2025-11-04@12:40:13 GMT
تلاش کی گنتی: 107

«فیصد سیلز ٹیکس»:

(نئی خبر)
    نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ملک بھر کی تمام موٹرویز پر آج یکم فروری 2025 سے 100 فیصد ایم ٹیگ پالیسی کو نافذ العمل بنانے کا اعلان کیا ہے۔ این ایچ اے کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یکم فروری 2025 سے یہ پالیسی نافذ العمل ہو گی اور موٹروے صارفین 100 فیصد ایم ٹیگ کو یقینی بنائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ہائی ویز اور موٹرویز کے ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ این ایچ اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، کم بیلنس اور کیش ٹول والی گاڑیوں سے 25 فیصد اضافی وصول کیا جائے گا، جس کی حد 50 روپے مقرر کی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی...
    اسلام آباد (رانا فرخ سعید)رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے ایڈوانس ٹیکسز میں کمی،لیٹ فائلر کیٹگری اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کا امکان،ٹاسک فورس برائے ہاؤسنگ سیکٹر کی تجاویز تیاری کے آخری مراحل میں داخل ،وزیراعظم پاکستان فروری میں تعمیراتی پیکج کا اعلان کرسکتے ہیں۔ ایڈوانس ٹیکسز 236 سی اور 236 کے میں کمی کی جائے گی ، 236 کے 0.5 فیصد اور 236 سی دو فیصد تک آنے کا امکان ابھی یہ ایڈوانس ٹیکس سات فیصد سے پندرہ فیصد تک ہیں ۔ممبر وزیراعظم ٹاسک فورس برائے ہاؤسنگ سیکٹر و صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان سردار طاہر محمود نے روزنامہ اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بہت جلد 236 سی اور236 کے میں کمی، ایف ای ڈی کا خاتمہ ،سیون...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )گزشتہ مالی سال کے دوران اشیائے ضروریہ پر حکومت کو 998 ارب روپے اضافی سیلز ٹیکس وصول ہوا ایف بی آر دستاویز کے مطابق بجلی، گیس، چینی، سیمنٹ، سیگریٹس، چائے، مشروبات اور بسکٹس پر ٹیکس میں اضافہ ہوا صرف بجلی کے بلوں سے 364 ارب 66 کروڑ روپے جمع ہوئے. ایف بی آر دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ حکومت نے 24-2023 میں اشیائے ضروریہ پر سیلز ٹیکس وصولی کی مد میں 998 ارب روپے اضافی وصول کئے، بجلی، گیس، چینی، سیمنٹ، سگریٹس، چائے، مشروبات، بسکٹ پر ٹیکس میں اضافہ ہوا.(جاری ہے) دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ مقامی سیلز ٹیکس وصولی کا حجم ایک ہزار 222 ارب روپے سے تجاوز...
    ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2025ء) مقامی کاٹن اور دھاگے پر لاگو %18 فیصد سیلز ٹیکس اور امپورٹڈ کاٹن اور دھاگے کو اس سے استثناء حاصل ہے پر ممبر آئی آر پالیسی ایف بی آر  ڈاکٹر نجیب احمد نے  خصوصی میٹنگ کا اجراء کیا ۔ایف بی آر میٹنگ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت نیشنل فوڈسیکورٹی کی بحالی کپاس کمیٹی کے تسلسل میں بلائی گئ ۔نیشنل فوڈسیکورٹی کی میٹنگ میں مقامی کپاس پر لاگو 18% سیلز ٹیکس کے خاتمے کو کاروائی کے منٹس کا حصہ بنایا گیا تھا۔(جاری ہے) چئیرمین کاٹن کمیٹی ملک سہیل طلعت نے ایف پی سی سی آئی کی نمائندگی کرتے ہوئے  اجلاس میں شرکت کی ۔میٹنگ میں موجود تمام سٹیک  ہولڈرز نے اس موقف سے اتفاق...
    لاہور میں تقریب سے خطاب میں سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہاں 2 کروڑ بچے اسکول نہیں جا سکتے، بجلی اور گیس کے نرخ اتنے زیادہ ہیں کہ فیکٹری لگانا مشکل ہے، 61 فیصد ٹیکس صرف بجلی پر ہے، حکومت اسے کم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمارا نظام حکمرانی فیل ہوچکا ہے، ملک میں 2 کروڑ بچے اسکول نہیں جاسکتے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ پوسٹیں ختم کی گئیں، جو پہلے ہی سے خالی تھیں، ہمارا نظام حکمرانی فیل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے شکار ملک معاشی ترقی نہیں کرسکتے، سرمایہ کار بنگلادیش اور بھارت کو ترجیح دیتے...
    سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمارا نظام حکمرانی فیل ہوچکا ہے، ملک میں 2 کروڑ بچے اسکول نہیں جاسکتے۔لاہور میں تقریب سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ پوسٹیں ختم کی گئیں جو پہلے ہی سے خالی تھیں، ہمارا نظام حکمرانی فیل ہوچکا ہے۔ پاکستان میں ٹیکس ریٹ غلط ہے، جسے ٹھیک کیا جانا چاہیے، چیئرمین ایف بی آر کا اعترافچیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس ریٹ غلط ہے،جسے ٹھیک کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے شکار ملک معاشی ترقی نہیں کر سکتے، سرمایہ کار بنگلادیش اور بھارت کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ وہاں امن ہے۔سابق وزیر...
    فیصل آباد (کامرس ڈیسک)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا کہ ایشیا کی سب سے بڑی یارن مارکیٹ کی بحالی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو باہمی افہام و تفہیم سے کام کرنا ہوگا۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں منعقد ہونیوالے پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس ایک ہی ہونا چاہیے جبکہ سیلز ٹیکس کے بعد ایڈیشنل چارجز کا قطعاً کوئی جواز نہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس کی شرح کو کم کرنے کے علاوہ سیلز ٹیکس کی وصولی کے نظام میں دو عملی کو ختم کرنے کیلئے اصلاحات کی بھی اشد ضرورت ہے۔ سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا نے کہا...