کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی نوعیت کے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے (SMDA) پر دستخط کے بعد ملک میں جشن کا ماحول دیکھنے میں آیا۔کراچی میں واقع مزار قائد اور سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹر کو خصوصی طور پر سبز روشنیوں سے منور کر دیا گیا، جبکہ دونوں عمارات پر پاکستانی پرچم کے ساتھ سعودی عرب کا قومی پرچم بھی لہرایا گیا۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ اقدام پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے جس سے دونوں اقوام کے درمیان مضبوط ہوتے روابط اور بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔واضح رہے کہ یہ معاہدہ گزشتہ روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیرِاعظم شہباز شریف کے درمیان طے پایا، جس کے تحت اگر کسی ایک ملک پر بیرونی حملہ کیا جاتا ہے تو اسے دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔یہ معاہدہ دفاعی تعاون کو نئی وسعت دیتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک اہم سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

کراچی، گھر سے خاتون کی گلا کٹی اور ایک شخص کی پھندا لگی لاش برآمد

کراچی:

شہر قائد کے علاقے گلبرگ رحمان آباد بلاک 5 کے ایک گھر سے 30 سالہ خاتون یاسمین اور 35 سالہ مرد خدا بخش کی گلا کٹی اور پھندا لگی لاشیں برآمد ہوئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق دونوں کی موت پراسرار حالات میں ہوئی ہے اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مقتولہ یاسمین کی لاش کے گلے پر چاقو سے لگنے والے زخم ہیں جبکہ خدا بخش کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی تھی جس سے موت کی نوعیت مشتبہ ہو گئی ہے۔

دونوں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، اور پولیس نے قتل کے ممکنہ زاویوں پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر کا گن مین گرفتار، لیاقت محسود کی گرفتاری کیلیے چھاپے
  • آل کراچی اسکولز اور سندھ ٹیگ ٹیم تائیکوانڈو چمپئن شپ کا کامیاب انعقاد
  • کراچی؛ ڈمپرز ایسوسی ایشن کے سربراہ کیخلاف مقدمہ درج، لیاقت محسود کا سپر ہائی وے بند کرنے کا اعلان
  • کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر کی مشتعل ہجوم پر مبینہ فائرنگ
  • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 18 نومبر کو وائٹ ہاؤس کا سرکاری دورہ کریں گے
  • کراچی، گھر سے خاتون کی گلا کٹی اور ایک شخص کی پھندا لگی لاش برآمد
  •  سعودی عرب سے تعلقات مضبوط اور تاریخی ہیں‘ برطانوی وزیر خارجہ
  • افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی
  • پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی قریب، ایف اے اے کا نیا آڈٹ جنوری میں متوقع