Islam Times:
2025-09-25@20:49:57 GMT

بلوچستان، ڈی سی اور اے سی کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض

اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT

بلوچستان، ڈی سی اور اے سی کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے اعلامیہ کے مطابق صوبائی کابینہ کے فیصلے پر ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو متعدد امور میں فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کر دئیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے صوبے میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کر دئیے گئے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کابینہ کے فیصلے کے بعد صوبے کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو کوڈ آف کرمنل پروسٹیجر 1898 کی شق 14-A کے تحت ان کے زیر انتظام حدود میں وفاقی اور صوبائی قوانین کے تحت جنگلات، مائنز اینڈ منرلز، خوراک میں ملاوٹ، خوراک کے تحفظ، سرکاری زمین پر تجاوزات، آبی گزرگاہوں، گاڑیوں، کینالز و ڈرینج، بلڈنگ کنٹرول اور میونسپل سروس کے امور میں فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کر دئیے گئے ہیں۔ اختیارات کے تحت ضلعی انتظامیہ کے افسران متعلقہ کیسز پر فیصلے کرسکیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنرز

پڑھیں:

وزیراعظم کے دورہ امریکہ اور سعودی عرب سے پاکستان کا وقار بلند ہوا،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2025ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے حالیہ دورہ امریکہ اور سعودی عرب کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان کے وقار اور عالمی تشخص کے لیے نہایت اہم اور کامیاب قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے امریکہ کے دورے میں پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں اجاگر کیا اور ہر پاکستانی کی آواز کو عالمی سطح پر پہنچایا۔

سیدال خان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے متوقع ملاقات پاکستان کی خارجہ پالیسی، دفاعی تعاون اور سفارتی اعتماد کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگی۔ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ وزیراعظم نے پاک بھارت ممکنہ جنگ رکوانے پر امریکی صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ان کے بقول، بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے نے دونوں ایٹمی ممالک کو ایک دوسرے کے سامنے لاکھڑا کیا تھا، لیکن امریکہ کی مثبت سفارت کاری نے خطے کو بڑے ایٹمی بحران سے محفوظ بنایا۔

(جاری ہے)

سیدال خان نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب بھی کامیاب اور نتیجہ خیز رہا، جہاں حالیہ دفاعی معاہدات نے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدے خطے کی سلامتی، دہشت گردی کے خاتمے، معیشت، سرمایہ کاری اور تجارت میں نئے دور کا آغاز ثابت ہوں گے، جن کے دور رس اثرات دونوں ممالک کی معیشت اور عوامی سطح پر اعتماد کو مستحکم کریں گے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حرمین شریفین اور مقدس مقامات کا تحفظ کرنا پاکستان کے لیے نہ صرف اعزاز ہے بلکہ یہ ایک دینی فریضہ بھی ہے۔ادھر اسلام آباد میں جمعیت علمائ اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے عشائیے میں بھی سیدال خان نے شرکت کی۔ عشائیے میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی، جے یو آئی (ف) کے سینیٹرز اور دیگر اہم رہنما شریک ہوئے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی تعاون اور قومی اتفاقِ رائے کے فروغ پر گفتگو ہوئی جبکہ سعودی سفیر کی موجودگی نے دونوں برادر ملکوں کے تعلقات پر بامعنی تبادلہ خیال کا موقع فراہم کیا۔اپنے بیان کے اختتام پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حالیہ عالمی دورے پاکستان کے روشن مستقبل، علاقائی استحکام اور ترقی کے نئے دور کا پیش خیمہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شفافیت اداروں کی کامیابی کی ضمانت ہے‘آصف جان صدیقی
  • ڈپٹی کمشنر ملیر کی کارروائی، رائس ملز  سے ذخیرہ کی گئیں گندم کی بوریاں برآمد، ملز سیل
  • پشاور ہائیکورٹ، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں ترامیم کالعدم قرار
  • وزیراعظم کے دورہ امریکہ اور سعودی عرب سے پاکستان کا وقار بلند ہوا،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
  • پشاور ہائیکورٹ؛ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں ترامیم کالعدم قرار
  • جموں و کشمیر میں حکومت کے تمام اختیارات لیفٹننٹ گورنر کے ہاتھ میں ہیں، فاروق عبداللہ
  • پشاور: اختیارات کی جنگ، بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ 
  • آزاد کشمیر، عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومتی تنازع کے حل کیلئے وزرا کو ٹاسک تفویض
  • بنگلہ دیش کے اعلیٰ سطحی وفد کا پی آئی ٹی بی کا دورہ، آئی سی ٹی اصلاحات اور ڈیجیٹل اقدامات کا جائزہ