پیرودھائی کے علاقے میں تاجروں کا پیرا فورس کیخلاف شدید احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
پیرودھائی کے علاقے میں تاجروں کا پیرا فورس کیخلاف شدید احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )پیرودھائی کے علاقے میں تاجروں کا پیرا فورس کیخلاف شدید احتجاج ، تاجر رہنمافیصل عباسی کے مطابق مریم نواز شریف نے پیرا فورس بنا کر ظلم کیا ،دکانداروں سے ہزاروں روپے وصول کیے گئے، رسید تک نہ دی گئی ، ڈینٹر گاڑیاں کہاں کھڑی کریں؟ پیرا فورس نے حالات مشکل بنا دیے ۔ تاجروں نے احتجاجا دکانیں بند کرنا شروع کر دیں، پیرا فورس عملہ موقع سے فرار، تاجروں کا تھانہ پیر ودھائی کے باہر شدید احتجاج، نعرے بازی۔
دکاندار محمد عارف خان کے مطابق پیرا فورس نے میرے بیٹے شارع خان سے 15ہزار مانگے ،غریب آدمی جس کی روز کی سیل 1500روپے، اس سے 15ہزار کیسے مانگ سکتے ہیں؟ ، سارا سامان دکان کے اندر تھا، پھر بھی ظلم کیا گیا، پیرا فورس اہلکاروں نے کہا جرمانہ ہے، مگر کوئی رسید نہیں دی ،اہلکار رسید دینے کا وعدہ کر کے بھاگ گیا ، پیرا فورس اہلکاروں نے 50ہزار روپے بھی وصول کیے بغیر رسید۔ دکانداروں کا کہنا ہے اہلکاروں نے زبردستی دکانوں سے سامان اٹھایا ،گاڑیوں کے انجن، پرزے اور دیگر سامان بھی اٹھا کر لے گئے ۔ تاجروں کی جانب سے موقف سامنے آیا کہ پیرا فورس کی کارروائی چور بازاری اور بدماشوں جیسی ہے ، تاجر تنظیموں نے منگل کو شہر بھر میں ہڑتال کی دھمکی دے دی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئندہ انتخابات میں جوڈیشل افسران کو بطور ریٹرننگ افسران لگانے کی سفارش آئندہ انتخابات میں جوڈیشل افسران کو بطور ریٹرننگ افسران لگانے کی سفارش سعودی عرب کا پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرنے کا فیصلہ شرح سود کو ایک بار پھر برقرار رکھنے کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، عاطف اکرام شیخ اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ پاکستان اور بنگلہ دیش کا دفاعی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق آزادی کی آواز بلند کرنے والے کشمیر ی آج بھی بھارتی جیلوں میں قید ہیں ،امیر مقامCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پیرا فورس کی تاجروں کا
پڑھیں:
پاکستان کے ذریعے تجارت معطل ہونے سے افغان تاجروں کو سخت مشکلات
فائل فوٹوافغانستان کی پاکستان کے ذریعے تجارت 2 ماہ سے معطل ہے جس کے باعث افغان تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق افغان برآمدات و درآمدات کے لیے کراچی بندرگاہ تیز اور کم خرچ راستہ ہے اور کابل سے کراچی تک مال کی ترسیل 3 سے 4 دن میں ہوجاتی ہے۔
افغان ٹی وی رپورٹ کے مطابق کابل سے کراچی تک ایک کنٹینر کی اوسط لاگت تقریباً 2 ہزار ڈالر ہے جبکہ چاہ بہار سے کابل کا سفر 7 سے 8 دن میں مکمل ہوتا ہے اور اس کی لاگت اوسطاً 4 ہزار ڈالر فی کنٹینر ہے۔
کابلافغان طالبان حکومت کا افغانی تاجروں سے...
افغان میڈیا کے مطابق چاہ بہار کراچی کے مقابلے میں تقریباً 4 دن زیادہ وقت طلب اور لاگت دگنی ہے، شمالی راستوں سے افغانستان سے روس یا بحیرہ اسود تک پہنچنے میں 15 سے 25 دن لگ سکتے ہیں۔
ہوائی راہداری سے برآمدات ممکن ہیں لیکن لاگت زیادہ ہونے کی وجہ سے مؤثر نہیں۔ لاگت، وقت اور ترسیلی صلاحیت کے لحاظ سے کراچی بندرگاہ ہی افغانستان کے لیے مؤثر راستہ ہے۔
افغان میڈیا نے اپنے تاجروں کے حوالے سے بتایا کہ اگر پاکستان بارڈر نہ کھلا تو سپلائی چین مزید بگڑے گی۔