شام، بشارالاسد کے بعد پہلا الیکشن، احمد الشرع نے خود 70 ارکان نامزد کرلیے
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
شام، بشارالاسد کے بعد پہلا الیکشن، احمد الشرع نے خود 70 ارکان نامزد کرلیے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز
دمشق(آئی پی ایس ) شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی عبوری پارلیمنٹ کے انتخابات کا عمل مکمل کرلیا گیا، تاہم اس عمل کو غیر جمہوری قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ پارلیمنٹ کے ایک تہائی ارکان کو براہِ راست عبوری رہنما احمد الشرع کی جانب سے نامزد کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ انتخابات ایسے وقت میں منعقد ہوئے ہیں جب 13 سالہ خانہ جنگی کے بعد دسمبر میں بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا تھا۔
نئی اسمبلی کے قیام کو احمد الشرع کی طاقت کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔انتخابات میں 1500 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں، جن میں صرف 14 فیصد خواتین شامل ہیں۔ اسمبلی کی کل نشستوں کی تعداد 210 ہے، جن میں سے 70 ارکان الشرع خود نامزد کریں گے، جب کہ باقی ارکان کا انتخاب مقامی کمیٹیوں کے ذریعے ہوگا۔تاہم دروز اکثریتی صوبہ السویدا اور کردوں کے زیرِ انتظام شمال مشرقی علاقہ انتخابی عمل سے باہر رہے، جس کے باعث 32 نشستیں خالی رہیں۔
الشرع کا کہنا ہے کہ فی الحال براہِ راست انتخابات ممکن نہیں کیونکہ لاکھوں شامی شہری بے گھر یا بیرون ملک پناہ گزین ہیں، جن کے پاس ضروری دستاویزات موجود نہیں۔عبوری پارلیمنٹ 30 ماہ کے لیے قانون سازی کے اختیارات استعمال کرے گی اور مستقل آئین کی تیاری کے بعد نئے انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتخابی عمل الشرع کو مزید طاقتور بناتا ہے اور ملک کی نسلی و مذہبی اقلیتوں کی نمائندگی سے محروم ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی نے حافظ نعیم کا عمران خان سے متعلق بیان بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا پی ٹی آئی نے حافظ نعیم کا عمران خان سے متعلق بیان بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا فرانسیسی وزیراعظم نے صرف 26 دن بعد عہدے سے استعفی دے دیا ڈرگ کورٹ راولپنڈی کی جعلی ادویات کی فروخت پر ملزمان کو 8سال قید کی سزا ریلوے میں گزشتہ سال دوران چوری کے 25 واقعات،1ارب سے زائد کا نقصان پاکستان اور ملائیشیا مل کر تجارت کریں تو آئی ایم ایف کو خیرباد کہا جاسکتا ہے،وزیراعظم توشہ خانہ 2 کیس؛ عدالت کا عمران خان، بشریٰ بی بی کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا آخری موقعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: احمد الشرع کے بعد
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :