اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز)اسٹیٹ بینک نے شرح سود 11فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،یہ چوتھا مسلسل اجلاس تھا جس میں مرکزی بینک نے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ ہے، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کے مطابق فیصلہ پاکستان کی مالیاتی حکمت عملی کا اہم حصہ ،شرح سود کو برقرار رکھنے سے معیشت میں توازن برقرار رکھنے میں مدد ملے گی،فیصلے کا مقصد اقتصادی استحکام کو یقینی بنانا، افراط زر کی شرح پر قابو پانا ہے، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا۔گورنر سٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود کو برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا۔یاد رہے کہ مالیاتی اداروں کی سروے رپورٹ کے مطابق 85 فیصد شرکا نے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اشارہ دیا تھا، 68فیصد شرکا نے رائے دی تھی کہ دسمبر 25 تک شرح سود کو 11 فیصد سے نہ بڑھایا جائے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 46فیصد شرکا نے سروے میں یہ بھی کہا کہ جون 2026 تک پالیسی ریٹ کم ہوکر 10 فیصد تک آنے کی توقع ہے، 27فی صد افراد نے جون 26میں پالیسی ریٹ سنگل ڈیجٹ میں آنے کی امید کا بھی اظہار کیا تھا۔دوسری جانب رپورٹ میں کہا گیا کہ مالیاتی سال 26 میں اوسط مہنگائی کی شرح 6سے7 فیصد کے درمیان رہے گی، دسمبر 25 تک روپیہ، ڈالر کے مقابلے میں 282 سے 285 روپے کے درمیان رہے گا جب کہ گورنر سٹیٹ بینک رواں مالیاتی سال کی چوتھی مانیٹری پالیسی کا اعلان 15 دسمبر کو کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور بنگلہ دیش کا دفاعی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق پاکستان اور بنگلہ دیش کا دفاعی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق آزادی کی آواز بلند کرنے والے کشمیر ی آج بھی بھارتی جیلوں میں قید ہیں ،امیر مقام پاکستان کا بھارت سے ملنے والی فضائی حدود 2 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے لیے دریا پر بند باندھنے کا مرحلہ مکمل پمز ہسپتال میں سینئرڈاکٹر کا زیر تربیت ڈاکٹر پر بدترین تشدد الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کی مدت میں توسیع سے متعلق آئین میں ترمیم کی سفارش کر دیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ مانیٹری پالیسی کا اعلان نئی مانیٹری پالیسی شرح سود کو 11 فیصد اسٹیٹ بینک کے مطابق
پڑھیں:
سٹیٹ بنک نئے مالی سال کی تیسری مانیٹری پالیسی کا اعلان پرسوں کریگا
کراچی (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک نئے مالی سال کی تیسری مانیٹری پالیسی کا اعلان 27اکتوبر کو کرے گا۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 27اکتوبر بروز پیر کو گورنر سٹیٹ بنک جمیل احد کی زیر صدارت منعقد ہو گا جس میں معاشی حالات، بیرونی قرضہ اور دیگر اہم اشاریوں پر غور کیا جائے گا۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں تبدیلی یا اسے برقرار رکھنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ معاشی ماہرین کے مطابق مہنگائی کے خطرات کے باعث شرح سود 11 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔