2025-05-20@19:03:50 GMT
تلاش کی گنتی: 67541

«اقتصادی اور»:

(نئی خبر)
    جب بھی دنیا میں جنگ کے شعلے بھڑکے، بندوقوں سے پہلے زبانوں نے آگ برسائی اور تلواروں سے پہلے قلموں نے معرکے لڑے۔ تاریخ گواہ ہے کہ میڈیا نے ہر دور میں جنگوں کے میدان سجانے اور بگاڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔پاکستان کی جنگوں میں میڈیا کا کردار مختلف ادوار میں نمایاں رہا ہے، جس نے قوم کی ذہن سازی، حوصلہ افزائی اور بین الاقوامی سطح پر مؤقف پیش کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ 1965 ء کی جنگ میں میڈیا نے قوم کو یکجا کیا۔ 1971 ء کی جنگ میں سنسرشپ اور معلومات کی کمی نے مشکلات پیدا کیں۔ 1999ء کے کارگل تنازعے میں میڈیا کی غیر واضح حکمت عملی نے اثرات مرتب کیے اور 2019ء کی...
    (گزشتہ سے پیوستہ) ابراہیمی معاہدے کے فریق ممالک میں سے کسی بھی ملک نے فلسطین کے ساتھ مشترکہ پلیٹ فارم پر بات چیت نہیں کی تھی۔ کیوں کہ یہ معاہدے بنیادی طور پر فلسطین سے الگ ہو کرطے پائے تھے۔ اہل غزہ اس معاہدے کے فریق نہیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایران بھی اس معاہدے کا فریق نہیں ہےلیکن ٹرمپ نےاپنےخطاب میں کہاہےکہ ایران حزب اللہ جیسی پراکسیز بند کرے تو ہم اس کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایران کی وزارت خارجہ کئی مواقع پرکہہ چکی ہےکہ وہ امریکہ کےساتھ برابری کی سطح پر مذاکرات چاہتے ہیں، لہذا محسوس ہوتا ہےکہ ایران اس معاہدے کی جانب پیش رفت کرےگا اور شاید اس طرح دو ریاستی فارمولہ...
    عام طور پر مشہور ہے کہ شکست کو قوت میں بد لا جاسکتا ہے مگر اندازہ لگائیے کہ فتح کو اگر طاقت اور خوشحالی میں بدلا جائے تو وہ کسی قوم یا معاشرہ کو ترقی کی ان رفعتوں پر پہنچا سکتی ہے جو میری اور آپ کی سوچ سے بھی بہت زیادہ ہوں۔ بلاشبہ ہماری افواج نے وہ کر دکھایا جس سے ہمارے اندر ایک ایسی روح پھونک دی ہے جس کی توانائی اور طاقت سے ہم ایک قوم بن کر ابھرے ہیں … اس سے قبل کہ اس کے اثرات زائل ہونا شروع ہو جائیں ہمیں اس فتح کو اپنے مستقبل کی ترقی اور ریاستی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہے۔ ایک ایسی سمت کی طرف اپنا قبلہ موڑنا ہے...
    لاہور:قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس پر مشاورت شروع ہوگئی۔ موجودہ معاہدے آئندہ ماہ کے اختتام تک ختم ہوجائیں گے، بعض کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں ردوبدل یقینی ہے، صائم ایوب کو بی کیٹیگری میں ترقی مل سکتی ہے، فخر زمان، حسن علی اور فہیم اشرف کی نئی لسٹ میں واپسی متوقع ہے، کھلاڑیوں کے معاوضوں میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان کم ہے۔ قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون کو ختم ہورہے ہیں، نئے کنٹریکٹس کی تیاری کے لیے مشاورت شروع کردی گئی ہے، ذرائع کے مطابق بعض کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں ردوبدل یقینی ہے، صائم ایوب کو بی کیٹیگری میں ترقی مل سکتی ہے۔ فخر زمان، حسن علی، فہیم اشرف کی نئے کنٹریکٹس میں واپسی ہوسکتی...
    اسلام ٹائمز: ٹرمپ کے دورہ مشرق وسطیٰ سے پہلے یہ شرلی چلوائی گئی کہ ٹرمپ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ یہ صرف دنیا کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش تھی۔ اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی آبادی کیلئے ضروری مقدار میں خوراک لانے کی اجازت دیگا، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ غذائی قلت کا کوئی بحران پیدا نہ ہو۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی صورتحال اسرائیلی فوج کے غزہ میں چل رہے نئے آپریشن کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ یہ بیان واضح کر رہا ہے کہ آنیوالے دن اہل غزہ کیلئے مزید سخت ہونے جا...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل ہوگیا جس کا واضح مظاہرہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں دیکھا گیا۔عالمی میڈیا نے بھی اعتراف کیا کہ چینی ساختہ J-10C طیاروں اور PL-15 میزائلوں نے بھارتی فضائیہ کے کئی جنگی طیارے مار گرائے۔فرانس، برطانیہ اور امریکا کے بڑے میڈیا اداروں نے چینی ٹیکنالوجی کی برتری اور پاکستان کی عسکری کامیابی کا اعتراف کیا۔(جاری ہے) دی اکانومسٹ کے مطابق چین کے ہتھیاروں نے پاکستان کے ہاتھوں اپنی پہلی بڑی جنگی آزمائش ’’کامیابی کے ساتھ‘‘ مکمل کر لی۔ جدید چینی ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی افواج نے حکمت عملی سے بھارت کی عسکری منصوبہ بندی کو بری طرح ناکام بنایا۔غیر ملکی خبر...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے ، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔(جاری ہے) وزیراعظم آپریشن بنیان مرصوص میں کردار ادا کرنے والے پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے اور بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کریں گے۔اس موقع پر وزیراعظم بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے، دورہ کراچی کے موقع پر وزیراعظم گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔
    آصف رضا میر نے سابقہ بہو اور اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ جوڑے کی طلاق پر مداحوں نے کہا ایسا کیوں ہوا ہے کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ یہ طلاق ہو۔ اداکار آصف رضا میر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ طلاق کی وجہ کچھ بھی ہو سکتی ہے کیونکہ ہم انسان ہیں اور انسانوں کے رشتے بنتے اور ٹوٹتے ہیں اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کی زندگی رک جاتی ہے اور آپ کچھ اور نہیں کریں گے۔ زندگی میں آگے بڑھنا سیکھنا چاہیے۔ ان...
    سپریم کورٹ کا نور مقدم قتل کیس میں اپیلوں پر آج ہی فیصلہ دینے کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں اپیلوں پر آج ہی فیصلہ دینے کا عندیہ دے دیا ہے، جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیئے ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور کی اور پھر کیس نہ سنا جائے، 10، 10 سال تک لوگ ڈیتھ سیل میں رہتے ہیں، اب ایسا نہیں ہوگا، ریلیف بنتا ہوا تو دے دیں گے ورنہ شہید کر دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے نور مقدم قتل کیس میں اپیلوں پر سماعت...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ پاکستان کبھی سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں کرے گا کیونکہ وہ مسئلہ کشمیر کو پرامن اور بامعنی مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔ تاہم مودی حکومت کے سیاسی عزائم سیز فائر کے خلاف ہیں اور وہ موقع ملنے پر اسے توڑنے کی کوشش کرے گی۔ نجی ٹی  وی آج نیوز کے پروگرام میں حامد میر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی سیاست اور اس کا میڈیا بالی ووڈ سے متاثر ہے، جو ہر چیز کو ایک فلمی اسکرپٹ کی طرح دکھاتا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ بیانات اور برطانوی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد اس بات کی نشاندہی ہے کہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہورہے ہیں۔ عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی خطرات سے متاثرہ ٹاپ 15 ممالک میں شامل ہے، پاکستان کو آئندہ مالی سال کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت 41 کروڑ ڈالر ملیں گے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے دوبارہ شروع ہو رہے ہیں، عالمی مالیاتی ادارے نے ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے اہداف مقرر کردیئے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی خطرات سے متاثرہ ٹاپ 15 ممالک میں شامل ہے، پاکستان کو آئندہ مالی سال کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت 41 کروڑ...
    بیجنگ: چین کے قومی ادارہ شماریات نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں اپریل  میں  چین کے معاشی اعداد و شمار جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق اپریل میں چین میں نامزد سائز سے بالا  صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 6.1 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 0.22 فیصد اضافہ ہوا۔ نیشنل سروس انڈسٹری پراڈکشن انڈیکس میں سال بہ سال 6.0 فیصد کا اضافہ ہوا۔ صارفین کے سامان کی کل خوردہ فروخت 3.7174 ٹریلین یوآن رہی ، جو سال بہ سال 5.1 فیصد   اور ماہانہ بنیادوں پر 0.24 فیصد کا اضافہ ہے۔ جنوری سے اپریل تک  ملک بھر میں فکسڈ اثاثوں (دیہی گھرانوں کو چھوڑ کر) میں  سرمایہ کاری کی مالیت...
    بیجنگ : نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات پر مطالعے شی جن پھنگ کی کتاب   کی گیارہویں تا پندرہویں جلد حال ہی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر ریسرچ اکیڈمی کی جانب سے شائع ہوئی اور اسے ملک بھر میں تقسیم کیا گیا ۔ اس کتاب میں نومبر 2023 سے اب تک لکھے گئے تقریباً دو لاکھ تیس ہزار الفاط پر مشتمل کل 29 نظریاتی مضامین شامل ہیں جو پیپلز ڈیلی اور چھیوشی میگزین میں شائع ہوئے ہیں ۔ یاد رہے کہ اس کتاب کی پہلی تا پانچویں جلد اور چھٹی تا دسویں جلد بالترتیب 2020اور2023 میں شائع ہو چکی ہے ۔ Post Views: 5
    بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے ملک کی  پندرہویں  پانچ سالہ منصوبہ بندی کی تیاری کے حوالے سے اہم ہدایات دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پانچ سالہ منصوبہ بندی کی سائنسی طریقے سے تشکیل اوراس پر مسلسل عمل درآمد، ہماری پارٹی کی ملک کی حکمرانی میں ایک اہم تجربہ ہے اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی ایک اہم سیاسی برتری بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی  پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی تشکیل اور اس پر عمل درآمد کے لیے ضروری ہے کہ سائنسی، جمہوری اور قانون پر مبنی فیصلہ سازی پر قائم رہتے ہوئے  مختلف طریقوں سے عوام اور  تمام سماجی حلقوں  کی آراء اور تجاویز کو سنا جائے۔ ان کا...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کے پنجاب میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ نویں منزل سے گر کر زندگی کی بازی ہار گئی، متوفیہ کی شناخت آکانکشا کے نام سے ہوئی ہے، جو کرناٹک کے منگلورو کے دھرمستھل کے بلیہار کی رہنے والی تھی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبہ نے اس یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کی تھی اور وہ گذشتہ چھ ماہ سے دہلی میں ایرو اسپیس انجینئر کے طور پر کام کر رہی تھی۔ حال ہی میں اسے جاپان میں ملازمت کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ جاپان جانے سے پہلے وہ اپنی پڑھائی سے متعلق کچھ سرٹیفکیٹ لینے کے لیے اپنی سابقہ یونیورسٹی واپس آئی تھی۔ بدقسمتی سے طالبہ یونیورسٹی کی نویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگئی۔ پولیس کے...
    امریکا(نیوز ڈیسک)سابق امریکی صدر جوبائیڈن کینسر میں مبتلا ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بائیڈن آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر کو پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو 82 سالہ جوبائیڈن کو پروسٹیٹ کینسر کی ایک “جارحانہ” قسم کی تشخیص ہوئی ہے جو ہڈیوں تک پھیل چکا ہے۔ بائیڈن آفس کے مطابق سابق صدر اور ان کے اہل خانہ معالجین کے ساتھ مل کر علاج کے آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جو بائیڈن کی صدارت کی مدت 20 جنوری کو ختم ہوئی تھی۔ صدر ٹرمپ کا بیان امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جوبائیڈن میں کینسر کی تشخیص...
    اسلام آباد: اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی ظہور کو روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات پہنچانے کے الزام میں سنائی گئی سزا کالعدم قرار دے دی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اے ایس آئی ظہور کی سزا کے خلاف اپیل منظور کر لی۔ درخواست گزار کی جانب سے عمران فیروز ملک ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سماعت مکمل کر کے اپیل منظور کرنے کا زبانی حکم جاری کر دیا، تحریری فیصلہ بعد میں جاری ہوگا۔ اے ایس آئی ظہور کے خلاف 13 دسمبر 2021 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے 18 مئی 2024 کو تین سال قید کی سزا...
    پشاور: 2 خاندانوں کے درمیان فائرنگ کے واقعے میں خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق فریقین کے مابین خٹکو پل کے علاقے میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ ایک خاتون زخمی ہوئی، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تھانہ ارمڑ کی حدود میں فائرنگ کے واقعے میں  ملزمان نے کلاشنکوف کا استعمال کیا اور فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہیں۔ واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ لگتا ہے۔ دونوں  خاندانوں کے گھر قریب ہیں۔ پولیس نے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار ٹیمیں تشکیل دے کر کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ طبی ذرائع کے...
    پنجاب میں خطے کی سب سے بڑی کلائمیٹ آبزرویٹری سمیت جدید سائنسی مرکز کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خطے کی سب سے بڑی اور جدید ترین کلائمیٹ آبزرویٹری کے قیام کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں ایک جدید سائنسی مرکز بھی قائم کیا جائے گا تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق بروقت معلومات حاصل کی جا سکیں اور پالیسی سازی میں سائنسی معاونت فراہم کی جا سکے۔ منصوبے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں آبزرویٹری کے قیام، بجٹ، آلات، اور زمین کی فراہمی سے متعلق فزیبلٹی پلان کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی...
    قاہرہ: مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد نے فتویٰ دیا ہے کہ سعودی حکومت کے سرکاری اجازت نامے کے بغیر حج ادا کرنا شرعی طور پر ناجائز اور گناہ کے زمرے میں آتا ہے۔ عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی اعظم مصر نے کہا کہ جب حکومت کی جانب سے اجازت نامہ عوامی مفاد میں لازمی قرار دیا جائے، تو اس کی خلاف ورزی نہ صرف قانون شکنی بلکہ شرعی گناہ بھی ہے۔ ان کے مطابق جو شخص اجازت نامے کے بغیر حج پر جاتا ہے، وہ گناہ گار ہوگا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ موجودہ حالات میں اجازت نامہ حج کی استطاعت کا حصہ بن چکا ہے، اس لیے جسے اجازت نہ ملے اس پر حج...
    آصف رضا میر نے سابقہ بہو سجل علی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے اور سوشل میڈیا کے بدلتے ہوئے رجحانات پرپہلی مرتبہ کھل کربات کی۔ آصف رضا میر پاکستان کے ایک تجربہ کار اسٹار ہیں جن کا کیریئر پانچ دہائیوں پر محیط ہے۔ وہ ایک پختہ اداکار اور پروڈیوسر ہیں اور انہوں نے ہمیشہ انڈسٹری کی ترقی میں مدد کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کے بیٹے احد رضا میر اور عدنان رضا میر بھی اب اداکار ہیں اور وہ دونوں بڑے پروجیکٹ کر رہے ہیں۔ وہ ایک شو میں مہمان تھے جہاں انہوں نے سابق بہو سجل علی کے ساتھ کام کرنے اور سوشل میڈیا کے منظر نامے پر تشریف لانے کے بارے میں بات کی۔ آصف...
    وفاقی وزیر امیر مقام—فائل فوٹو وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ ملک میں 5 سال بعد انتخابات ہوں گے، اس سے پہلے کوئی توقع نہ کریں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند اشخاص اکٹھے ہو کر اسے گرینڈ الائنس نہیں کہہ سکتے، چند اشخاص کے علاوہ پوری قوم یکجا ہے۔انہوں نے کہا کہ سب نے دیکھ لیا کہ وزیرِاعظم نے کیسے دلیرانہ فیصلے کیے، وزیرِاعظم نے 4 دن ایل او سی پر ہر فوجی سے ملاقات کی۔امیر مقام کا کہنا تھا کہ کے پی کو سیکیورٹی کی مد میں پورے پاکستان سے زیادہ پیسے مل رہے ہیں، صوبے کو سیکیورٹی کی مد میں 6 ارب روپے سے زیادہ دیے گئے ہیں، سی ٹی ڈی...
    بھارتی سینما کے معروف اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان نے ہدایت کار سائی راجیش کی فلم ’بیبی‘ کے ریمیک سے واک آؤٹ کرنے کی وجہ سے وضاحت فراہم کر دی ہے۔ بابل خان نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے سائی راجیش کے ساتھ اس فلم کے پروجیکٹ کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اور یہ فیصلہ سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کے بعد کیا گیا۔ دونوں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاونٹس پر الگ الگ پوسٹس کے ذریعے اس اشتراک کے خاتمے کی تصدیق کی۔ بابل خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کے لیے اس فیصلے تک پہنچنا ایک مشکل عمل تھا اور انہوں نے غیر...
    روس اور چین نے چاند پر مشترکہ نیوکلئیر پاور پلانٹ بنانے اور اسے چلانے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ یہ پلانٹ 2036 تک مکمل ہونے کی توقع ہے اور یہ بیجنگ اور ماسکو کی قیادت میں قائم کیے جانے والے مستقل قمری بیس ”انٹرنیشنل لونر ریسرچ اسٹیشن“ (ILRS) کو توانائی فراہم کرے گا۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند دن قبل ناسا نے اپنے مجوزہ 2026 کے بجٹ کا اعلان کیا جس میں ”گیٹ وے مشن“ کے نام سے چاند کے گرد ایک خلائی اسٹیشن بنانے کا منصوبہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس کے برعکس چین اور روس کا مشترکہ خلائی منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ روس کے خلائی ادارے ”روسکوسموس“ کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مئی 2025ء) دنیا کے بہت سے دیگر بحرانوں کے درمیان، کچھ دنوں سے افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال بین الاقوامی میڈیا میں نظر انداز ہوتی رہی ہے، تاہم اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاکھوں لوگ طالبان کے زیر انتظام حکومت کے تحت منظم حقوق کی خلاف ورزیوں کا شکار ہیں۔ افغانستان کے لوگوں کی مدد کرنے کا کام، کابل میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) کے سپرد ہے، جو ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال پر نظر رکھتا ہے اور اس بارے میں اپنی باقاعدہ رپورٹیں بھی جاری کرتا ہے۔ ادارے نے افغانستان میں انسانی حقوق کی صورت حال کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مئی 2025ء) سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے دفتر نے اتوار کے روز بتایا کہ ان میں جمعے کے روز پروسٹیٹ کینسر کی ایک "جارحانہ" شکل کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان کے دفتر نے کہا، "گرچہ یہ بیماری کی زیادہ جارحانہ شکل کی نمائندگی کرتی ہے، تاہم کینسر ہارمون کے تئیں حساس معلوم ہوتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس کا موثر انتظام ممکن ہے۔" پروسٹیٹ کینسر کی شدت کے لحاظ سے ایک سے 10 کے پیمانے پر درجہ بندی کی جاتی ہے، جسے گلیسن اسکور کہا جاتا ہے۔ جو بائیڈن کا آخری خطاب: 'طبقہ امراء' کے ہاتھ میں اقتدار کے خلاف تنبیہ اس حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے...
    پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہمایوں اشرف نے حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی کہ وہ ابھی تک شادی کے بارے میں کیوں نہیں سوچ رہے ہیں۔ ہمایوں اشرف ایک خوبصورت اور ورسٹائل پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جنہوں نے پچھلے کئی سالوں میں اپنے بیک ٹو بیک ہٹ ڈراموں کے بعد بہت زیادہ شہرت حاصل کی ہے جن میں خدا اور محبت، رنگ محل، میرے داماد، انتظار، سلطانات، احسان فراموش، اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے اور مشکل ہے شامل ہیں۔ ہمایوں اشرف کو نقاب اور الزم عشق میں اپنی اداکاری کے لیے بہت زیادہ عوامی اور تنقیدی پذیرائی مل رہی ہے۔ ہمایوں اشرف نے ایک یوٹیوب شو میں شرکت...
    ظہور احمد: خفیہ معلومات فروخت کرنے کا الزام، پولیس اہلکار عدالت سے بری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی پولیس کے اے ایس آئی ظہور کو روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں سنائی گئی سزا کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے اے ایس آئی ظہور کی سزا کے خلاف دائر اپیل منظور کرتے ہوئے زبانی فیصلہ سنایا، جب کہ تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ عدالت نے قرار دیا کہ نیکٹا اور وزارت داخلہ کی تھریٹ الرٹ رپورٹس کو خفیہ معلومات یا خفیہ دستاویزات نہیں کہا جا سکتا۔درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ عمران فیروز ملک اور دیگر...
    وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے ، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم آپریشن بنیان مرصوص میں کردار ادا کرنے والے پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے اور بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے، دورہ کراچی کے موقع پر وزیراعظم گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔ Post Views: 4
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی۔ پی ایس ایل 10 کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے بابر اعظم نے لیگ میں اپنے میچز کی سنچری مکمل کر لی۔ بابر اعظم پی ایس ایل کی تاریخ میں 100 میچز کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، دوسرے نمبر پر عماد وسیم ہیں جنہوں نے 98 میچز کھیل رکھے ہیں۔ اس فہرست میں تیسرے نمبر فخر زمان ہیں جنہوں نے 94 میچز کھیل رکھے ہیں جبکہ چوتھی پوزیشن پر محمد رضوان، شعیب ملک اور رئیلی روسو 93، 93 میچز کے ساتھ براجمان ہیں۔ بابر اعظم نے پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور پشاور...
    ذرائع کے مطابق احتجاج کو نام نہاد آپریشن سندھور کی وجہ سے عارضی طور پر روک دیا گیا تھا لیکن مسلم پرسنل لاء بورڈ اب اپنی تحریک کو دوبارہ شروع کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے ایک بار پھر وقف قانون کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جو وقف ترمیمی قانون کے خلاف ملک گیر مہم کا حصہ ہے۔ ذرائع کے مطابق احتجاج کو نام نہاد آپریشن سندھور کی وجہ سے عارضی طور پر روک دیا گیا تھا لیکن مسلم پرسنل لاء بورڈ اب اپنی تحریک کو دوبارہ شروع کر رہا ہے، اس کا کہنا ہے کہ نیا قانون مسلمانوں پر ایک اور ٹارگٹڈ حملہ ہے۔ احتجاجی مظاہرے ”وقف بچائو، دستور بچائو”...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مئی 2025ء) پہلگام حملے کے بعد بھارت اور پاکستان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان نئی دہلی پاکستان میں دریائے سندھ کے پانی کے بہاؤ کو روکنے کی دھمکی دے رہا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ رابطہ عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے خبردار کیا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روکنے کا کوئی بھی اقدام سرخ لکیر عبور کرے گا۔ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی ’خلاف ورزی شروع‘ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا، "امید کرتا ہوں ایسا وقت کبھی نہ آئے لیکن اگر ایسے اقدامات کیے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر راولپنڈی پہنچے جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور شہید کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے شہید افسر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے حالیہ دشمن حملے کے دوران پاکستان ایئر فورس کے ایک آپریشنل ایئر بیس پر جان کا نذرانہ دے کر جامِ شہادت نوش کیا۔ ایئر چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گی اور ان کا احترام پوری عقیدت و عزت سے کیا جائے گا۔ انہوں نے شہید کی درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی...
    پنجاب اسمبلی میں وزرا ء کی غیر حاضری کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بڑا اور اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ اب اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں وزرا کے ناموں کی فہرست شامل کی جائے گی تاکہ بزنس کے دوران متعلقہ وزیر کی حاضری اور جواب دہی یقینی بنائی جا سکے۔تفصیلات کے مطابق اسمبلی کے ایجنڈے میں ہر تحریک التوا ئے کار کے سامنے اس وزیر کا نام بھی درج کیا جائے گا جو اس کا جواب دینے کا ذمہ دار ہوگا۔ ایجنڈے میں تحریک التوا ئے کا نمبر، محرک کا نام اور متعلقہ وزیر کی نشاندہی واضح طور پر کی جائے گی۔اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ وزرا ء...
    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی ہریانہ کالونی میں گزشتہ روز رونما ہوئے ایک انوکھے واقعہ میں مبینہ طور پر اہل علاقہ نے ری ہیب سینٹر میں علاج کی غرض سے داخل منشیات کے عادی 125 افراد کو فرار کروا دیا۔ پولیس کے مطابق منشیات کے عادی افراد ری ہیب سینٹر کی دیواریں،چھتیں پھلانگ کربھاگے، جن کی تلاش جاری ہے، ری ہیب سینٹر کے ساتھ رہائش پذیر شہریوں نے ری ہیب سینٹر کے سامنے احتجاج کیا جو توڑ پھوڑ میں تبدیل ہوا۔ پڑوسیوں کاکہنا ہے کہ ری ہیب سینٹر کی وجہ سے اہل محلہ متاثر ہورہے تھے، ری ہیب سینٹر سے نشے کے عادی افراد فرار ہوکر گھروں میں گھستے ہیں اور نقصان پہنچاتے ہیں کئی بار شکایات درج کراچکے...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: اپنی ان چیزوں کی قدر کریں جو آپ کےلیے مقدس ہیں، انہیں ہر قسم کی مداخلت سے شدید طور پر محفوظ رکھیں، یہاں تک کہ اگر وہ نیک نیتی سے بھی ہو۔ اس کے علاوہ یہ بھی انتہائی اہم ہے کہ آپ ان چیزوں کے لیے بھی کھلے رہیں جو مختلف ہیں یا غیر مانوس محسوس ہوتی ہیں۔ آپ کی کامیابی جستجو اور چیزوں کے غیر معمولی نقطہ نظر کے دوسری طرف واقع ہے۔ آپ کے اندر موجود زخموں کو شفا دینے کی خواہش ہے، لیکن آپ کو پہلے انہیں داغ کے طور پر دیکھنا بند کر دینا چاہیے، اس کے بجائے انہیں ان تجربات کے طور پر دکھانا چاہیے جنہوں نے آپ...
    راولپنڈی: پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم نے نئی تاریخ رقم کردی، وہ پی ایس ایل میچز کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے پلیئر بن گئے۔  بابراعظم نے گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف اپنے پی ایس ایل کیریئر کا 100 واں میچ کھیلا، اس موقع پر انہیں پشاور زلمی کی جانب سے خصوصی جرسی بھی دی گئی جس پر 100 کا ہندسہ درج تھا۔ بابراعظم نے ملکی لیگ میں اپنے سفر کا آغاز کراچی کنگز کی جانب سے کیا تھا تاہم بعد میں انھوں نے پشاور زلمی کو جوائن کیا۔  رواں ایڈیشن کے آغاز میں ان کا بیٹ خاموش رہا تاہم بعد میں انہوں نے کچھ رنز اسکور کرکے بیٹ پر جمی گرد کو جھاڑنے کی کوشش کی ہے۔
    لاہور: پنجاب میں شدید گرمی سے شہریوں کا برا حال ہے، اسی دوران محکمہ موسمیات کی جانب سے اچھی خبر سنائی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پورا صوبہ اس وقت شدید گرمی کے نرغے میں ہے اور سورج گزشتہ ہفتے سے آگ  کے گولے برسا رہا ہے، جس سے سڑکیں تندور کے مانند گرم اور پوری صورت حال سے شہری پریشان ہیں۔ دریں اثنا موسمیاتی ماہرین نے گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے خوش خبری سنائی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بادل برسانے والا سسٹم پنجاب میں موجود ہے، جس کے تحت آج  لاہور میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ ممکنہ بارش کے بعد گرمی...
    محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی توقع ہے، جبکہ گزشتہ روز آنے والی آندھی و طوفان سے مختلف اضلاع میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے. محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، چترال، سوات، دیر، شانگلہ، باجوڑ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، خیبر، کرم، ڈی آئی خان، شمالی و جنوبی وزیرستان، بنوں اور کوہاٹ کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ پشاور میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جب کہ ڈی آئی خان میں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری جبکہ...
    پاک بھارت کشیدگی: بی سی سی آئی کا ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) پاکستان کیخلاف ایک اور سازش رچاتے ہوئے بھارت نے ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے مینز ایشیا کپ اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مینز ایشیا کپ رواں سال ستمبر میں کھیلا جانا ہے جبکہ ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ جون کے مہینے میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔ اس حوالے سے بی سی سی آئی کے اہلکار کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہیں، بھارتی ٹیم ایک...
    آپ جہنم کے ہی حقدار ہیں، جاوید اختر کے متنازع بیان پر پاکستانی فنکاروں کا سخت ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) جاوید اختر کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر شرمیلا فاروقی اور ژالے سرحدی سمیت فنکاروں اور نامور شخصیات کا ردعمل سامنے آگیا۔ اشتعال پھیلانے کیلئے مشہور بھارتی شاعر اور مصنف جاوید اختر کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر پاکستان کی معروف شخصیات شرمیلا فاروقی اور ژالے سرحدی سمیت دیگر فنکاروں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے جاوید اختر پر تنقید کی ہے۔ ایک کتاب کی تقریبِ رونمائی کے دوران جاوید اختر نے کہا کہ وہ دونوں جانب(پاکستان اور بھارت)سے تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “ایک طرف...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر فن مولا، سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی حقیقی عمر سے متعلق نئے وی لاگ میں بات کی ہے۔ اداکارہ و گلوکارہ بشریٰ انصاری بھی یوٹیوبر بن گئی ہیں۔ اپنے نت نئے وی لاگز میں انہیں اپنے مداحوں کے ساتھ دلچسپ موضوعات پر دل کی باتیں کرتے تو کبھی دنیا گھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔ حال ہی میں بشریٰ انصاری نے اپنی 69ویں سالگرہ منائی، 15 مئی کو ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پھیلے اداکارہ کے مداحوں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے نئے وی لاگ میں سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا...
    ویب ڈیسک :پشاور کے علاقے ارمڑ میں خٹکو پل کے قریب خاندانی تنازعہ ایک خونی تصادم میں بدل گیا۔ فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔  پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فضل امین، حضرت امین اور احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔   واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کے ساتھ زخمی خاتون کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ’میں پاکستان کی بجائے جہنم جانا پسند کرونگا‘ جاوید اختر کو پاکستانیوں نے کھری کھری سنا دیں  پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خاندانی...
    چترال میں جاری کیلاش قبیلے کا تین روزہ قدیم مذہبی اور ثقافتی تہوار ’’چلم جوشی‘‘ اپنی تمام تر رنگینیوں اور عقیدت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ چلم جوشی تہوار وادی کیلاش کی تہذیب، خوشی، ہم آہنگی اور فطرت سے محبت کی علامت بن چکا ہے، جو ہر سال ہزاروں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ سالانہ چلم جوشی فیسٹول 13 سے 17 مئی 2025 تک وادی کیلاش کی تینوں خوبصورت وادیوں رمبور، بمبوریت اور بریر میں منایا گیا۔ تہوار کا آغاز رمبور وادی میں رسم ورواج سے ہوا، دوسرے مرحلہ میں وادئ بمبوریت میں سرگرمیاں جاری رہیں۔ آخری مرحلہ میں بریر وادی میں یہ خوبصورت تہوار رعنایوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ تہوار کو دیکھنے کےلیے...
    بھارت کی مودی سرکار نے ترکی اور آذربائیجان پر الزام تراشی کرکے تجارتی بائیکاٹ مہم کا آغاز کردیا ہے۔ جنگی جنون اور فسطائیت میں مبتلا مودی سرکار ترکی اور آذربائیجان سے سفارتی تعلقات خراب کرنے پر تُل گئی اور ترکی اور آذربائیجان کی ‘آپریشن بنیان مرصوص’ کی حمایت پر بھارت سیخ پا بھارتی تاجروں نے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ مودی حکومت نے ترک کمپنی ‘سیلیبی’ کو جھوٹے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر آپریٹ کرنے سے روک دیا۔ یہ بھی پڑھیے: فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ ترکیہ میں کیوں کی؟ بھارتی میڈیا 5 سال پہلے بننے والی فلم کو لے کر سیخ پا دوسری طرف بھارتی ای کامرس پلیٹ فارمز نے ترک کپڑوں کی فروخت بند کر...
    اسلام آباد:عالمی تجارت میں بڑی تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں بڑے معاشی طاقتوں کے مابین نئے تجارتی معاہدے ہو رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں امریکا اور چین کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ طے پایا، جس کے تحت باہمی محصولات میں 115 فیصد کمی کی گئی ہے اور اہم تجارتی پابندیاں نرم کی گئی ہیں۔ اس معاہدے سے عالمی سطح پر تجارتی تناؤ میں کچھ کمی ضرور آئی ہے، لیکن مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ پاکستان کے لیے یہ موقع ہے کہ وہ عالمی منڈیوں میں اپنی موجودگی کو مضبوط کرے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کی موجودہ برآمدات محض 0.17 فیصد ہیں، جو کہ بنگلہ دیش جیسے ہمسایہ ممالک...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں نئے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش ہو گا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات آج شروع ہوں گے، آئی ایم ایف غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کے لیے سخت کنٹرول چاہتا ہے، آئی ایم ایف کا آئندہ مالی سال میں پاکستان کی مجموعی آمدن 20کھرب روپے تک لے جانے کا مطالبہ ہے، رواں مالی سال پاکستان کی مجموعی آمدن تقریباً 17.8 کھرب روپے ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تعمیراتی اور صنعتی شعبوں کے لیے خام مال پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنا چاہتا ہے، پاکستان بجٹ میں پراپرٹی کے لین دین پر...
    اسلام آباد:بھارتی فوج نے کہا کہ 12 مئی کو پاکستان اور انڈیا کے درمیان طے پانیوالے جنگ بندی معاہدے کی کوئی ایکسپائری ڈیٹ نہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اتوار کو ڈی جی ایم اوز کی بات چیت طے نہیں تھی۔ جہاں تک جہاں تک دونوں ملکوں کے ڈائیریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی بات ہے تو اس کی میعاد ختم ہونے کی کوئی تاریخ نہیں ہے۔ توقع ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز جنگ بندی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے منگل کو مذاکرات کا اگلا دور کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارتی رہنماؤں کے متعصبانہ بیانات کے باوجود بھارتی فوج...
    کراچی: اورنگی ٹاؤن کے علاقے ڈسکو موڑ کے قریب جوس سینٹر میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے ایک شہری شدید جاں بحق ہو گیا جبکہ نامعلوم شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق، زخمی ہونے والے شہری کی شناخت 20 سالہ عابد کے نام سے ہوئی ہے، جو بعد ازاں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کرنے کے باوجود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق دو ڈاکو جوس سینٹر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تھے۔ جوس سینٹر کے ملازم نے ڈاکوؤں کے سامنے مزاحمت کی...
    غزہ : اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے (UNRWA) کے سربراہ فلپ لازارینی نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں UNRWA کے 300 سے زائد ملازمین شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اس المناک حد کو “خونریز سنگ میل” قرار دیا ہے۔ فلپ لازارینی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ “ان میں سے زیادہ تر اہلکار اسرائیلی فوج کے حملوں میں اپنے بچوں اور خاندانوں کے ساتھ شہید ہوئے اور ان کی پوری کی پوری فیملیاں مٹا دی گئیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ کئی ملازمین اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران مارے گئے، جن میں طبی عملہ اور اساتذہ شامل تھے جو اپنی کمیونٹیز کی خدمت کر رہے تھے۔ لازارینی نے...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں میں اسٹاف کی کمی کے باعث 37 سرکاری گرلز پرائمری اسکول بند ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل میں 21 ، تحصیل باڑہ میں 12 اور تحصیل جمرود میں 4 سرکاری گرلز پرائمری اسکولز بند کردیے گئے جس کے بعد سیکڑوں طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ دوردراز علاقوں میں خواتین اساتذہ ڈیوٹی نہیں کر تیں اور مقامی سطح پر خواتین اساتذہ کی کمی ہے جس کے باعث تعلیمی ادارے بند ہوگئے ہیں۔ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا، بجٹ میں عام آدمی کو اچھی خبر ملے گی: رانا ثنا اللہ
    ---فائل فوٹوز پشاور کے علاقے خٹکو پل کے ایک گھر میں ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کر دیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ پشاور: شادی سے چند روز قبل نوجوان منگیتر کے ہاتھوں قتلصوبہ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ شہر پشاور میں لڑکی نے شادی سے کچھ روز قبل اپنے منگیتر کا قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، زخمی خاتون کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین پڑوسی ہیں، مقتولین پر مخالف فریق کی خاتون کے قتل کا الزام تھا۔پولیس نے کہا کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
    اسکرین گریب چیف آف دی ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو نے راولپنڈی میں شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف  کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی، انہوں نے شہید کے اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت کیا، اس دوران شہید کے بلندی درجات کےلیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف نے دشمن کے حملے کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دشمن کا بہادری سے مقابلے کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ صدر اور وزیراعظم کی شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمدصدرِ مملکت آصف علی...
    —فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکانگرمی میں اضافے کے ساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات کی طلب بڑھ گئی جبکہ گرمی کے باعث ہونے والی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ شہر میں سمندری ہوائیں 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔بلوچستان: موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان بلوچستان کے جنوبی سمیت بیشتر...
    راولپنڈی:مشتبہ یا پابندی کے حامل افراد کے بیرون ملک فرار کے خدشات کے پیش نظر ایف آئی اے کی جانب سے گائیڈ لائنز وضع کردی گئی ہیں۔ ملکی ایئرپورٹس سمیت زمینی و سمندری راستوں پر سفری پابندیوں میں شامل عناصر کو بیرون ممالک جانے سے روکنے و حراست میں لیے جانے کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ملک بھر کے لیے ائیرپورٹس و بارڈر چیک پوائنٹس پر سفری پابندیوں پر شمار افراد و جرائم میں ملوث عناصر کو روکے جانے و گرفتاری بارے پالیسی گائیڈ لائن واضع کردی ہے۔ قواعد و ضوابط کے مطابق ایسے افرادیا ملزمان جن کے بیرون ممالک فرار کا خدشہ ہو، ان کے نام و کوائف قوائد و ضوابط پورے کرکے...
    لندن : فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے 77 سال مکمل ہونے پر برطانیہ میں ہزاروں افراد نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے “نکبہ مارچ” میں شرکت کی۔ لندن سمیت برطانیہ کے مختلف شہروں میں منعقدہ ریلیوں میں شریک افراد نے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “فلسطین آزاد کرو”، “اسرائیل کا ظلم بند کرو” اور “برطانیہ اسرائیل کو ہتھیار دینا بند کرے” جیسے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی فوری طور پر بند کرے اور فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کا احترام کرے۔ دوسری جانب سعودی عرب نے بھی غزہ...
    ڈھاکا: شیخ مجیب کی بائیوپک میں حسینہ واجد کا کردار ادا کرنے والی معروف بنگلہ دیشی اداکارہ نصرت فاریہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نصرت فاریہ کو ڈھاکا کے شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تھائی لینڈ روانہ ہونے والی تھیں۔ امیگریشن چیک پوائنٹ پر اُن کے خلاف موجود وارنٹ کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔ پولیس کے مطابق نصرت فاریہ پر جولائی 2024 میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سابق بنگلا دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف مبینہ طور پر قتل کی کوشش میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Somoy English (@en.somoynews.tv) 31...
    بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تمام ایونٹس سے وقتی طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس کے مطابق، بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے اس فیصلے سے متعلق ایشین کرکٹ کونسل کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے کہ بھارت نہ صرف اگلے ماہ سری لنکا میں ہونے والے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ سے دستبردار ہورہا ہے بلکہ ستمبر میں مجوزہ مینز ایشیا کپ میں بھی شرکت نہیں کرے گا۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: ایشین کرکٹ کونسل تحلیل اور ایشیا کپ میں پاکستان کی شرکت منسوخ ہوسکتی ہے، سنیل گواسکر بھارتی میڈیا...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی تسلط کے سامنے جھکے گا نہیں اور بھارت جتنی جلدی یہ بات سمجھ جائے اچھا ہے۔ ترک نیوز ایجنسی اناطولیہ  کو  کو خطے کی حالیہ صورت حال اور پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے دیے گئے انٹرویو میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری  نے واضح کیا کہ پاکستان دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جنوری 2024 سے اب تک 3700 سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات ہو چکے ہیں اور اس 17 ماہ سے بھی کم عرصے میں 3896 افراد جاں بحق ہوئے  جن میں سے 1314...
    بھارت کی مودی حکومت نے اپنی پاکستان دشمن پالیسی کو وسعت دیتے ہوئے ترکی اور آذربائیجان کے خلاف نئی سفارتی، تجارتی اور تعلیمی محاذ آرائی کا آغاز کر دیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق، دونوں ممالک کی جانب سے فلسطینی مزاحمتی آپریشن "بنیان مرصوص" کی حمایت پر بھارت سیخ پا ہو گیا ہے۔ مودی حکومت نے نئی دہلی ایئرپورٹ پر کام کرنے والی ترک گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنی ‘Çelebi’ پر سیکیورٹی خدشات کا الزام لگا کر اس کے آپریشنز معطل کر دیے ہیں۔ اس کے علاوہ، بھارتی ای کامرس پلیٹ فارمز جیسے Myntra اور Flipkart نے ترک فیشن برانڈز کی فروخت عارضی طور پر روک دی ہے۔ ترکی سے آنے والے سیب، ماربل اور دیگر اشیائے خوردونوش کی درآمدات پر غیر علانیہ...
    جاوید اختر کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر شرمیلا فاروقی اور ژالے سرحدی سمیت فنکاروں اور نامور شخصیات کا ردعمل سامنے آگیا۔ اشتعال پھیلانے کیلئے مشہور بھارتی شاعر اور مصنف جاوید اختر کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر پاکستان کی معروف شخصیات شرمیلا فاروقی اور ژالے سرحدی سمیت دیگر فنکاروں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے جاوید اختر پر تنقید کی ہے۔ https://www.instagram.com/reel/DJyz30rNbVq/ ایک کتاب کی تقریبِ رونمائی کے دوران جاوید اختر نے کہا کہ وہ دونوں جانب (پاکستان اور بھارت) سے تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ "ایک طرف سے مجھے کافر کہہ کر جہنم کا مستحق قرار دیا جاتا ہے، جبکہ دوسری جانب سے کہا جاتا ہے کہ میں جہادی ہوں اور پاکستان چلا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 19 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ ادارہ 19 اگست 2003 کو عراق میں اپنے ہیڈکوارٹر پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کو کبھی نہیں بھولے گا۔عراق کے دارالحکومت بغداد میں کینال ہوٹل پر اس حملے کا نشانہ بننے والوں کی یادگار پر پھول چڑھانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنے ان ساتھیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا جنہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جانیں دیں۔ Tweet URL ان لوگوں میں بیٹے، بیٹیاں، مائیں، باپ اور دوست شامل تھے جن کے عزیز آج بھی ان کی جدائی کا دکھ محسوس کرتے ہیں۔(جاری ہے) اس حملے...
    اسلام ٹائمز: زیادہ تر شیعہ محققین کا ایک منصفانہ اور معتدل نظریہ ہے کہ اگرچہ کتاب کافی بے شمار خوبیاں اور اہم خصوصیات رکھتی ہے، لیکن اس میں کچھ ایسی روایات بھی موجود ہیں، جو ضعیف السند (یعنی سند کے اعتبار سے کمزور) ہیں۔ تحریر: ساجد علی گوندل sajidaligondal55@gmail.com  کتاب کافی، صرف اوراق کا مجموعہ نہیں، بلکہ ایک روحانی سفرنامہ ہے، جو قاری کو عقل و نقل کے سنگم پر لا کھڑا کرتا ہے۔ شیخ کلینی کی یہ عظیم تالیف اُن زمانوں کی یادگار ہے، جب علمِ روایت زبانی و حفظی خطوط سے قلمی زباں میں منتقل کیا جا رہا تھا۔ یہ کتاب اسلامی فکر کی تہذیب، اخلاق اور روحانی تاریخ کا معتبر حوالہ ہے۔ جس میں فقہ، عقائد،...
    آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی ترقی میں کمی کی پیشگوئی کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معاشی ترقی سے متعلق اپنی پیش گوئی میں نمایاں کمی کر دی ہے۔ ادارے کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ اس سے قبل اکتوبر 2024 میں آئی ایم ایف نے یہ شرح 3.2 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا تھا۔ آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ ”ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی“ کے تحت پہلی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی سرگرمیوں میں کمزوری اور عالمی غیر یقینی صورتحال نے ترقی...
    چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے کمبوڈیا میں ترقی کا فروغ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز نوم پنہ (شِنہوا) بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے چین-کمبوڈیا تعاون کے ایک اہم منصوبے کے طور پر کمبوڈیا میں بنیادی شہری سہولیات کے منصوبوں کے لیے زبردست مدد فراہم کی ہے جس سے ملک کے ترقیاتی منظر نامے میں تبدیلی آئی ہے اور علاقائی رابطے کو مضبوط کیا گیا ہے۔کمبوڈیا کی رائل یونیورسٹی آف نوم پنہ میں قائم کمبوڈیا 21ویں صدی میری ٹائم سلک روڈ ریسرچ سینٹر کے بانی ڈائریکٹر نیک چندریتھ نے ایک مضمون میں کہا ہے کہ اس انیشی ایٹو کے اہم منصوبوں نے کمبوڈیا کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار...
    کراچی(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا نے خوشخبری سنائی ہے کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا ہے، اگلے بجٹ میں عام آدمی کو اچھی خبر ملے گی،خوشحالی کا پروگرام ہوگا، ریلیف ملے گا۔ اتوار کو کراچی میں مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراء پر مشتمل وفد گورنر ہاؤس پہنچا اور ملاقات کے بعد ایم کیوایم رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ایم کیو ایم کے دوستوں سے ملاقات ہوئی، ہم نے تاجروں سے بھی ملاقات کی،گورنر صاحب اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا ہے،...
    قیصر کھوکھر : پی اینڈ ڈی بورڈ نے تمام محکموں کو تیس جون تک تمام بجٹ خرچ کرنے کا ٹارگٹ دے دیا۔ منصوبہ بندی و ترقیات (پی اینڈ ڈی) بورڈ نے تمام صوبائی محکموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ مالی سال 2024-25 کے اختتام تک، یعنی 30 جون 2025 تک، مختص کردہ ترقیاتی بجٹ کا سو فیصد استعمال یقینی بنایا جائے۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ چوتھے کوارٹر کا بجٹ مکمل طور پر خرچ نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ فنڈز لیپس تصور کیے جائیں گے۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے پی اینڈ ڈی بورڈ کے مطابق، سرکاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی...
    ترک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازع ہے، بھارت مسئلہ کشمیر کو جبر سے اسے اندرونی مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا، پاکستان بھارتی تسلط کے سامنے نہیں جھکے گا۔ ترک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازع ہے، بھارت مسئلہ کشمیر کو جبر سے اسے اندرونی مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت جتنی جلدی...
    ترک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازع ہے، بھارت مسئلہ کشمیر کو جبر سے اسے اندرونی مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا، پاکستان بھارتی تسلط کے سامنے نہیں جھکے گا۔ ترک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازع ہے، بھارت مسئلہ کشمیر کو جبر سے اسے اندرونی مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت جتنی جلدی...
    اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا۔ ڈی جی ایم اوز کے درمیان پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔ جمعرات کو ڈی جی ایم اوز کے درمیان گفتگو میں جنگ بندی میں اتوار تک توسیع پر اتفاق ہوا تھا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 10 مئی کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ڈی جی ایم اوز کا پہلا رابطہ 12 مئی کو ہوا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان ڈی جی ایم اوز کے مذاکرات کے کئی راؤنڈز ہوچکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان پاک بھارت جنگ بندی کے بعد آج چوتھی مرتبہ رابطہ ہوگا...
    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر  لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، اگر بھارت نے ہمیں اکسایا یا حملہ کیا تو ہمارا ردعمل انتہائی جارحانہ ہوگا، بھارت امریکا نہیں، اور پاکستان افغانستان نہیں ہے، بھارت اسرائیل نہیں ہے اور پاکستان فلسطین نہیں ہے۔ ترکیہ کی نیوز ایجنسی انادولو کو انٹرویو دیتے ہوئے آئی ایس پی آر کے سربراہ نے واضح کیا کہ پاکستان دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ملک ہے، جہاں جنوری 2024 سے اب تک 3700 سے زائد دہشت گردی کے واقعات ہو چکے ہیں۔ ’ان 17 ماہ سے بھی کم عرصے میں 3896 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سے 1314 شہید ہیں، 2500...
    قوم اپنے ہیرو کو سلام پیش کرتی ہے: سربراہ پاک فضائیہ کا اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جا کر فاتحہ، سی ایم ایچ راولپنڈی میں زخمیوں کی عیادت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے راولپنڈی میں اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر کا دورہ کیا، شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ شہید افسر نے حالیہ دشمن کے حملے میں پاکستان ایئرفورس کے ایک آپریشنل ایئر بیس پر اپنی جان قربان کی اور مادرِ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا۔ایئر...
    ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا، پاکستان بھارتی تسلط کے سامنے نہیں جھکے گا۔ ترک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازع ہے، بھارت مسئلہ کشمیر کو جبر سے اسے اندرونی مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت جتنی جلدی یہ سمجھ جائے گا یہ علاقائی اور عالمی امن کےلیے اچھا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پہلگام واقعے میں کوئی بھی ثبوت دینے میں ناکام رہا۔ بھارتی حکومت ان واقعات کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 19 مئی 2025ء) کیا دنیا کسی آئندہ وبا سے نمٹنےکے لیے بہتر طور پر تیار ہو سکتی ہے؟ یہ سوال کل جنیوا میں شروع ہونے والی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا بنیادی موضوع ہو گا جس میں ایک ایسے معاہدے کے لیے کوشش کی جائے گی جس کے ذریعے ہر ملک کو وباؤں اور طبی بحرانوں میں بہتر تحفظ میسر آئے۔ورلڈ ہیلتھ اسمبلی اقوام متحدہ کا بنیادی طبی فورم ہے جہاں حکام وباؤں کا مقابلہ کرنے کی تیاری سے لے کر موسمیاتی مسائل کے نتیجے میں پیدا ہونے والے طبی خطرات، ذہنی صحت، زچگی میں نگہداشت اور ماحولیاتی انصاف تک بہت سے اہم موضوعات پر گفت و شنید کرتے ہیں۔ اس وقت دنیا میں...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو راولپنڈی میں سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے جہاں سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر دشمن کے حملے کے دوران سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی اور جام شہادت نوش کیا۔ ملالہ نے جنگ زدہ لبنان میں بچوں کی تعلیم کیلئے رقم...
    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات مکمل ہونے کے بعد پالیسی سطح کے بجٹ مذاکرات آج سے شروع ہو ں گے۔ نئے مالی سال بجٹ میں پاکستان سپر ٹیکس کے خاتمے کی تجویز دے گا۔ مذاکرات میں پاکستان درآمد و برآمدات پر ٹیکسوں میں کمی، رئیل اسٹیٹ کو ریلیف اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے کی تجاویز آئی ایم ایف کے سامنے رکھے گا۔ Post Views: 4
    پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کریں گے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج چین جائیں گے۔ افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی بیس مئی کو چین پہنچیں گے، ذرائع کے مطابق مذاکرات میں تینوں ملک باہمی تجارت کے فروغ، سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ملاقات میں پاک بھارت تنازع کے بعد خطے کی صورت حال پر گفتگو کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار چین کے وزیرخارجہ وانگ ای کی دعوت پر بیجنگ روانہ ہوں گے۔ دونوں وزرائےخارجہ امن و استحکام سمیت علاقائی صورت حال کاجائزہ لیں گے۔ Post Views: 1
    پاکستان سفارتی محاذ پر بھی سرگرم، اسحاق ڈار 3 روزہ دورے پر چین روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بھارت کو میدان میں ناکوں چنے چبوا کر پاکستان سفارتی محاذ پر بھی سرگرم ہو گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تین روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر خارجہ چینی ہم منصب سے جنوبی ایشیا کی صورتحال اور اثرات پر بات کریں گے، دونوں رہنما پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے، دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان جاری اعلیٰ سطح روابط...
    پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر صدیق نے راولپنڈی میں شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے رہائش گاہ کا دورہ کرکے فاتحہ پڑھی اور غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کریں۔ ایئر چیف نے شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران ایک حملے میں اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا رتبہ حاصل کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: آرمی چیف کے ہمراہ وزیر اعظم شہباز شریف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، زخمیوں کی عیادت کی چیف آف ایئر اسٹاف نے شہید کے خاندان کو یقین دلایا کہ ہمارے شہدا کی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ قوم کی یادداشت میں نقش رہیں...
    بھارت اسرائیل ہے اور نہ پاکستان فلسطین، جارحیت کا بے رحمانہ جواب دیں گے، ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہم کبھی بھی بھارتی بالادستی کے آگے نہیں جھکیں گے، وہ یہ بات جتنی جلدی سمجھ لے، علاقائی امن اور دنیا کیلئے اتنا ہی بہتر ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ترکیہ کے سرکاری خبر رساں ادارے انادولو ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونےو الے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرنے اور...
    احمد منصور: ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا، پاکستان بھارتی تسلط کے سامنے نہیں جھکے گا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ترکیہ کی انادولو ایجنسی کو حالیہ صورتحال پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ملک ہے‘‘ وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے پاکستان میں جنوری 2024 سے اب تک 3700 سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات ہو چکے ہیں، ان 17 ماہ سے بھی کم عرصے میں 3896 افراد جاں...
    سابق امریکی صدر جوبائیڈن کو پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ بائیڈن آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سابق صدر بائیڈن اور انکے اہل خانہ علاج کے آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بیان کے مطابق جوبائیڈن گزشتہ ہفتے تکلیف کے باعث اسپتال گئے تھے جہاں کینسر کی علامات ظاہر ہونے پر ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن اور انکے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوبائیڈن کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن کو کینسر کی تشخیص کا سن کر اہلیہ میلانیا اور میں افسردہ ہیں۔ واضح رہے کہ سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی صدارت...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 29 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ راولپنڈی میں بارش سے متاثرہ 13 اوورز کے سنسنی خیز میچ میں لاہور قلندرز نے 8 وکٹ پر 149رنز اسکور کیے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 150 رنز کا ہدف دیا۔ پشاور زلمی کی ٹیم 150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 123 رنز ہی بنا سکی۔ زلمی کی ٹیم پہلی بار پی ایس ایل کے پہلے راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر ہوئی ہے۔ پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو لاہور قلندرز کے فخر زمان اور محمد نعیم نے زبردست آغاز کیا، دوسرے...