روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )

پاکستان کے روانڈا میں سفیر ، نعیم خان، نے جی اے کے ہیلتھ کیئر انٹرنیشنل کے اہم ادارے ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ہیلتھ ٹورزم، طبی تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر سیر حاصل بات چیت ہوئی۔ یہ دورہ سفیر نعیم خان کی اس کوشش کا حصہ تھا جس کے ذریعے وہ پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

ہسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر اریج نیازی نے اپنی ٹیم کے سینئر اراکین کے ہمراہ معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ہیلتھ گیٹ وے سے محسن سرفراز بھی اس ملاقات میں بطور ہیلتھ ٹورزم ایکسپرٹ موجود تھے۔

ہسپتال انتظامیہ نے سفیر کو بتایا کہ ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال اور جی اے کے ہیلتھ کیئر کا مقصد ہر شخص کو معیاری اور مناسب لاگت پر علاج مہیا کرنا ہے، ساتھ ہی پاکستان کا مثبت تشخص دنیا بھر میں اجاگر کرنا بھی ادارے کی ترجیح ہے۔ بعد ازاں سفیر کو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا گیا۔ انہوں نے ہسپتال کے اعلیٰ معیار، جدید سہولیات اور عملے و انتظامیہ کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر سفیر نے کہا کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبوں کے بے شمار امکانات ہیں۔ اُن کے مطابق، صحت اور تعلیم میں تعاون سے دونوں خطوں کے عوام کو فائدہ ہوگا اور تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے ڈاکٹر اریج نیازی کو اپنی ٹیم سمیت روانڈا کے دورے کی دعوت دی تاکہ شعبہ صحت سے متعلقہ مواقع کا قریب سے جائزہ لیا جا سکے۔

ڈاکٹر اریج نیازی نے کہا کہ ہسپتال کا وژن پاکستان میں اور ملک سے باہر موجود کمیونیٹیز کو عالمی شراکت داروں کے ساتھ ملکر اعلی معیار کی طبی سہولیات فراہم کریں اور طبی تعلیم کو بہتر بنائیں، اور استعداد میں اضافہ کریں۔ ان اقدامات سے نہ صرف ادارے کے اہداف پورے ہوں گے بلکہ پاکستان کو دنیا بھر میں ایک قابلِ اعتماد ملک کے طور پر پیش کیا جا سکے گا۔

ہسپتال کے شعبہ کمیونیکیشیز کے سربراہِ عمران علی غوری نے کہا کہ یہ ملاقات آئندہ دنوں میں بھر پور تعاون کے لیے ایک بنیاد ہے۔ اب اگلا مرحلہ مشترکہ دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی، تعاون کے لیے فریم ورک تیار کرنے اور عملی اقدامات پر مزید بات چیت کرنا ہے تاکہ یہ تعلقات اور منصوبے جلد حقیقی شکل اختیار کریں۔

دورے کا اختتام انتہائی خوشگوار انداز میں ہوا اور دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور افریقہ کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کو ایک واضح لائحہ عمل کے تحت آگے بڑھایا جائے گا۔ یہ پیش رفت اس بات کا ثبوت ہے کہ جی اے کے ہیلتھ کیئر پاکستان کے طبی شعبے کو دنیا بھر میں وسعت دینے اور افریقہ کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنے میں سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیلی ڈرون حملہ: لبنان میں 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق برطانیہ ودیگر ممالک کا فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، طاہر اشرفی ہائی وولٹیج ٹاکرا، پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف ہماری خارجہ پالیسی نے سلامتی کونسل میں اسرائیل کو معافی مانگنے پر مجبور کر دیا، رانا تنویر ہم ایک انچ زمین بھی امریکا کو نہیں دیں گے، افغانستان کا ٹرمپ کو دو ٹوک جواب عالمی برادری اسرائیل و بھارت کی جارحیت اور مظالم کو فوری طور پر بند کرائے، بلاول بھٹو وزیراعظم دورہ امریکا میں 6اسلامی ممالک کے رہنماوں کے ہمراہ ٹرمپ سے ملاقات کرینگے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ہسپتال کا کا دورہ

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ