سیلابی صورتحال کے باوجود مہنگائی میں کمی ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ سیلابی صورتحال کے باوجود مہنگائی میں مزید کمی ہوئی ہے، ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 1.34فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد سے جاری ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح کم ہوکر 4.17 فیصد پر آگئی ہے۔ مہنگائی میں کمی کے باوجود 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ڈیزل 1.
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے سگریٹ، لکڑی اور انرجی سیور بھی مہنگے ہوئے، گزشتہ ہفتے ٹماٹر 23.11 اور چکن 12.74 فیصد سستا ہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق کیلے5.07 فیصد، آٹا 2.60 اور پیاز 1.17 فیصد سستے ہوئے، پہلی سہ ماہی کے بجلی چارجز میں6.21 فیصد کی کمی ہوئی۔
رہورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے 14 اشیاء سستی اور 19 اشیاء کی قیمتیں برقرار رہیں، مہنگائی میں 11 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 0.02 فیصد کی کمی ہوئی تھی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رپورٹ کے مطابق کے مطابق حالیہ ادارہ شماریات مہنگائی میں
پڑھیں:
کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت 4 ماہ کی کم ترین سطح پر
دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔
خبر رساں اداروں کے مطابق بِٹ کوائن جون کے بعد پہلی بار ایک لاکھ ڈالر سے بھی نیچے آیا ہے، بٹ کوائن کی قیمت 6.7 فیصد کمی کے بعد 99،936 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت گزشتہ ماہ ایک لاکھ 26 ہزار ڈالر تک پہنچی تھی جس کے بعد سے مارکیٹ میں اب تک تقریباً 20 فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی ہے۔
دوسری جانب بٹ کوائن کے علاوہ دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے، ایتھیریم کی قیمت میں 10 فیصد اور ایکس آر پی کی قدر میں6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈیجیٹل کرنسیوں کی قدر میں حالیہ گراوٹ کی ایک بڑی وجہ سرمایہ کاروں کا بڑھتی ہوئی غیریقینی صورتحال کے باعث محتاط رویہ اختیار کرنا ہے۔