پاک چین شراکت داری مستحکم، تین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
پاکستان اور چین کے درمیان لائیو اسٹاک انڈسٹری میں جدت، جدید ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کے قیام اور فائر ٹرکس اور ایمرجنسی آلات کی فراہمی و خدمات کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے گئے۔ چین کے شہر اُرومچی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی موجودگی میں 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیے گئے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ یادداشتیں خوراک کے تحفظ، صنعتی ترقی، برآمدات اور آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائیں گی جبکہ لائیو اسٹاک کے شعبے کی بہتری دیہی روزگار کے مواقع بڑھائے گی۔صدر مملکت نے کہا کہ ٹیکسٹائل پارک کا قیام برآمدات اور صنعتی ترقی کو فروغ دے گا جبکہ جدید فائر ٹرکس اور آلات عوامی تحفظ اور ایمرجنسی رسپانس کو مضبوط کریں گے۔اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ، پاکستانی اور چینی سفیر بھی موجود تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) نے ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے صنعت وپیداوار کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ کہا برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اوربہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے لئے تمام وزارتوں اور ماہرین کو بامعنی مشاورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔