ناسا نے بڑا سائنسی اعلان کردیا: 6000 سے زائد نئے سیاروں کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن : ناسا نے ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہمارے شمسی نظام سے باہر موجود سیاروں، جنہیں ایکسپوپلینٹس کہا جاتا ہے، کی تصدیق شدہ تعداد 6000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
یہ اعلان رواں ماہ کیا گیاہے، جس کے مطابق دنیا بھر کے سائنس دانوں نے مختلف سائنسی طریقوں سے ان دریافتوں کی باضابطہ توثیق کی ہے۔ اس کے علاوہ مزید ہزاروں ایسے ممکنہ سیارے موجود ہیں جن کی تصدیق ابھی باقی ہے۔
ناسا کے مطابق یہ صرف حالیہ دریافت کا نتیجہ نہیں بلکہ مجموعی طور پر اب تک ہونے والی تصدیق شدہ دریافتوں کا مجموعہ ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مختلف مشاہدات اور تحقیق کے ذریعے سامنے آیا۔
ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت اس بات کا ثبوت ہے کہ کائنات میں ستاروں کے گرد سیاروں کا نظام عام ہے اور ہماری زمین جیسی دنیا کہیں اور بھی موجود ہو سکتی ہے۔
سائنس دانوں نے ان سیاروں کی دریافت کے لیے کئی طریقے استعمال کیے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ کارآمد ٹرانزٹ میتھڈ ہے، جس میں کسی سیارے کے اپنے ستارے کے سامنے سے گزرنے کے دوران روشنی میں کمی نوٹ کی جاتی ہے۔
دوسرا طریقہ ریڈیل ویلاسٹی ہے، جس میں ستارے کی روشنی میں آنے والی معمولی تبدیلیوں کو پرکھا جاتا ہے جو سیاروں کی حرکات کی وجہ سے رونما ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر جدید سائنسی طریقے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں جو اس تصدیق کو مزید قابلِ اعتماد بناتے ہیں۔
یہ پیش رفت صرف اعداد و شمار تک محدود نہیں بلکہ اس نے سائنسی برادری کو ایک نئے جوش و ولولے سے بھر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافتیں اس بات کی عملی دلیل ہیں کہ کائنات میں ہماری زمین جیسی دنیاوں کے ہونے کے امکانات نہ صرف زیادہ ہیں بلکہ یہ بھی ممکن ہے کہ کہیں دور زندگی کی کسی شکل کا وجود ہو۔
اس سنگِ میل کے ساتھ انسان کا کائنات کو سمجھنے کا سفر ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ مستقبل میں ناسا اور دیگر تحقیقی ادارے مزید مشاہدات اور ٹیکنالوجی کے ذریعے یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ ان میں سے کتنے سیارے زندگی کے لیے موزوں حالات رکھتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔