Express News:
2025-12-01@04:58:43 GMT

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اراکین کا اجلاس صبح طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل وزیراعظم کی زیر صدارت پی ایم ہاؤس میں ہوگا۔

اجلاس میں سیاسی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ ای سی سی کے فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کوئٹہ، گیس پریشر کی کمی برقرار، کمپریسر کے استعمال و فرخت کیخلاف کارروائی

گیس پریشر کی کمی سے متعلق اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کمپریسر بیچنے، لگانے اور استعمال کرنے والوں کیخلاف فوری اور بھرپور کارروائی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت شہر میں گیس پریشر میں مسلسل کمی کے مسئلے کے حل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ شہر میں کم پریشر کی بڑی وجہ گھروں اور مارکیٹوں میں کمپریسرز کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کمپریسر بیچنے، لگانے اور استعمال کرنے والوں کے خلاف فوری اور بھرپور کارروائی کی جائے۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے علاقوں میں خصوصی ٹیمیں بنا کر مسلسل کریک ڈاون جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ جبکہ ایس ایس جی سی کو فیلڈ ٹیمیں فعال کرتے ہوئے مشترکہ آپریشنز کا طریقہ کار مرتب کرنے کا کہا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ گیس کی منصفانہ فراہمی حکومت کی ترجیح ہے اور کمپریسر مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے شہریوں کو سردیوں میں گیس پریشر کے حوالے سے مشکلات درپیش ہیں۔ خصوصاً کھانے پکانے کے اوقات میں گیس پریشر سے گھریلو امور متاثر ہو رہے ہیں۔ لہٰذا اس مسئلہ کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی یوتھ ضلع شمالی کاای چالان کیخلاف مہم چلانے کافیصلہ
  • عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر خیبر پختونخوا کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب
  • خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس ہر جمعے کو طلب کرنے کا فیصلہ
  • گلگت بلتستان کی نگران کابینہ غیر سیاسی اور میرٹ پر بنائی جائے، حفیظ الرحمن کا مطالبہ
  • ماسکو اجلاس میں پاکستان کے معاشی ترجیحات پر بات کی: اسحاق ڈار
  • ماسکو اجلاس میں پاکستان کے معاشی ترجیحات پر بات کی، اسحاق ڈار
  • کوئٹہ، گیس پریشر کی کمی برقرار، کمپریسر کے استعمال و فرخت کیخلاف کارروائی
  • لاہور: وزیرخزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع کابینہ کمیٹی کے 28ویں اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • نون لیگ کی پوری وفاقی کابینہ بھی گلگت بلتستان آئے، تب بھی عوام ووٹ نہیں دینگے، پروین جاوید
  • محتسب ادارے کو مزید مضبوط اور مستحکم بنا رہے ہیں، گورنر جعفر مندوخیل