2025-11-04@16:01:39 GMT
تلاش کی گنتی: 115

«سیف کے افغانستان سے متعلق»:

(نئی خبر)
    لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تجاوزات کے خلاف جاری مہم کی زد میں آنے والے بے روزگار افراد کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ چھوٹے کاروبار، ریڑھی بانوں اور دیگر متاثرین کے لیے متبادل روزگار کا انتظام کیا جائے۔ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تجاوزات کا خاتمہ ٹریفک کی روانی اور شہری سہولتوں کے لیے ضروری ہے، لیکن عام آدمی کو بے روزگار نہیں کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی غریب کا روزگار نہیں چھینا جائے گا اور انسدادِ تجاوزات مہم سے متاثرہ افراد کو متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ہر شہر میں متاثرہ افراد کے لیے متبادل انتظامات کا...
    پشاور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔بیرسٹر سیف نے پاکستان میں افغانستان کے قائم مقام سفیر مولوی سردار احمد شکیب سے ملاقات کی، سینئر سیاستدان محمد علی درانی اور مولانا فضل الرحمن خلیل بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر سیف نے افغان قیادت کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی کے کی جانب سے افغان قیادت کے لیے خصوصی خیر سگالی پیغام دیا۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کی قائم مقام افغان سفیر مولوی سردار احمد شکیب سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے طالبان قیادت کے لئے عمران خان کا پیغام پہنچایا۔ملاقات میں بیرسٹرسیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین کا افغان قیادت کے لئے خصوصی خیرسگالی پیغام پہنچایا جبکہ پاکستان افغانستان کے دوطرفہ تعاون پرمبنی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ قبائلی و سیاسی عمائدین اور علماءکا وفد افغانستان لانا چاہتے ہیں، پاکستان اور افغانستان کے مابین دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔ افغان سفیر سردار احمد شکیب نے کہا کہ پاکستان افغانستان تعلقات کی مضبوطی خطے اور عوام...
    لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ پرنس کریم آغاخان ایک بین الاقوامی شناخت رکھنے والی محترم شخصیت تھے، جو پاکستان کے حقیقی دوست اور محبت کرنے والے افراد میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔ ان کی وفات ہم سب کے لیے ذاتی نقصان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرنس کریم آغاخان نے تعلیم، صحت اور ثقافت کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ دنیا میں امن، اسماعیلی کمیونٹی اور پاکستان میں سماجی ترقی کے لیے ان کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ نواز شریف...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے قائم مقام افغان سفیر سے ملاقات کی ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے افغانستان کے پاکستان میں قائم مقام سفیر مولوی سردار احمد شکیب سے ملاقات کی، اس موقع پر سینئر سیاستدان محمد علی درانی اور مولانا فضل الرحمان خلیل بھی شریک تھے۔ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی طرف سے افغانستان کی قیادت کے لیے خصوصی پیغام بھی سفیر مولوی سردار احمد شکیب کے حوالے کیا ۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے افغانستان کے عوام کے لیے نیک تمناؤں اور برادرانہ خیر سگالی کا...
    اسلام آباد: پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے قائم مقام افغان سفیر سے ملاقات کی ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے افغانستان کے پاکستان میں قائم مقام سفیر مولوی سردار احمد شکیب سے ملاقات کی، اس موقع پر سینئر سیاستدان محمد علی درانی اور مولانا فضل الرحمان خلیل بھی شریک تھے۔ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی طرف سے افغانستان کی قیادت کے لیے خصوصی پیغام بھی سفیر مولوی سردار احمد شکیب کے حوالے کیا ۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے افغانستان کے عوام کے لیے نیک تمناؤں اور برادرانہ خیر سگالی کا...
    مراکش میں تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، تاہم پاکستانی سفارتخانے نے 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ رباط میں پاکستانی سفارتخانے نے وزارت خارجہ کو مراسلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 13 افراد کی لاشیں اسپتال میں رکھی ہیں، جن میں سے 3 قابل شناخت نہیں۔ یہ بھی پڑھیں مراکش کشتی حادثہ: بچ جانے والے مزید 8 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والے افراد کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 50 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے، اور بتایا گیا تھا کہ مرنے والوں میں...
     اسلام آباد(آئی این پی )  ریلوے حکام نے قومی اسمبلی کی  ذیلی قائمہ کمیٹی  انکشاف کیا ہے کہ سیکیورٹی کے خدشات اتنے ہیں کہ رات کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹرین نہیں چلا سکتے، بلوچستان کے لیے ریلوے کو بہت زیادہ انوسٹمنٹ درکار ہے۔ریلوے حکام نے بتایا کہ کوئٹہ کے ٹریک پر فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ چاہیے، روس سے پاکستان ریلوے کی کوئٹہ ٹریک پر بات چیت ہوئی ہے، روس کا کوئٹہ ریلوے ٹریک سے ماسکو تک ٹرین چلانے کا منصوبہ ہے، پاکستان اور روس اس معاملہ پر بات کر رہے ہیں۔   رمیش لال کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی سب قائمہ کمیٹی کا اجلاس  منعقد ہوا، جس میں ممبر کمیٹی احمد سلیم نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ...
    سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو بچانے کیلئے اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن کے متحرک ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔ جیو نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کے سابق سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف نے اپنی کتاب رنگ سائیڈ میں لکھا ہے کہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پھانسی سے بچانے کیلئے اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان سے خفیہ ملاقات کی تھی حالاں کہ سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بل کلنٹن کو دورہ پاکستان سے منع کر دیا تھا لیکن انہوں نے نواز شریف کو پھانسی سے بچانے کیلئے دورہ پاکستان کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے تحریر...
    پرویز مشرف کے دور اقتدار میں اعلیٰ عہدوں پر کام کرنے والے سابق عہدیدار نسیم اشرف نے 1999 میں نواز شریف کی معزولی کے بعد ان کی ممکنہ پھانسی روکنے کے لیے امریکی صدر بل کلنٹن کی پاکستان کے چیف جسٹس سے ملاقات کا حیران کن انکشاف کیا ہے۔ یہ انکشاف انہوں نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی کتاب ’رِنگ سائیڈ‘ میں کیا ہے۔ معروف سماجی کارکن اور سابق کرکٹر نسیم اشرف 2006 تا 2008 پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں جبکہ انہوں نے بحیثیت چیئرمین قومی کمیشن برائے انسانی ترقی بھی خدمات سرانجام دی ہیں۔ اس دوران وہ اہم سیاسی امور اور واقعات کے شاہد بھی رہے۔ انہوں نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ  انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے ، امید ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس  کا تین بار فیصلہ موخر ہونے سے شکوک و شبہات نے جنم لے لیا ہے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے، القادر ٹرسٹ کیس حکومت کا جعلی مقدمہ ہے، القادر کیس میں پیسہ بیرون ملک سے آیا، ریاست کے فلاحی منصوبے پر خرچ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو سیرت النبیۖ سے روشناس کرانے پر حکومت بانی پی ٹی آئی کو سزا دینے کی کوشش کر رہی ہے، نوجوانوں کو سیرت النبیۖ سے روشناس کرانا جرم ہے تو یہ...
    افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندہ محمد صادق کو وزیراعظم کا خصوصی معاون مقرر کردیا گیا۔ کابینہ ڈویژن نے محمد صادق کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد صادق کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ واضح رہے کہ محمد صادق نے حال ہی میں افغانستان کا دورہ بھی کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکے خصوصی بریفنگ بھی دی تھی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews افغانستان دورہ شہباز شریف محمد صادق معاون خصوصی مقرر نوٹیفکیشن جاری...