کراچی، مسجد کے نل چوری کرنے والا شخص رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
کراچی: شہر قائد کے ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 2 میں شہریوں نے چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر خوب تشدد کا نشانہ بنایا اور کھمبے سے باندھ کر اس سے چوری کی وارداتوں کا اعتراف کروا لیا۔
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں مسجد میں چوری کرنے والے شخص کو ریکی کے بعد شہریوں نے رنگے ہاتھوں پکڑا اور پھر اُس سے وارداتوں کے بارے میں پوچھا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق ملزم مسجد کا سامان چوری کرتا تھا، اس نے مسجد کے نل پانی کی موٹر اور قریبی علاقے سے دیگر اشیاء چوری کرنے کا بھی اعتراف کیا۔
ملزم نے بتایا کہ وہ چوری شدہ سامان خاموش کالونی میں کباڑ کا کام کرنے والے شاہد نامی شخص کو فروخت کرتا رہا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزم کی موجودگی مسجد میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں بھی ریکارڈ ہوئی ہے۔
بعد ازاں مشتعل افراد نے ملزم کو تشدد کے بعد تھانہ سپر مارکیٹ پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ علاقہ مکینوں کی شکایت پر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد
فائل فوٹوکراچی کے علاقے پاک کالونی ریکسر پُل کے قریب سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق نامعلوم ملزمان نے تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا ہے، واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
علاوہ ازیں کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں گھر سے پھندا لگی لاش ملی ہے۔