دوحہ میں ہنگامی اسلامی سربراہی اجلاس میں 50 سے زائد ممالک نے شرکت کی: دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستانی دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ دوحہ میں ہونے والے ہنگامی اسلامی سربراہی اجلاس میں 50 سے زائد اسلامی ممالک نے شرکت کی۔
پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دوحہ میں ہنگامی اسلامی سربراہی اجلاس میں اسرائیلی جارحیت پر غور کیا گیا جس میں بے گناہ شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ منعقدہ ہنگامی اجلاس میں وزرائے خارجہ کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ تیار کیا گیا جو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ اعلامیے میں اسرائیلی حملوں کو غیرقانونی اور بلااشتعال قرار دیا گیا۔
اسلام آباد پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کی جانب.
دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں پاکستانی وزیرِ خارجہ نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور ثالثی پر قطر کے کردار کو سراہا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مشترکہ اعلامیے میں اسرائیل کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا گیا۔
اعلامیے میں فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کی گئی اور ان سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دفتر خارجہ اجلاس میں کیا گیا
پڑھیں:
پاک سعودہ باہمی دفاعی معاہدہ 1974 کی اسلامی سربراہی کانفرنس کے بعد سب سے بڑی پیشرفت ہے‘ مشاہد حسین سید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)سینئر سیاستدان سید مشاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا باہمی دفاعی معاہدہ 1974 کی اسلامی سربراہی کانفرنس کے بعد اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے،پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں تو دونوں کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔(جاری ہے)
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ بھی پاکستان سے اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے اور پاکستان اس وقت دنیا میں ایک منفرد پوزیشن کا حامل بھی ہے کیونکہ اس کی 5 بڑے دارلحکومتوں ریاض، تہران، بیجنگ، ماسکو اور واشنگٹن میں اہمیت، عزت اور اثر ورسوخ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں کوئی فرق پڑے گا اور نہ ہی پاکستان کی امریکہ کے ساتھ قربت سے چین کے تعلقات متاثر ہوں گے کیونکہ ہمارے ملک کے امریکہ اور چین سے مختلف نوعیت کے تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ایک دائمی تزویراتی رشتہ ہے جبکہ امریکہ کے ساتھ تعلقات حالات کے مطابق تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔مشاہد حسین نے کہا کہ کشمیری عوام جدوجہد آزادی پر داد کے مستحق ہیں اور کشمیر اور فلسطین دونوں اقوام متحدہ کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے۔