لبریشن فرنٹ کی الجزیرہ ٹی وی کو قانونی کارروائی کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251006-08-18
اسلام آباد(صباح نیوز) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے الجزیرہ ٹی وی کو قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے ۔ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے کہا ہے کہ پارٹی کے چیئرمین یاسین ملک نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ الجزیرہ ٹی وی نے اپنی سائٹ پر نا معلوم مصنف کا مضمون شائع کیا ہے جس میں یاسین ملک کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ یاسین ملک کے بیان حلفی کو بنیاد بنا کر ان کی کردار کشی کی گئی ہے ۔ ترجمان فرنٹ رفیق ڈار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الجزیرہ ٹی وی کی سائٹ پر نامعلوم رپورٹر کے مضمون کے پوشیدہ بدنیتی کے ارادے ہیں کہ وہ جموں کشمیر کے سب سے محترم آزادی پسند سیاسی رہنما کی شبیہ کو داغدار کرے۔ترجمان نے بہت واضح الفاظ میں میڈیا پلیٹ فارم کو خبردار کیا ہے کہ اگر الجزیرہ اس رپورٹ کو جلد از جلد درست نہیں کرتا تو پارٹی ہتک عزت کا دعوی کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے ایک نامعلوم رپورٹر نے محمد یاسین ملک کی دہلی ہائی کورٹ میں بھارتی تحقیقاتی ادارے کی سزائے موت کی درخواست کے جواب میں جمع کرائی گئی 85 صفحات کی رپورٹ پر مضمون لکھا ہے اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے، بغیر دستاویز اور اس کے مواد میں گہرائی میں جائزہ لیے بغیر مضمون لکھا گیا ہے ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الجزیرہ ٹی یاسین ملک
پڑھیں:
آزاد جموں و کشمیر کی نئی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا کر ذمہ داریاں سنبھال لیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کی نئی سیاسی قیادت نے باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، جہاں 18 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
ایوان صدر میں ہونے والی اس تقریب کی صدارت قائم مقام صدر آزاد کشمیر چودھری لطیف اکبر نے کی، جنہوں نے نومنتخب وزرا سے منصب کا حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور، اعلیٰ سرکاری افسران، سیاسی رہنما اور معزز مہمان بھی موجود تھے۔
نئی کابینہ میں مجموعی طور پر 16 وزرا شامل کیے گئے ہیں جب کہ دو مشیروں نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھا یا۔ مشیروں سے حلف وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور نے لیا۔