بالی ووڈ کی سپر اسٹار جوڑی شاہ رُخ خان اور دیپیکا پڈوکون جلد اپنی چھٹی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رُخ خان اور دیپیکا پڈوکون نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی فلم ’کنگ‘ کا اعلان کیا ہے۔ یہ خبر سن کر اس خوبصورت جوڑی کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ اُٹھی ہے۔

دیپیکا کی جانب سے یہ اعلان فلم ’’کالکی 2898 اے ڈی‘‘ کے سیکوئل سے نکلنے کے بعد کیا گیا ہے۔ دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر اپنی اور شاہ رُخ کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ شاہ رُخ نے 18 برس پہلے جب اوم شانتی اوم بنی تو مجھے ایک سبق سکھایا تھا‘۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ انہیں شاہ رُخ نے سکھایا کہ فلم کو آپ جن لوگوں کے ساتھ مل کر بناتے ہیں وہ فلم کی کامیابی سے زیادہ اہم ہوتے ہیں، اداکارہ نے کہا کہ میں اس بات پر اتفاق کرتی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ ہم ایک ساتھ چھٹی فلم بنا رہے ہیں‘۔

یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون نے 18 برس قبل شاہ رُخ خان کیساتھ فرح خان کی ہدایتکار میں بننے والی فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ ان کی نئی فلم ’کنگ‘ کب ریلیز ہوگی اس حوالے سے ابھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: دیپیکا پڈوکون شاہ ر خ

پڑھیں:

پاک بھارت جنگ کے بعد پہلی مرتبہ واہگہ بارڈر یاتریوں کیلئے کھل گیا

سٹی42: پاک بھارت جنگ کے بعد پہلی بار واہگہ بارڈر سکھ یاتریوں کے لیے کھول دیا گیا۔

بابا گرونانک کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے دو ہزار سے زائد یاتری لاہور پہنچ گئے۔ 10روزہ دورے کے دوران سکھ یاتری 5مقدس گوردواروں کی یاترا کریں گے۔

 صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اور ایڈیشنل سیکرٹری شرائن ناصر مشتاق نے واہگہ پر یاتریوں کا استقبال کیا۔

 آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی رہنماعلیمہ خان کی گرفتاری ایک مرتبہ پھر ٹل گئی
  • علیمہ خان کی گرفتاری ایک مرتبہ پھر ٹل گئی
  • پاک بھارت جنگ کے بعد پہلی مرتبہ واہگہ بارڈر یاتریوں کیلئے کھل گیا
  • نومبر میں سال کا سب سے روشن سپر مون آسمان پر جلوہ گر ہوگا
  • ہاؤس فل ہونے کا امکان، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں 17 سال بعد آج اقبال اسٹیڈیم کی رونقیں بحال کرنے کے لیے تیار
  • خیبر پختونخوا اسمبلی اراکین کاقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کافیصلہ
  • پنجاب بھر میں اساتذہ کے ساتھ ریشنلائزیشن میں ہونے والی حق تلفی کا ازالہ کیا جائے، اساتذہ کا مطالبہ
  • پاک-بھارت جنگ روکنے کا 57ویں مرتبہ تذکرہ، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ کسی بھی تعاون سے متعلق امکان کو مسترد کردیا
  • لاہور: ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ دوسری مرتبہ جماعت اسلامی لاہور کے امیر منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھارہے ہیں ، لیاقت بلوچ امیر العظیم ، اظہر بلال اور میاں ذکراللہ مجاہد اسٹیج پر موجودہیں
  • طلاق سے متعلق افواہوں پر فیروز خان کی اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا