اسرائیلی حملے جاری، غزہ میں شہدا کی تعداد 65 ہزار سے متجاوز
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مقبوضہ بیت المقدس: غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 61 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد اکتوبر 2023 سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 65 ہزار 344 تک جا پہنچی ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق گزشتہ ایک دن میں مزید 220 افراد زخمی ہوئے ہیں، جس کے بعد مجموعی زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 66 ہزار 795 تک پہنچ گئی ہے، اب بھی درجنوں لاشیں ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہیں جن تک ریسکیو ٹیمیں پہنچنے سے قاصر ہیں۔
وزارت صحت نے کہا کہ 18 مارچ کو مختصر جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے بعد اسرائیلی حملے دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 12 ہزار 785 فلسطینی شہید جبکہ 54 ہزار 754 زخمی ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 فلسطینی اس وقت زخمی ہوئے جب وہ انسانی ہمدردی کی امداد حاصل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ 27 مئی سے اب تک اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 2 ہزار 523 فلسطینی شہید اور 18 ہزار 496 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جو امدادی سامان لینے کی کوشش میں تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآو گلینٹ کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، اس کے علاوہ اسرائیل غزہ میں جاری جنگ پر نسل کشی کے مقدمے کا بھی انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں سامنا کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ غزہ میں امریکا اور اسرائیل امداد کے نام پر دہشت گردی کررہے ہیں اور عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ مسلم حکمران بے حسی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
راولپنڈی میں ڈینگی کے حملے تیز، 24 گھنٹوں میں 20 نئے کیسز رپورٹ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے خطرناک حملے قابو میں نہ آ سکے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 20 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق اس وقت شہر کے مختلف اسپتالوں میں 31 مریض زیرِ علاج ہیں، تاہم خوش قسمتی سے کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔
ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق رواں سال 2025 میں اب تک 21 ہزار 440 افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے، جن میں سے مجموعی طور پر 1409 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر جواد کے مطابق وبا پر قابو پانے کے لیے شہر بھر میں ویکٹر سرویلنس ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 1361 ٹیموں نے اب تک 62 لاکھ 73 ہزار 989 گھروں کی چیکنگ مکمل کی ہے، جن میں سے 2 لاکھ 4 ہزار 641 گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی پائی گئی۔ رواں سال مجموعی طور پر 17 لاکھ 94 ہزار 718 مقامات کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 2 لاکھ 32 ہزار 874 مقامات پر لاروا برآمد ہوا۔
ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ اب تک 4764 ایف آئی آرز درج، 1923 مقامات سیل اور 3657 چالان کیے جا چکے ہیں جب کہ 11 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احسان غنی کا کہنا ہے کہ تمام ادارے متحرک ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس جاری ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں، گلیوں اور چھتوں پر پانی جمع نہ ہونے دیں، صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔
دوسری جانب شہری حلقوں میں تشویش بڑھ رہی ہے کہ سخت اقدامات کے باوجود ڈینگی کیسز کی تعداد میں کمی نہیں آرہی، جس سے عوامی سطح پر آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت واضح ہو گئی ہے۔