2025-11-03@22:41:32 GMT
تلاش کی گنتی: 104
«طلباء کے لیے»:
(نئی خبر)
وزیرِاعظم شہباز شریف کی زرعی شعبے میں تربیت کے لیے چین بھیجے جانے والے طلباء کے انتخاب میں شفافیت اور میرٹ پر زور
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے چین میں زرعی شعبے کی جدید تربیت کے لیے منتخب کیے جانے والے طلباء کے انتخاب میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرِاعظم نے شکایات کے ازالے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا جو درخواستوں کی سکروٹنی اور انتخابی عمل کو مزید شفاف بنائے گی۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس کی زرعی ترقی دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے دورہ چین کے دوران انہوں نے چینی قیادت سے پاکستانی طلباء کو زرعی شعبے میں جدید تربیت فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلباء کی تمام تعلیمی و تربیتی اخراجات...
ڈیرہ غازی خان : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ "ہم 9 مئی والے نہیں، ہم 28 مئی والے ہیں، اور ہم پاکستان کی عزت اور وقار کے رکھوالے ہیں۔” ڈیرہ غازی خان میں سکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آج ہونہار طلباء کے لیے سکالرشپس کی آخری تقسیم کی جا رہی ہے اور وہ بہت جلد لیپ ٹاپس اور ای بائیکس فراہم کریں گی تاکہ طلباء کی تعلیم کا معیار بلند ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد یہ ہے کہ ہر بچہ بہتر سواری پر کالج اور یونیورسٹی جائے۔ مریم نواز نے کہا کہ جہاں بھی وہ گئی ہیں، وہاں بچوں نے انہیں بے حد محبت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جنوری 2025ء) اگلے ہفتے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کے روز قوم سے اپنے آخری خطاب کے دوران " دولت مند محدود لوگوں کے ہاتھوں میں طاقت کے خطرناک ارتکاز" کے خلاف متنبہ کیا۔ انہوں نے کہا، "آج امریکہ میں انتہائی دولت مندوں، طاقت اور اثر و رسوخ والوں پر مبنی طبقہ امراء کی ایک ایسی حکومت کی شکل ابھر رہی ہے، جو حقیقت میں ہماری تمام جمہوریت، ہمارے بنیادی حقوق اور آزادیوں نیز ہر ایک کے آگے بڑھنے کی راہ کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہے۔" ’چینی حکام کا ٹک ٹاک، ایلون مسک کو فروخت کرنے پر غور‘ بائیڈن اپنے خطاب کے دوران ارب پتی ایلون...
پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان، محمد صادق نے اعلان کیا کہ پاکستان افغان طلباء کو 4,500 اسکالرشپس فراہم کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغان طلباء کو 4,500 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس فراہم کر کے علاقائی ترقی اور ہم آہنگی کے حوالے سے اپنے غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ فراخدلانہ اقدام پاکستان کے اس یقین کو اجاگر کرتا ہے کہ تعلیم انسانوں اور برادریوں کو بلند کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔ میڈیکل، انجینئرنگ، زراعت اور اعلیٰ تعلیم جیسے مختلف شعبوں میں مواقع فراہم کر کے پاکستان افغان نوجوانوں کو اپنے ملک کی تعمیر اور ترقی میں مدد دینے کے لیے ضروری ہنر سے لیس کرنا چاہتا ہے۔ گریجویشن، پوسٹ گریجویشن اور پی ایچ ڈی کی تعلیم...