اسرائیل کو مغربی کنارے کو ضم کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، صدر ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو مغربی کنارے کو ضم کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، یہ سلسلہ اب رکنا چاہیے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اوول آفس میں غیر ملکی پالیسی سے غیر متعلقہ ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرتے ہوئے جب صدر ٹرمپ سے حالیہ دنوں میں اسرائیلی حکام کی جانب سے مغربی کنارے کے چند حصوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے ارادوں سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ”میں اسرائیل کو مغربی کنارہ ضم کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔ میں اجازت نہیں دوں گا۔ ایسا نہیں ہوگا۔“
ٹرمپ نے تصدیق کی کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے بات کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ ”اب بہت ہو چکا، اب رکنے کا وقت ہے۔“
میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج غزہ پر بات چیت بہت اچھی رہی ہے۔ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد ممکن ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں خراب حالات پر قابو اور جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
اگرچہ ٹرمپ اسرائیل کے مضبوط حامی سمجھے جاتے ہیں، وہ غزہ میں حماس کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے بھی ثالثی کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ ان کا یہ بیان اسرائیلی قیادت کے لیے غیر متوقع پیغام تھا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب وہ حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے لیے زور دے رہے ہیں۔
یہ بیان ایک اہم موقع پر سامنے آیا ہے کیونکہ اسرائیل اس وقت قحط زدہ غزہ سٹی پر بھرپور حملہ کر رہا ہے، ساتھ ہی مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی توسیع بھی جاری ہے۔ نیتن یاہو پیر کے روز وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے والے ہیں، جو ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت کے آغاز کے بعد ان کا چوتھا دورہ ہوگا۔
دوسری جانب امریکی صدر کا گفتگو میں کہنا تھا کہ ترکیے کے صدر طیب اردوان سے بھی شاندار ملاقات ہوئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کررتے ہوئے کہا کہ چینی صدر سے ٹک ٹاک اور دیگر معاملات پر اچھی بات چیت ہوئی ہے، ٹک ٹاک کو اب پروپیگنڈے کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اجازت نہیں دوں گا کے لیے
پڑھیں:
خوفزدہ حکومت کسی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں دے رہی، پی ٹی آئی بلوچستان
اپنے جاری بیان میں پی ٹی آئی رہنماء سیف اللہ کاکڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہ دینا حکمرانوں کے خوف کی واضح دلیل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماء حاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ حکمران اتنے خوفزدہ ہیں کہ کسی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں دیتے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہ دینا حکمرانوں کے خوف کی واضح دلیل ہے۔ کوئٹہ میں تحریک انصاف کو جلسے سے روکنے کے لئے پورے صوبے کے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت اور اسے پرامن سیاسی سرگرمیوں کا پورا حق ہے، مگر حکمران اتنے خوفزدہ ہیں کہ وہ کسی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں دے رہے اور جان بوجھ کر حالات کو وہاں لے جانا چاہتے ہیں جہاں سے واپسی پھر ممکن نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حربے تحریک انصاف کے سونامی کو کبھی نہیں روک سکتے ہیں۔