بابا گرو نانک کی برسی کی تقریبات کا آغاز آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
بابا گرو نانک کی 486 ویں برسی کی 3 روزہ جوتی جوت تقریبات کا آغاز آج ہوگا۔انتظامیہ کے مطابق دنیا بھر اور پاکستان کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری ان تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں تاہم بھارت نے اپنے یاتریوں کو کرتارپور میں جوتی جوت کی تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں دی جس کے باعث راہداری بند رہنے کے ساتھ ساتھ واہگہ کے راستے سے بھی کوئی یاتری شریک نہیں ہوگا۔گیانی گوبند سنگھ نے کہا کہ کرتارپور گردوارہ ہمیشہ کی طرح امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے اور یہ تقریبات اسی روایت کو آگے بڑھانے کے لیے منعقد کی جا رہی ہیں۔بابا گرو نانک کی برسی کی اختتامی تقریب 22 ستمبر کو ہوگی۔اس حوالے سے مشرقی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان سنگھ نے بھی مودی سرکار پر کڑی تنقید کی تھی مگر مودی سرکار کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان گھر جیسا ہے،مودی تعلقات بہتر بنائے،کانگریس رہنما
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی:کانگریس کے سینئر رہنما اور انڈین اوورسیز کانگریس کے صدر سام پٹروڈا نے بھارت کی خارجہ پالیسی پر تبصرہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کو ترجیح دے۔پٹروڈا نے کہا کہ میری نظر میں ہماری خارجہ پالیسی کو سب سے پہلے اپنے ہمسایوں پر توجہ دینی چاہیے۔ کیا ہم واقعی اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنا سکتے ہیں؟ میں پاکستان گیا ہوں اور مجھے کہنا پڑے گا کہ میں نے خود کو وہاں گھر جیسا محسوس کیا۔
میں بنگلہ دیش گیا ہوں، نیپال بھی اور وہاں بھی یہی احساس ہوا۔ مجھے ایسا نہیں لگا جیسے میں کسی غیر ملک میں ہوں۔نوجوانوں سے اپیل کے اپنے بیان میں پٹروڈا نے راہل گاندھی کے جمہوریت کے دفاع کے پیغام کو دہراتے ہوئے بھارت کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آ کر اپنی آواز بلند کریں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت میں صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ بھارت کے نوجوان راہول گاندھی کی اکیلی آواز کے ساتھ اپنی آواز شامل کریں۔انہوں نے جمہوری نظام کے تحفظ میں جنریشن زی (Gen Z) کے کردار کو اہم قرار دیا۔بی جے پی نے پٹروڈا کے پاکستان سے متعلق بیان پر شدید تنقید کی۔
پارٹی ترجمان پردیپ بھنڈاری نے کہا کہ راہل گاندھی کے چہیتے اور کانگریس کے اوورسیز چیف سام پٹروڈا کہتے ہیں کہ انہیں پاکستان میں گھر جیسا محسوس ہوا۔ تعجب نہیں کہ یو پی اے نے 26/11 کے بعد بھی پاکستان کے خلاف کوئی سخت اقدام نہیں اٹھایا۔ پاکستان کا پسندیدہ، کانگریس کا منتخب!سام پٹروڈا 1980 کی دہائی میں سابق وزیرِاعظم راجیو گاندھی کے قریبی مشیر کے طور پر ابھرے اور اس کے بعد سے گاندھی خاندان کے بااعتماد رکن کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کے بیانات اکثر تنازع کا باعث بنتے رہے ہیں، جو بی جے پی کو کانگریس پر تنقید کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
یہ پہلی بار نہیں کہ پٹروڈا نے خارجہ پالیسی پر متنازع رائے دی ہو۔ فروری میں انہوں نے چین سے متعلق کہا تھا:”مجھے چین سے خطرہ سمجھ نہیں آتا۔ میرا خیال ہے کہ یہ مسئلہ اکثر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے کیونکہ امریکا کو کسی نہ کسی دشمن کی ضرورت ہوتی ہے۔ وقت آ چکا ہے کہ ممالک ٹکراو ¿ کے بجائے تعاون کی راہ اپنائیں۔اس وقت مودی حکومت نے چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی پر امریکی ثالثی کی پیشکش کو مسترد کیا تھا، جبکہ پٹروڈا نے “مخالفت کی پالیسی” پر تنقید کی۔