چمن دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 6 ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
—فائل فوٹو
بلوچستان کے ضلع چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے، تحقیقاتی عمل سے پاک افغان بارڈر پر آمد و رفت معطل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بارودی مواد مسافروں کے سامان میں رکھا گیا تھا۔
کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر باب دوستی سے ٹریڈ بھی معطل ہے۔
ایف آئی اے حکام نے کہا کہ پیدل آمدورفت روٹ پر ویزا پاسپورٹ سیکشن عارضی طور پر بند ہے۔ باب دوستی سے ہر قسم کی دوطرفہ آمدورفت معطل ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر دھماکا، متعدد افراد زخمی
اسکرین گریبسپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر کے باعث دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے باعث زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔
دھماکا اے سی گیس پلانٹ کی مرمت کے دوران ہوا، دھماکے کی آواز زور دار تھی، عمارتیں لرز اٹھیں اور چھتیں متاثر ہوئی ہیں۔
ددھماکے کی آواز سن کر وکلاء اور ملازمین سپریم کورٹ کی عمارت سے باہر آگئے۔کینٹین سپریم کورٹ کے بیسمنٹ میں ہے جہاں پر ملازمین کام کر رہے تھے۔
نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے، مزید معلومات رپورٹر سے حاصل کرکے شامل کی جارہی ہیں۔