یمن کی بندگارہ کے قریب بحری جہاز پر ڈون حملہ، 27 پاکستانیوں کی موجودگی کی اطلاع
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یمن کی بندر گاہ کے قریب بحری جہاز پر ڈرونز حملہ کا واقعہ یمن کی راس العیسی بندرگاہ پر پیش آیا، جہاز تہران سے تیل یمن کی طرف لے کر جا رہا تھا، عملہ کے پاس آگ بجھانے کے کوئی آلات نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی بندر گاہ کے قریب بحری جہاز پر ڈرونز حملہ ہوا ہے، جہاز میں موجود پاکستانی عملہ کی جانوں کو خطرہ ہے۔ ذرائع کے مطابق جہاز میں 27 پاکستانی موجود ہیں، شدید آتشزدگی سے جہاز مسلسل آگ کی لپیٹ میں ہے، عملے کو وقتی طور پر نکالا پھر زبردستی واپس جہاز میں بھیج دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ واقعہ یمن کی راس العیسی بندرگاہ پر پیش آیا، جہاز تہران سے تیل یمن کی طرف لے کر جا رہا تھا، عملہ کے پاس آگ بجھانے کے کوئی آلات نہیں۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ عملے کو مسلسل خطرناک صورتِ حال کا سامنا ہے، متاثرہ افراد نے جانیں بچانے کیلئے مقامی ریسکیو اداروں سے مدد کی اپیل کی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یمن کی
پڑھیں:
ٹرمپ کے کوٹ پر لگی جنگی جہاز کی پن پر سوشل میڈیا صارفین میں بحث چھڑ گئی
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کوٹ پر لگی جنگی جہاز کی پن پر سوشل میڈیا صارفین میں بحث چھڑ گئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر دیکھ کر بعض صارفین نے کہا کہ وہ اسے بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کے اعتراف کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے کہا کہ ٹرمپ نے یہ پن پہن کر مودی کو پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔
ایک بھارتی صارف نے مودی کو ٹیگ کر کے لکھا کہ ’یہ بہت بڑا پیغام ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل اور مارکو روبیو ہاتھ میں ہاتھ ڈالے خوشگوار موڈ میں نظر آئے
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق وائٹ ہاؤس نے وضاحت کی ہے کہ ’ٹرمپ نے ترک صدر اردوان کے ساتھ ملاقات کے لیے کوٹ پر ایف 22 ریپٹر جہاز کی سونے سے بنی پن لگائی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے اردوان سے ملاقات کی تھی۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عظیم رہنما اور شاندار شخصیت قرار دے دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ ماشل عاصم منیر سے ملاقات سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات کہی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ شہباز شریف اور عاصم منیر شاندار شخصیت ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ ماشل عاصم منیر کی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات ہوئی تھی۔
وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نے امریکا کے صدر کو دورۂ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے صدر ٹرمپ کو امن کی علمبردار شخصیت قرار دیا اور پاک بھارت جنگ میں جرات مردانہ کردار پر ان کی ستائش کی۔
وزیر اعظم نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی سے جنوب ایشیاء میں بڑا سانحہ ہونے سے روک دیا۔