Juraat:
2026-06-03@04:24:26 GMT

جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل ! چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال

اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT

جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل ! چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کردیا
چیئرمین بطور ممبر پی ٹی اے تعینات نہیں ہوسکتے کیونکہ آسامی غلط مشتہر کی گئی تھی،وکیل کے دلائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیٔرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے انھیں عہدے پر بحال کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیٔرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔جسٹس محمد آصف اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے سماعت کی، سماعت کے دوران چیٔرمین پی ٹی اے کے وکیل قاسم ودود عدالت میں پیش ہوئے۔انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رٹ پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیٔرمین بطور ممبر پی ٹی اے تعینات نہیں ہوسکتے کیونکہ آسامی غلط مشتہر کی گئی تھی۔وکیل نے بتایا 25 مارچ کو قواعد (Rules) تبدیل ہوچکے تھے اور کابینہ نے اس کی منظوری بھی دے دی تھی، جس کے بعد چیٔرمین کی تعیناتی عمل میں آئی۔ تاہم اس کے بعد ہی پٹیشن دائر کی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیٔرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کردیا اور ڈویژن بینچ نے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کردیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: حفیظ الرحمان کو عہدے رمین پی ٹی اے عہدے پر بحال اسلام ا باد چی رمین

پڑھیں:

چلاس: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا

فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجا، شوکت بسرا، ضیاء الدین قریشی و دیگر کو واپس روانہ کردیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کو الیکشن مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان جاتے ہوئے دیامر میں روکا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کوہستان آپریشن سکینڈل: نیب نے 6 ارب سے زائد اثاثے خیبر پی کے حکومت کے حوالے کر دیئے
  • اسلام آباد میں دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقات میں توسیع، نیا شیڈول جاری
  • پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • چلاس: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا
  • میئر ظہران ممدانی نے نیویارک میں بچوں کا بیڈ ٹائم کیوں معطل کردیا؟
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا