ایک وزیراعظم کو جہاز سے اتارا گیا، آج شہباز شریف کو سعودی جنگی طیاروں نے سلامی دی، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان کے ہی ایک وزیراعظم کو غیر ذمہ دارانہ حرکتوں پر جہاز سے اُتار دیا گیا تھا، لیکن آج تاریخ نے رخ بدلا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کا جہاز جیسے ہی سعودی فضائی حدود میں داخل ہوا تو سعودی جنگی طیاروں نے سلامی دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عزت و وقار کسی سیاسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے ہے۔
سرگودھا میں الیکٹرک بس سروس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں موجود شخص کو یہ اندازہ ہی نہیں کہ پاکستان کہاں سے کہاں پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی تذلیل کرنے کی کوشش کی گئی مگر سعودی عرب میں جو عزت ملی وہ سب کے سامنے ہے۔ سعودی قیادت نے دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان پر حملہ سعودی عرب پر حملہ تصور ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ صرف کاغذی معاہدہ نہیں بلکہ ایک عظیم دفاعی کامیابی ہے۔ حرمین شریفین کی پاسبانی کا شرف پاکستان کو ملنا ہمارے ملک کے لیے سب سے بڑی سفارتی اور تاریخی کامیابی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ آج شہر کے عوام کے لیے 33 الیکٹرک بسوں کا تحفہ لائی ہوں، پورے شہر کے لیے 60 اور سرگودھا ڈویژن کے لیے مجموعی طور پر 105 بسیں فراہم کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جدید بسیں عوام کو معیاری اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کریں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر دل کے امراض کے علاج کے لیے بڑے منصوبے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جان کر حیرت ہوئی کہ پورے سرگودھا ڈویژن میں کارڈیالوجی اسپتال موجود نہیں تاہم اب ’نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی‘ پر باقاعدہ کام شروع ہوگیا ہے۔ اس اقدام سے دل کے مریضوں کو فیصل آباد یا دیگر شہروں میں جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
سیلابی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب نے حالیہ دنوں تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کیا۔ 3 دریاؤں میں آنے والے پانی سے 27 شہر اور 5 ہزار سے زائد دیہات متاثر ہوئے۔ مگر حکومت کی بروقت تیاری کی بدولت بڑے پیمانے پر نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ 25 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، متاثرہ خاندانوں کو خیمے اور خوراک فراہم کی گئی جبکہ 22 لاکھ سے زائد مویشی بھی بچا لیے گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مریم نواز کرتے ہوئے نے کہا کہ انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔