اسٹیٹ بینک کا مسلسل چوتھی بار شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
اسٹیٹ بینک نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔مرکزی بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس میں شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔چوتھا مسلسل اجلاس تھا جس میں مرکزی بینک نے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ ہے۔ یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک کی پالیسی کمیٹی نے رواں سال 5 مئی اجلاس میں شرح سود ایک فیصد کم کرکے 11 فیصد کی تھی۔مارکیٹ میں عام خیال یہی تھا کہ سیلاب کی وجہ سے چونکہ ملک میں مہنگائی تھوڑی بڑھی ہے اس لیے اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کے حوالے سے محتاط ہی رہے گا اور معاشی ماہرین مرکزی بینک سے اس قسم کے فیصلے کی ہی توقع کر رہے تھے۔کاروباری طبقے کا مطالبہ تھا کہ شرح سود کو دو فیصد کم کر کے 11 فیصد سے 9 فیصد پر لایا جائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فیصد پر برقرار رکھنے کا اسٹیٹ بینک
پڑھیں:
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے تقریباً 1.2 ارب ڈالر موصول
کراچی:اسٹیٹ بینک کو عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے 1.2 ارب ڈالر موصول ہوگئے۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 8 دسمبر 2025 کو اپنے اجلاس میں توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کرلیا اور پاکستان کے لیے 760 ملین ایس ڈی آر جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اس کے علاوہ آر ایس ایف کے تحت 154 ملین ایس ڈی آر کی پہلی قسط جاری کرنے کی بھی منظوری دی، چنانچہ ای ایف ایف اور آر ایس ایف کے تحت اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 10 دسمبر 2025 کو 914 ملین ایس ڈی آر (تقریباً 1.2 ارب ڈالرکے مساوی) موصول ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ رقم 12 دسمبر 2025کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر میں شامل ہوگی۔