فرانس میں بجٹ کٹوتیوں کے خلاف شدید احتجاج، صدر میکرون کے استعفے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں بجٹ کٹوتیوں کے خلاف عوامی احتجاج شدت اختیار کر گیا اور لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں تقریباً دو لاکھ مظاہرین نے صدر ایمانوئیل میکرون سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔ پیرس سمیت مختلف شہروں میں کچرے کے ڈبوں اور عمارتوں کو آگ لگا دی گئی جبکہ مغربی شہر رینس میں ایک بس کو بھی نذر آتش کر دیا گیا۔
مظاہرین نے سڑکوں اور ہائی ویز کو بند کر دیا جس کے باعث ٹرین سروس معطل ہوگئی۔ پولیس نے لاٹھی چارج، آنسو گیس اور پانی کی توپوں کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ وزارت داخلہ کے مطابق اب تک تقریباً 500 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم فرانسوا بائرو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہوگئے تھے جس کے بعد صدر میکرون نے وزیر دفاع سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیراعظم نامزد کیا۔
Post Views: 8.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کیس؛ عامر کیانی کیخلاف اشتہاری کی کارروائی ختم
اسلام آباد:عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کیس میں عدالت نے عامر کیانی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی ختم کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے بعد فیض آباد احتجاج کے کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان، راشد حفیظ اور عامر کیانی سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے عامر کیانی کے خلاف اشتہاری کارروائی ختم کردی، تاہم علی امین گنڈا پور کو اسی مقدمے میں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔
کیس میں آج گواہان کی شہادتیں ریکارڈ نہ ہو سکیں، جس کے بعد عدالت نے سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ فیصل جاوید خان، واثق قیوم، راشد حفیظ اور دیگر رہنماؤں کے خلاف ٹرائل بدستور جاری ہے۔ ان تمام رہنماؤں کے خلاف مقدمہ تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج کیا گیا تھا۔