطاف حسین وانی، حاجی محمد سلطان، محمد شفیع ڈار اور سکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ بھی موجود تھے۔