Jasarat News:
2025-11-04@04:49:19 GMT

مکی آرتھر کی بابر اعظم کی غیر شمولیت پر حیرت

اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT

مکی آرتھر کی بابر اعظم کی غیر شمولیت پر حیرت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ میں سابق کپتان بابر اعظم کی غیر موجودگی پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن کی ناکامی کے بعد کرکٹ حلقوں اور شائقین کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ ٹیم انتظامیہ نے آخر کیوں بابر اعظم کو شامل نہیں کیا۔

مکی آرتھر نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ سمجھ سے باہر ہے کہ اس ٹیم میں بابر اعظم کیوں شامل نہیں،  دنیا بھر کی ٹیمیں اپنی بہترین بیٹنگ لائن کے ساتھ بڑے ایونٹس کھیلتی ہیں مگر پاکستان نے اپنے سب سے بہترین بیٹر کو باہر رکھا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں نہ صرف بابر اعظم بلکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بھی شامل نہیں ہیں،  ٹیم کے ان بڑے کھلاڑیوں کی غیر موجودگی پر شائقین اور تجزیہ کاروں کی جانب سے تنقید سامنے آ رہی ہے۔

پاکستانی ٹیم اگرچہ گروپ اے میں مسلسل دو میچ جیت کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے، بیٹنگ لائن کی مسلسل ناکامی نے سلیکشن کمیٹی کے فیصلوں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

خیال رہےکہ بابر اعظم کو ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کے پیچھے کئی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں،  کچھ رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ٹیم کی نئی مینجمنٹ اور سلیکشن پالیسی کے تحت کیا گیا، جس میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے پر زور دیا گیا۔ دوسری جانب بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بابر اعظم انجری اور فٹنس مسائل سے دوچار تھے، اسی وجہ سے انہیں ایشیا کپ کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

کرکٹ کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ بابر اعظم مکمل طور پر فٹ ہیں اور ڈومیسٹک کرکٹ سمیت مختلف ٹریننگ سیشنز میں وہ مسلسل بیٹنگ کی مشق کرتے نظر آ رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شائقین یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ جب بابر اعظم فٹ ہیں تو پھر ان کو بڑے ایونٹ سے باہر رکھنے کا جواز کیا ہے۔

سابق کرکٹرز نے بھی اس فیصلے کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہاکہ  بابر اعظم کی غیر موجودگی میں پاکستان کی بیٹنگ لائن کا ڈھانچہ کمزور نظر آیا ہے اور ٹیم نے اہم مواقع پر اسکور بنانے میں مشکلات کا سامنا کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بابر اعظم کی ایشیا کپ کے بیٹنگ لائن شامل نہیں کے لیے کی غیر

پڑھیں:

بابر اعظم کا ٹی20 کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ، روہت کے بعد کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

لاہور:

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے سابق کپتان روہت شرما کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے کے بعد ویرات کوہلی کا ٹی20 کرکٹ میں ایک اننگز میں 50 سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں پاکستان 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز بھی جیت لی اور وہی تجربہ کار بیٹر بابراعظم نے ٹی20 ٹیم میں واپسی کے بعد سیریز میں دوسرا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو میچ اور سیریز جیتنے کے لیے 140 رنز کا ہدف دیا تو صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب ایک مرتبہ پھر بڑی اوپننگ شراکت کرنے میں ناکام رہے تاہم بابراعظم نے اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو جیت پوزیشن پر لاکھڑا کیا۔

بابراعظم نے میچ میں 9 چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیلی جو ان کے کیریئر کی 40 اننگز تھی، جس میں انہوں نے 50 سے زائد رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔

قبل ازیں بھارت کے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ لینے والے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے  125 میچوں میں 39 مرتبہ 50 سے زائد رنز بنانے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

روہت شرما یہ کارنامہ اپنے ٹی20 کیریئر میں 37 مرتبہ انجام دے چکے ہیں اور 159 میچوں میں انہوں نے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

پاکستان کے محمد رضوان نے صرف 106 میچوں میں 31 مرتبہ 50 سے زائد رنز کی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے، پانچویں نمبر پر آسٹریلیا کے سابق بیٹر ڈیوڈ وارنر ہیں جنہوں نے 29 مرتبہ 50 رنز سے بڑی اننگز کھیلی۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ٹی20 سیریز میں 1-2 سے شکست دے، بابراعظم کو ذمہ دارانہ بیٹنگ پر میچ اور فہیم اشرف کو بولنگ میں اچھی کارکردگی پر ٹی20 سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • جب آپ رنز بناتے ہیں تو جیت کا یقین ہوتا ہے، بابر اعظم اور سلمان علی آغا کی دلچسپ گفتگو
  • کبھی لگتا ہے کہ سب اچھا ہے لیکن چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں، بابر اعظم
  • بابر اعظم نے طویل خاموشی توڑ دی، شائقین کے لیے پیغام جاری
  • جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے بعد بابر اعظم کی ٹوئٹ وائرل
  • مجھے اتنا کیوں بھگایا؟ پروٹیز سے جیت کے بعد سلمان آغا کا بابر سے دلچسپ انٹرویو
  • ’بابر اعظم کی نصف سنچری کے ساتھ فارم میں واپسی، شکرگزاری کا پیغام وائرل‘
  • بابر اعظم کا نیا ریکارڈ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
  • خاموشی کا وقت ختم، بابر اعظم نے پیغام جاری کردیا
  • پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا کونسا ریکارڈ توڑ ڈالا؟
  • بابر اعظم کا ٹی20 کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ، روہت کے بعد کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا