کندھکوٹ،پولیس کامغوی اہلکار کی بازیابی کیلیے گرینڈ آپریشن
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ پولیس کا مغوی اہلکار کی بازیابی کے لیے گرینڈ آپریشن، 3 ڈاکو ہلاک، 6 ڈاکو زخمی، جرائم پیشہ افراد کی پولیس کو دھمکیاں دینے کی آڈیو وائرل، ڈاکوؤں کا ہر حال میں خاتمہ کیا جائے گا۔ایس ایس پی محمد مراد گھانگھرو۔ تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ بی سیکشن تھانہ کی حدود قمبرانی لاڑو چوکی سے مسلح افراد نے پولیس اہلکار فضل الرحمن کھوسو کو گزشتہ روز دن دہاڑے اغوا کر لیا تھا جس کی باحفاظت بازیابی کیلئے ایس ایس پی کندھکوٹ محمد مراد گھانگھرو کی سربراہی میں بی سیکشن تھانہ کی حدود اور درانی مہر تھانہ کی حدود میں بھیو، جاگیرانی اور بھلکانی گینگز کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا گیا جس میں پولیس ترجمان کے مطابق 3 ڈاکو ہلاک اور6 ڈاکو زخمی ہوئے ہیں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت بدنام اور حکومتی انعام آفتہ ڈاکو صحبت جاگیرانی، شفیق ڈاہانی اور شاہد بھیو کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی کندھکوٹ محمد مراد گھانگھرو نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا گھیراؤ تنگ کر دیا ہے ڈاکو ہمارے نشانے پر ہیں امن میں خلل ڈالنے والے ڈاکوؤں کو معاف نہیں کیا جائے گا ڈاکوؤں کا آخری انجام گولی ہے پولیس نے اپنی کامیاب حکمت عملی سے تین ڈاکوؤں کو مارا ہے ہلاک ہونے والے ڈاکو صحبت جاگیرانی پر 29 مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں جبکہ شفیق ڈاہانی کے خلاف 5 مقدمات درج ہیں مزید کرمنل ریکارڈ کے بارے میں تفتیش کر رہے ہیں ۔ دوسری جانب ڈاکو کی ایس ایس پی کو دھمکیاں دینے کی آڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں ڈاکو پی پی ایل گیس فیلڈ کو اڑانے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس ایس پی ڈاکوو ں
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی بنیاد پر ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جن میں 3 افغان شہری اور 2 خود کش بمبار بھی شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان افغان حکومت سے توقع کرتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے گی اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں سے روکے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ کیوں کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی ایس پی آر آپریشن دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی فورسز وی نیوز