شاہ رخ خان کا پہلا نیشنل فلم ایوارڈ، انعامی رقم کم کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی فلم ’جوان‘ میں شاندار اداکاری کے اعتراف میں 71ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں بہترین اداکار کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ اس اعزاز میں وہ اداکار وکرانت میسی کے ساتھ شریک ہیں، جنہوں نے فلم ’12ویں فیل‘ میں متاثر کن کردار ادا کیا۔
روایتی طور پر بہترین اداکار کو دو لاکھ روپے نقد، ایک سلور لوٹس اور ایک توصیفی سند دی جاتی ہے۔ تاہم، اس سال چونکہ یہ ایوارڈ مشترکہ طور پر دیا گیا ہے، اس لیے شاہ رخ خان اور وکرانت میسی کو ایک، ایک لاکھ روپے کے علاوہ اپنا الگ تمغہ اور سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ یہ عمل نیشنل ایوارڈز کی پالیسی کے مطابق ہے جب ایوارڈ مشترکہ طور پر دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: رانی مکھرجی کی شاہ رخ خان کو نیشنل ایوارڈ کا میڈل پہننے میں مدد، ویڈیو وائرل
دوسری جانب رانی مکھرجی کو فلم ’مسز چیٹرجی ورسز ناروے‘ میں ان کی پرفارمنس پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے، جس کے تحت وہ مکمل دو لاکھ روپے کی انعامی رقم کی حقدار ہیں۔
دیگر زمروں میں بھی کئی ایوارڈز مشترکہ طور پر دیے گئے۔ جیسے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ وجی رگھون (پوکلّم) اور ایم ایس بھاسکر (پارکنگ) کے درمیان، جبکہ بہترین معاون اداکارہ کا اعزاز جانکی بوڈیوالا (وش) اور اورواشی (الوزھککو) کے درمیان تقسیم کیا گیا۔ اسی طرح بہترین چائلڈ آرٹسٹ کے شعبے میں بھی متعدد باصلاحیت بچوں کو نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کے لیے عامر خان نے شرط رکھ دی
یہ اعزاز شاہ رخ خان کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ یہ ان کے فلمی کیریئر کا اداکاری کے حوالے سے پہلا نیشنل فلم ایوارڈ ہے، حالانکہ وہ اس سے قبل پدم شری سمیت کئی قومی و بین الاقوامی اعزازات حاصل کر چکے ہیں۔
فی الوقت شاہ رخ خان پولینڈ میں ہدایتکار سدھارتھ آنند کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ تاہم، وہ جلد ہی دہلی پہنچیں گے جہاں وہ اپنا ایوارڈ وصول کریں گے۔
شاہ رخ خان کے لیے یہ سال غیر معمولی رہا ہے۔ ان کی تین بڑی فلموں پٹھان، جوان، اور ڈنکی نے مجموعی طور پر بھارت میں 1300 کروڑ روپے جبکہ عالمی سطح پر 2500 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا۔ یہ اعداد و شمار ان کے ناقابلِ تسخیر اسٹارڈم کی ایک بار پھر تصدیق کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ رانی مکھر جی شاہ رخ خان شاہ رخ خان ایوارڈ وکرانت میسی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ رانی مکھر جی شاہ رخ خان شاہ رخ خان ایوارڈ وکرانت میسی شاہ رخ خان کے لیے
پڑھیں:
عبداللہ شاری کو ٹریڈ اینڈ بزنس ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر)اینو ویٹ کے زیر اہتمام چوتھے ٹریڈ اینڈ بزنس ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔تقریب کی مہمان خصوصی صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ شاہینہ شیر علی تھیں ۔اس موقع پر عراقی قونصل جنرل، آرگنائزر شمسہ جبیں ،علی ناصراور دیگر صنعت کار بڑی تعداد میں موجود تھے ۔تقریب میں شاری آٹو موبائلز کے سی ای او عبداللہ شاری کو ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔عبداللہ شاری نے کہا کہ یہ ایوارڈ ہماری محنت کا نتیجہ ہے ۔ہم ملک میں آٹو موبائلز کے شعبے میں نئی جدت لائے ہیں اور بہترین اسکوٹیز متعارف کرائی ہیں ۔یہ اسکوٹیز خواتین کے لیے انتہائی موذوں ہیں اور وہ انتہائی آسانی کے ساتھ اس کو چلاکر آمد و رفت کے مسائل سے نجات پاسکتی ہیں ۔انہوںنے کہا کہ اس طرح کے ایوارڈز سے صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور وہ مزید بہتر طریقے سے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں ۔