پنجاب حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کا معاہدہ، گندم 3500 روپے فی من خریدی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت گندم سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں گندم کی خریداری اور کاشت کے حوالے سے جامع اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ زراعت نے گندم کی کاشت اور دستیاب وسائل کی تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سال گندم کی خریداری کا جامع پلان تیار کیا جائے گا اور پنجاب میں گندم کی کمی نہیں ہے، وافر ذخائر موجود ہیں۔
کاشتکاروں کے لیے سہولیاتوزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں اور ان کا ساتھ ہر حال میں دیا جائے گا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر فراہم کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بسنت کا تہوار منانے کی اجازت دینے پر غور، شرائط کیا ہوسکتی ہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے اربوں روپے کی زرعی مدد فراہم کی گئی ہے اور پنجاب میں ہر قسم کی کھاد کنٹرول ریٹ پر وافر مقدار میں دستیاب ہے۔
گندم خریداری کا معاہدہاجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ حکومت پنجاب اور پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان معاہدہ کیا جائے گا تاکہ گندم 3500 روپے فی من کی قیمت پر کاشتکاروں سے خریدی جائے۔ اس اقدام سے صوبے کے کاشتکاروں کو بہترین قیمت ملنے کے ساتھ ساتھ گندم کی فراہمی میں استحکام یقینی بنایا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب گندم وزیراعلیٰ مریم نواز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: وزیراعلی مریم نواز گندم کی جائے گا
پڑھیں:
پنجاب کابینہ کا 29 واں اجلاس: سیلاب ریلیف پیکیج منظور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251007-08-15
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 29واں اجلاس ہوا، جس میں 171 نکات پر مشتمل ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب اور اس کے بعد کے ریسکیو، ریلیف اور انخلا آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کابینہ نے سیلاب متاثرین کیلیے امدادی رقوم کی تقسیم 17 اکتوبر سے شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ حتمی امدادی پیکج کے مطابق، جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے، مستقل معذوری پر 5 لاکھ اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ مکمل طور پر تباہ شدہ پکے گھروں کیلیے 10 لاکھ، جزوی نقصان والے گھروں کیلیے 3 لاکھ، کچے گھروں کیلیے 5 لاکھ، جبکہ جزوی نقصان کی صورت میں ڈیڑھ لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔ کابینہ نے لاہور میں ’’مریم نواز راشن کارڈ، پائلٹ پروجیکٹ، انٹرسٹ فری الیکٹرک ٹیکسی، منصوبہ اور پنجاب بھر میں 8084 کالج ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی کی منظوری دی گئی۔