شام میں بشارالاسد کے بعد پہلا الیکشن، احمد الشرع نے خود 70 ارکان نامزد کرلیے
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
دمشق: شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی عبوری پارلیمنٹ کے انتخابات کا عمل مکمل کرلیا گیا، تاہم اس عمل کو غیر جمہوری قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ پارلیمنٹ کے ایک تہائی ارکان کو براہِ راست عبوری رہنما احمد الشرع کی جانب سے نامزد کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ انتخابات ایسے وقت میں منعقد ہوئے ہیں جب 13 سالہ خانہ جنگی کے بعد دسمبر میں بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا تھا۔ نئی اسمبلی کے قیام کو احمد الشرع کی طاقت کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
انتخابات میں 1500 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں، جن میں صرف 14 فیصد خواتین شامل ہیں۔ اسمبلی کی کل نشستوں کی تعداد 210 ہے، جن میں سے 70 ارکان الشرع خود نامزد کریں گے، جب کہ باقی ارکان کا انتخاب مقامی کمیٹیوں کے ذریعے ہوگا۔
تاہم دروز اکثریتی صوبہ السویدا اور کردوں کے زیرِ انتظام شمال مشرقی علاقہ انتخابی عمل سے باہر رہے، جس کے باعث 32 نشستیں خالی رہیں۔
الشرع کا کہنا ہے کہ فی الحال براہِ راست انتخابات ممکن نہیں کیونکہ لاکھوں شامی شہری بے گھر یا بیرون ملک پناہ گزین ہیں، جن کے پاس ضروری دستاویزات موجود نہیں۔
عبوری پارلیمنٹ 30 ماہ کے لیے قانون سازی کے اختیارات استعمال کرے گی اور مستقل آئین کی تیاری کے بعد نئے انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتخابی عمل الشرع کو مزید طاقتور بناتا ہے اور ملک کی نسلی و مذہبی اقلیتوں کی نمائندگی سے محروم ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو مہم روکنے کی ہدایت کردی
الیکشن کمیشن پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلی پنجاب کے 13 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو قانون کی پابندی کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی مہم 21 سے 22 نومبر 2025 کی درمیانی رات سے ختم ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 66 ضمنی انتخابات، مسلم لیگ ن کا امیدوار بلامقابلہ کامیاب
کمیشن نے یاد دہانی کرائی کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 182 کے تحت کسی شخص کو کسی عوامی اجتماع کے انعقاد، شرکت یا کسی جلوس میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی، اور خلاف ورزی کرنے والے کو دو سال تک قید یا ایک لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں ہو سکتے ہیں۔
ضمنی انتخابات کے حلقے درج ذیل ہیں۔
قومی اسمبلیاین اے 18 ہری پور، این اے 96 فیصل آباد-II، این اے 104 فیصل آباد-X، این اے 129 لاہور-XIII، این اے 143 ساہیوال-III، این اے 185 ڈی جی خان-II
صوبائی اسمبلی پنجابپی پی 73 سرگودھا-III، پی پی 87 میانوالی-III، پی پی 98 فیصل آباد-I، پی پی 115 فیصل آباد-XVIII، پی پی 116 فیصل آباد-XIX، پی پی 203 ساہیوال-VI، پی پی 269 مظفر گڑھ-II
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کے لیے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا
کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی پابندی کریں اور خود پر قابو رکھیں تاکہ 23 نومبر 2025 کو پولنگ پرامن اور منظم انداز میں ہو سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news الیکشن کمیشن الیکشن مہم پاکستان پنجاب اسمبلی ضمنی انتخابات قومی اسمبلی